فیلڈ مارشل کی 18 جون کو ٹرمپ سے ملاقات خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی: دی اکانومسٹ
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
احمد منصور: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل، برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع مضمون میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین، دی اکانومسٹ نے فیلڈ مارشل کی پاک، امریکی تعلقات کی کوششوں کو سراہا۔
دی اکانومسٹ میں شائع مضمون کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں، فیلڈ مارشل کی 18 جون کو ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی۔
مودی کی گھٹیا سیاست، بہار میں الیکشن سے قبل لاکھوں ووٹرز کو فہرست سے باہر کردیا
3 اگست کو برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والے مضمون میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا گیا،ٹرمپ نے بھارت کو مردہ معیشت قرار دے کر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا۔
دی اکانومسٹ کے مطابق پاکستان سے تجارتی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے صرف 19 فیصد ٹیرف عائد کیا، امریکا پاکستان سے تجارت اسلحہ اور انسداد دہشتگردی تعاون کی بحالی پر کام کر رہا ہے،یہ جنوبی ایشیا ، چین اور مشرق وسطیٰ میں امریکی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے۔
حکومت کا مزید ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ، ٹینڈر جاری
دی اکانومسٹ میں شائع مضمون کے مطابق’ امریکی عہدیدار نے پاکستان کی داعش کے خلاف کارروائیوں کا اعتراف کیا‘ امریکا پاکستان کو بکتر بند گاڑیاں نائٹ وژن آلات دینے پر غور کر رہا ہے۔
امریکی پالیسی ساز بھارت کی تخریبی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، عالمی سفارت کار اور سرمایہ کار براہ راست فیلڈ مارشل سے رابطے میں ہیں۔
دی اکانومسٹ میں شائع رپورٹ میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل نے چین اور خلیجی ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات برقرار رکھے،بھارت کے ساتھ تنازعہ کے بعد فیلڈ مارشل کی مقبولیت میں اضافہ ہوا،غیر ملکی دباؤ کے باوجود فیلڈ مارشل نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کی۔
امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرزکی مزارعلامہ اقبالؒ پرحاضری
صدر ٹرمپ کے قریبی حلقے پاکستان کے کرپٹو اور مائننگ سیکٹرز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں،پاکستان کی نئی سفارتی حکمت عملی عالمی سطح پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو نئی شناخت دے رہی ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر دی اکانومسٹ میں شائع فیلڈ مارشل کی
پڑھیں:
پاکستان اورچین کے درمیان سٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد، غیرمتزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی مثال ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہےکہ پاکستان اورچین کے درمیان سٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد، غیرمتزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی مثال ہیں،ان کی پائیدار شراکت علاقائی استحکام کو فروغ دینے اور مشترکہ سٹریٹجک مفادات کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 98ویں سالگرہ جی ایچ کیو میں منائی گئی۔پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں ڈیفنس اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ ، چینی سفارتخانے کے حکام اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر عسکری افسران نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)
آرمی چیف، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے چینی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور پی ایل اے کو اس کی 98ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔
انہوں نے چین کے دفاع، سلامتی اور قوم کی تعمیر میں پی ایل اے کے کلیدی کردار کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے پاکستان-چین تعلقات کی مضبوطی اور سٹریٹجک اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات منفرد،سدا بہار اور بدلتے ہوئے علاقائی و عالمی چیلنجز کے باوجود غیرمعمولی طور پر مستحکم ہیں۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان اورچین کے درمیان سٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد، غیرمتزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی مثال ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بدلتی ہوئی سٹرٹیجک حرکیات کے باوجود دونوں ممالک کی دوستی مستحکم اور ناقابلِ شکست رہی ہے۔ اپنے خطاب کے اختتام پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستانی فوج اور پی ایل اے سچے بھائیوں کی طرح ہیں۔ ان کی پائیدار شراکت علاقائی استحکام کو فروغ دینے اور مشترکہ سٹریٹجک مفادات کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے پی ایل اے کی 98ویں سالگرہ منانے کے لئے تقریب کی میزبانی پر آرمی چیف کا مخلصانہ شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی مسلح افواج کے مستحکم کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ چین کی سٹریٹجک شراکت کے لئے غیرمتزلزل حمایت اور عزم کا اعادہ کیا۔