’دی اکانومسٹ‘ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کے عالمی کردار اور سفارتی حکمتِ عملی کا کلیدی معمار قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
بین الاقوامی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ نے اپنے تازہ شمارے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کے بدلتے عالمی کردار اور نئی سفارتی حکمتِ عملی کا کلیدی معمار قرار دیا ہے۔ مضمون میں فیلڈ مارشل کی قیادت کو سراہتے ہوئے انہیں امریکا اور دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو نئی جہت دینے والا قائد کہا گیا ہے۔
جریدے کے مطابق، فیلڈ مارشل کی 18 جون کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی نجی ملاقات جنوبی ایشیا میں ایک نئے سفارتی باب کا آغاز تھی۔ اسی ملاقات کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت کو مردہ معیشت قرار دے کر اس پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا، جبکہ پاکستان کے لیے صرف 19 فیصد ٹیرف نافذ کیا گیا جو ایک واضح تجارتی ترجیح کی علامت ہے۔
دی اکانومسٹ کا کہنا ہے کہ امریکا، پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدوں، اسلحے کی فراہمی اور انسدادِ دہشتگردی کے تعاون کی بحالی پر کام کر رہا ہے، جو خطے میں امریکی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا مظہر ہے۔ مضمون کے مطابق، امریکی دفاعی حلقے پاکستان کی داعش کے خلاف کارروائیوں کا اعتراف کر چکے ہیں اور پاکستان کو بکتر بند گاڑیاں اور نائٹ وژن آلات فراہم کرنے پر غور جاری ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد پراکسیز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ناگزیر، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر
دی اکانومسٹ کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی حکمتِ عملی نے پاکستان کو چین، خلیجی ریاستوں اور امریکا کے ساتھ متوازن تعلقات کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ ان کے بھارت کے ساتھ سخت مؤقف کے بعد ان کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی پالیسی ساز اب بھارت کی تخریبی سرگرمیوں اور داخلی دباؤ کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں۔
فیلڈ مارشل کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں سرمایہ کار، ٹیکنالوجی کمپنیز اور عالمی سفارت کار براہ راست ان سے رابطے میں ہیں۔ خاص طور پر امریکا کے کرپٹو اور مائننگ سیکٹرز کے سرمایہ کار پاکستان میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
دی اکانومسٹ کا یہ مضمون اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان اب خطے کا فعال پالیسی ساز اور اسٹرٹیجک پلیئر بن چکا ہے اور اس نئی شناخت کے معمار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دی اکانومسٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وائٹ ہاؤس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دی اکانومسٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وائٹ ہاؤس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دی اکانومسٹ پاکستان کے کے ساتھ
پڑھیں:
پاک سعودی دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اور آرمی چیف کو خراجِ تحسین، علما کونسل کا یوم تشکر منانے کا اعلان
پاکستان علما کونسل نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی دفاعی معاہدے پر 19 ستمبر بروز جمعہ ملک بھر میں یوم تشکر و یوم دعا منانے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان پاک سعودی دفاعی اسٹریٹیجک شراکت کا معاہدہ ایک تاریخی قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا بلکہ حرمین شریفین کے تحفظ اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کی ضمانت بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
طاہر اشرفی نے اس دفاعی معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پوری قوم کی طرف سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس پر صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ مسیحی برادری بھی خوش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں امن چاہنے والوں کے لیے یہ معاہدہ نئی طاقت بنے گا اور 22 ستمبر کو فلسطینی ریاست سے متعلق خوشخبری متوقع ہے۔
اس موقع پر بشپ آزاد مارشل نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ مسیحی برادری نے قیامِ پاکستان سے لے کر ملکی ترقی، تعمیر اور دفاع میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ اپنے سے 4 گنا بڑے دشمن کا بھی بہادری سے مقابلہ کرسکیں۔
بشپ آزاد مارشل نے دفاعی معاہدے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں بھی مسیحی برادری مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہے، اس لیے یہ معاہدہ ایک مثبت قدم ہے۔
انہوں نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا اور کہا کہ پیغامِ امن کمیٹی کا مقصد محبت، رواداری اور امن کو فروغ دینا ہے۔
مزید پڑھیں:
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ دہشت گردی نے مسجد، چرچ، امام بارگاہ اور عام پاکستانیوں کو نشانہ بنایا ہے، اس لیے کسی بھی گروہ کو قانون سے بالاتر ہو کر مسلط نہیں ہونے دیا جائے گا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور اس کی عوام حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرمی چیف بشپ آزاد مارشل پاک سعودی دفاعی اسٹریٹیجک شراکت پریس کانفرنس سعودی ولی عہد شہباز شریف طاہر اشرفی عاصم منیر فیلڈ مارشل محمد بن سلمان وزیر اعظم