نوجوان ہماری قوم کی دھڑکن اور ہمارے مستقبل کے مشعل بردار ہیں، بلاول بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ میں ہر نوجوان پاکستانی کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ اپنے سفر میں اکیلے نہیں ہیں، پیپلز پارٹی ہمیشہ آپ کی ساتھی، آپ کی حمایتی اور آپ کی وکیل رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان کے نوجوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان ہماری قوم کی دھڑکن اور ہمارے مستقبل کے مشعل بردار ہیں۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کے خواب، امیدیں اور امنگیں ایک خوشحال، پرامن اور جمہوری پاکستان کے وژن کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے چیلنج بڑے ہیں، مگر ہماری نوجوان نسل کی طاقت بھی بے مثال ہے، مجھے ان کی صلاحیتوں پر غیر متزلزل اعتماد ہے کہ وہ پاکستان کو ایک روشن مستقبل کی طرف لے جائیں گے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جمہوریت، رواداری اور سماجی انصاف کی قدروں کے ساتھ متحد، مضبوط اور پرعزم رہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے یاد دلایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قیادت میں، ہمیشہ نوجوانوں کو اپنی پالیسیوں کے مرکز میں رکھا، چاہے وہ تعلیمی مواقع کا فروغ ہو، روزگار کی فراہمی یا نوجوانوں کی آواز کو فیصلہ سازی میں شامل کرنا ہو۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اور یہ ورثہ آج بھی جاری ہے، سندھ کے بلدیاتی نظام کے ہر پرت میں نوجوانوں کو بھرپور نمائندگی حاصل ہے، سندھ کی عوامی حکومت کی جانب سے متعارف کردہ شہید بینظیر بھٹو یوتھ ڈولپمینٹ پروگرام اور اس نوعیت کے دیگر اقدام کے تحت بے روزگار نوجوانوں کو ٹیکنیکل اور ووکیشنل تربیت مفت فراہم کی جاتی ہے، تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی نوجوانوں کو کہا کہ
پڑھیں:
73ء کے آئین کو اصل شکل میں بحال کریں گے، اسد قیصر
اسد قیصر(فائل فوٹو)۔تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہم 1973 کے آئین کو اصلی شکل میں بحال کریں گے، سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا جانا افسوسناک ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا پیپلز پارٹی عملاً اپنے اہم نظریات سے ہٹ گئی ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت یہ جماعتیں اشرافیہ کی نمائندہ بن گئی ہیں۔
انھوں نے کہا پی ٹی آئی اس وقت واحد جماعت ہے جو عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے خلاف درج مقدمے کا قانونی دفاع کریں گے۔