گھر بیٹھے پیدائش اور وفات کا اندراج، نادرا نے نئی آن لائن سہولت متعارف کرا دی
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نادرا نے شہریوں کی ایک بڑی جھنجھٹ ختم کر دی ہے۔ اب پیدائش یا وفات کے اندراج کے لیے یونین کونسل کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہی، کیونکہ یہ کام گھر بیٹھے چند کلکس میں ممکن ہو گیا ہے۔
نادرا نے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک نئی سہولت متعارف کرائی ہے، جس کے تحت شہری اپنے موبائل پر “پاک آئی ڈی” ایپ کے ذریعے پیدائش اور وفات کا اندراج براہِ راست متعلقہ یونین کونسل میں کروا سکیں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ قطاروں میں کھڑے ہونے یا دفتروں کے چکر لگانے سے نجات مل گئی۔
ابتدائی طور پر یہ آن لائن سہولت چند اضلاع میں شروع کی گئی ہے، جن میں شامل ہیں:
چکوال (71 یونین کونسلز)
جہلم (44 یونین کونسلز)
ننکانہ صاحب (65 یونین کونسلز)
نادرا کے مطابق یہ صرف شروعات ہے۔ مرحلہ وار پروگرام کے تحت جلد ہی یہ سہولت پاکستان کے ہر ضلع اور شہر میں دستیاب ہوگی، تاکہ ہر شہری گھر کی سہولت سے مستفید ہو سکے۔
یہ اقدام نہ صرف عوام کا وقت اور محنت بچائے گا بلکہ رجسٹریشن کے عمل کو تیز اور مؤثر بھی بنائے گا۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان اکادمی ادبیات میں پروفیسر انور مسعود کے 90ویں یومِ پیدائش کی پُر وقار تقریب
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں