میڈونا کی پوپ لیو سے اپیل: غزہ کا فوری دورہ کریں، بچے متاثر ہو رہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
معروف امریکی گلوکارہ میڈونا نے پوپ لیو سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد غزہ کا دورہ کریں، جہاں اسرائیلی حملوں میں سب سے زیادہ بچے متاثر ہو رہے ہیں۔
انسٹاگرام پر جاری پیغام میں میڈونا نے کہا کہ ایک ماں ہونے کے ناتے بچوں کی یہ تکلیف برداشت نہیں کر سکتی، بچے سب کے ایک جیسے ہوتے ہیں اور آپ وہ واحد شخص ہیں جنہیں اندر جانے سے روکا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے زور دیا کہ انسانی امداد کی راہیں کھولی جائیں تاکہ بے گناہ اور معصوم بچوں کی جانیں بچائی جا سکیں، کیونکہ وقت بہت کم رہ گیا ہے۔
مزید پڑھیں: 2 سو سال کی جنگوں سے زیادہ صحافی غزہ میں مارے گئے، جیکسن ہنکل
میڈونا نے کہا کہ سیاست مسائل حل نہیں کر سکتی بلکہ شعور ہی تبدیلی لا سکتا ہے، اس لیے وہ پوپ لیو سے مدد کی درخواست کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے روکو کی سالگرہ پر سب سے بڑا تحفہ یہی سمجھا کہ دنیا سے اپیل کریں کہ غزہ کے متاثرہ بچوں کی مدد کی جائے۔
انہوں نے عالمی اداروں کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ مدد کرنا چاہتے ہیں، وہ امدادی تنظیموں کو چندہ دیں، کیونکہ وہ غزہ کے بچوں کو بھوک سے مرتا ہوا نہیں دیکھ سکتیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Madonna (@madonna)
واضح رہے کہ اسرائیل کی جارحیت کے باعث غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل ممکن نہیں ہو پا رہی، جس سے قحط اور بھوک کا خطرہ سنگین ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت بھی اس صورتحال کو خطرناک قرار دے چکے ہیں اور خبردار کیا ہے کہ اب تک بھوک سے سینکڑوں بچوں سمیت متعدد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیلی حملے بچے متاثر پوپ لیو غزہ معروف امریکی گلوکارہ میڈونا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیلی حملے بچے متاثر پوپ لیو پوپ لیو
پڑھیں:
اپوزیشن کے ووٹ پر کی گئی ترمیم پائیدار نہیں ہوگی، بیرسٹر علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ووٹ پر کی گئی ترمیم پائیدار نہیں ہوگی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بیرسٹر علی ظفر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے گفتگو کی اور 27ویں ترمیم سمیت دیگر امور پر بات کی۔
پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا تھا کہ 27ویں ترمیم کے خلاف اپیل دائر کی جاسکتی میں مگر مسئلہ یہ ہے اپیل کس عدالت میں دائر کی جائے؟
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے 28 ویں آئینی ترمیم سے متعلق بڑا اعلان کردیا۔
انہوں نے کہا کہ اپیل سپریم کورٹ میں کی جائے یا آئینی عدالت میں، اگر آئینی عدالت میں جائیں گے تو پھر فیصلہ مشکل ہے۔
بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ ان 3 سینیٹرز کا تو نہیں پتا، سیف اللہ ابڑو نے سینیٹ میں ووٹ دیا، اپوزیشن کے ووٹ پر ترمیم کی جا رہی ہے، یہ پائیدار نہیں ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ آئین کی خلاف ورزی کرکے اگر حکومت ووٹ لیتی ہے تو ترمیم کی بنیاد ہی دھاندلی پر ہے، غلطی کا احساس ہوگیا ہے، اب سینیٹرز کی نامزدگی دیکھ بھال کر کریں گے۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ دنیا کہ کسی آئین میں نہیں کہ قتل یا چوری پر اس لیے کارروائی نہ ہو کہ کرنے والا صدر مملکت رہا ہو۔