Express News:
2026-07-24@05:34:48 GMT
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان اور مفتی اعظم کی عوام سے نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
ریاض:
سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور مفتی اعظم شیخ صالح الفوزان نے سعودی عوام سے نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کردی۔
سعودی خبرایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں بارش کی کمی کے باعث 13 نومبر کو ملک بھر میں نماز استسقا کی ادائیگی کی اپیل کی گئی ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ شہریوں کو توبہ و استغفار کی تاکید کریں، سعودی عوام اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹ جائیں، ملازمین کے ساتھ نرمی کا مظاہرہ کریں اور عوام سے خیرات اور ان کی مدد بھی کریں۔
مفتی اعظم شیخ صالح الفوزان نے کہا کہ سعودی عوام 13 نومبر کو عام لباس میں نماز استسقا ادا کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔