سالانہ کتبِ سیرت، نعت و مقالات کے مقابلوں کے نمایاں افراد کیلیے 12 ربیع الاول پر انعامات
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی ایپکس کمیٹی نے قومی مقابلہ کتبِ سیرت، نعت و مقالات 2025 کے نتائج کو حتمی شکل دے دی۔ سیرت نویسی میں نمایاں کام کرنے والوں کو ان نتائج کے مطابق اگلے ماہ 12 ربیع الاوّل کو الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے موقع پر انعامات سے نوازا جائے گا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن کی زیر صدارت ماہرین تعلیم اور اسلامی سکالرز پر مشتمل ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزارتِ مذہبی امور میں منعقد ہوا۔ دیگر اراکین میں ڈاکٹر ریاض مجید، ڈاکٹر یوسف فاروقی، ڈاکٹر محمد سجاد، ڈاکٹر اکرام الحق یٰسین، ڈاکٹر محی الدین ہاشمی، ڈاکٹر محمد الیاس، ڈاکٹر فیروز الدین شاہ، ڈاکٹر منزہ بتول شامل تھے۔
سالانہ قومی مقابلہ کتبِ سیرت، نعت و مقالات 2025کے تحت موصول ہونے والی کتب اور مقالات کے ابتدائی نتائج ایپکس کمیٹی کے سامنے رکھے گئے۔ مقابلے میں شامل تمام کتب، مجلات اور مقالات کو ججز کمیٹی کی طرف سے دیے گئے نمبروں اور سفارشات کی جانچ پرکھ کے بعد ایپکس کمیٹی نے نتائج کو حتمی شکل دی۔
مزید پڑھیں: سرکاری حج اسکیم کا دوسرا مرحلہ شروع، درخواستیں 16 اگست تک جمع کروائی جاسکتی ہیں
واضح رہے کہ نمایاں کیٹیگریز میں قومی زبان اُردو، علاقائی اور دیگر غیر ملکی زبانوں میں لکھی گئی کتب سیرت، نعت اور مجلات کے لیے 142 کتب موصول ہوئیں۔ نیز مقالہ نگاری کے لیے مختص موضوع ’سوشل میڈیا کے مفید استعمال کی تعلیم وتربیت میں ریاستی ذمہ داریاں ۔ ۔ ۔ سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں‘ پر مرد و خواتین مقالہ نگاروں کی جانب سے 107 مقالے موصول ہوئے۔
دور حاضر کے مسائل کے لیے سیرت طیبہ سے رہنمائی پر مبنی ایسے بہترین اور انعام یافتہ مقالہ جات کی طباعت کروا کر مختلف درسگاہوں اور مشہور لائبریریوں میں پہنچانا وزارتِ مذہبی امور کا احسن قدم ہے جو گذشتہ کئی دہائیوں سے کامیابی سے جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
12 ربیع الاول ایپکس کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن ڈاکٹر ریاض مجید، سالانہ کتبِ سیرت، نعت و مقالات وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 12 ربیع الاول ایپکس کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن ڈاکٹر ریاض مجید وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نعت و مقالات ایپکس کمیٹی کے لیے
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی