مسلم لیگ (ق) برطانیہ کا 14 اگست بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
مسلم لیگ (ق) برطانیہ کا 14 اگست بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز
برمنگھم: پاکستان مسلم لیگ (ق)اوورسیز برطانیہ کے رہنما ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے کہا ہے کہ 14 اگست یومِ آزادی پاکستان قربانی، عزم اور اتحاد کی علامت ہے۔ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی ہدایت پر جشنِ آزادی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔
اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی مادرِ وطن سے اپنی محبت اور وفاداری کے اظہار میں کسی سے پیچھے نہیں، اور وہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہیں،
انکا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں تاریخی فتح نے یوم آزادی کی خوشیاں دوبالاکردیں،ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ یومِ آزادی صرف جشن منانے کا دن نہیں بلکہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع ہے کہ ہم وطن عزیز کو امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں مقامی سطح پر کل عام تعطیل کا اعلان عدالت نے 9 مئی کے 2 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا اعظم سواتی بیرون ملک جا سکتے ہیں، نام کسی اسٹاپ لسٹ میں نہیں، ایف آئی اے کی عدالت کو یقین دہانی نو مئی مقدمات میں سزائیں پانے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم ژوب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4روز میں بھارتی حمایت یافتہ 50 خوارج ہلاک سعودی عرب سمیت 24ممالک میں 15ہزار 953پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف وزیراعظم شہباز شریف نے کیپٹن رفاقت حسین کوچیف ناٹیکل سرویئر تعینات کرنے کی منظوری دیدیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مسلم لیگ
پڑھیں:
دبئی میں پاکستان میڈیکل سینٹر کی توسیع کا اعلان
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست 2025ء ) دبئی میں پاکستان میڈیکل سینٹر کی توسیع کا اعلان کردیا گیا جس کے ساتھ مزید ہزاروں پاکستانیوں سمیت دیگر رہائشیوں کو بھی مفت علاج کی سہولت مل جائے گی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے مزید باشندے جلد ہی مفت اور رعایتی علاج حاصل کر سکیں گے کیوں کہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی (PAD) اور پاکستان میڈیکل سینٹر (PMC) پر 45 ملین درہم کا توسیعی کام مستقبل قریب میں شروع ہو جائے گا، اس توسیع سے پی ایم سی کی صلاحیت میں تین گنا اضافہ ہو جائے گا، جس سے تقریباً مزید 15 ہزار سے زائد لوگوں کو رعایتی اور مفت طبی خدمات پیش کی جائیں گی۔ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام کا کہنا ہے کہ "پی اے ڈی اور پی ایم سی کی توسیع کے فیز 2 پر 45 ملین درہم لاگت آئے گی، یہ پی اے ڈی کی تاریخ کی سب سے بڑی توسیع میں سے ایک ہے، پی ایم سی کی جگہ اور خدمات کو تین گنا بڑھانا، انڈور سپورٹس اور بیسمنٹ پارکنگ کے ساتھ۔(جاری ہے)
یہ دو سالہ منصوبہ ہے اور جلد ہی اس پر کام شروع ہو جائے گا، توسیع کے ساتھ ہی یہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا سب سے بڑا کمیونٹی سینٹر بن جائے گا"۔
انہوں نے کہا کہ "اکتوبر 2020ء میں افتتاح کے بعد سے اب تک ہم نے 100 سے زائد قومیتوں کے 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد لوگوں کی خدمت کی ہے، اوسطاً یہاں ہر ماہ 4 ہزار 500 سے لے کر 5 ہزار سے زائد لوگ یہان علاج کے لیے آتے ہیں، ہم اس سہولت میں 89 ہزار مربع فٹ جگہ کے ساتھ ایک نئے بلاک کا اضافہ کر رہے ہیں، نئے بلاک میں جدید تشخیص اور ریڈیولاجی، ایک ڈائیلاسز یونٹ، بہتر فزیو تھراپی اور موجودہ خصوصی خدمات کی توسیع شامل ہوگی"۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے علاوہ سری لنکا، بنگلہ دیش، بھارت، فلپائن، افریقی ممالک کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کے شہریوں سمیت یو اے ای کے بہت سے غیر ملکی شہری پی ایم سی میں مفت یا رعایتی نرخوں پر علاج کرواتے ہیں، 2017ء میں متحدہ عرب امارات کے رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا، عمارت کی تعمیر 2018ء میں شروع ہونے کے ساتھ ہی طبی مرکز کو بالآخر مکمل کیا گیا اور اکتوبر 2020ء میں اسے عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پی ایم سی کے اقدام کی تعریف کی اور اسے متحدہ عرب امارات میں لوگوں کے لیے دستیاب سب سے سستا طبی مرکز قرار دیا، انہوں نے کہا کہ "یہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی اور ڈاکٹر فیصل اکرام کی طرف سے شاندار اور دل موہ لینے والا کام ہے، مفت علاج کروانے والے لوگوں کے علاوہ جو لوگ مہنگے علاج کی استطاعت نہیں رکھتے وہ بھی یہاں معمولی رقم ادا کرکے علاج کرواتے ہیں جہاں لوگ صرف 100 درہم میں تقریباً پورا چیک اپ کروا سکتے ہیں، چاہے وہ کسی بھی ملک یا مذہب سے تعلق رکھتے ہوں کیوں کہ انسانیت سب سے بڑی اور اہم چیز ہے"۔