Nawaiwaqt:
2025-08-12@08:25:19 GMT

حج درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع 

اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT

حج درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع 

اسلام آباد(خبرنگار)حج درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے وزارت کی آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں سے حج درخواستوں کی وصولی جاری ہے پیر کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق اخراجات کی پہلی قسط کے ساتھ درخواستوں کی وصولی 16اگست تک جاری رہے گی دوسرے مرحلے میں غیر رجسٹرڈ عازمین حج بھی درخواست جمع کرا سکیں گے سمندر پار پاکستانی بھی قریبی عزیز کے ذریعے نامزد بینکوں میں حج کا داخلہ کروا سکتے ہیں بیرون ملک مقیم افراد میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ وطن پہنچنے پر جمع کروائیں گے کوٹہ مکمل ہوتے ہی حج درخواستوں کی وصولی روکنے کا اعلان کر دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: حج درخواستوں کی وصولی

پڑھیں:

وزارت مذہبی امور نے تصدیق شدہ 26 عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)وزارت مذہبی امور نے عمرہ کی خواہش رکھنے والے افراد سے کہا ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے صرف وزارت سے تصدیق شدہ عمرہ کمپنیوں سے بکنگ کرائیں۔ پیر کو وزارت کے ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے 26 عمرہ کمپنیوں کے معاہدوں کی تصدیق کے بعد فہرست اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

ان 26 کمپنیوں میں اسلام اباد ، کراچی، راولپنڈی، لاہور اور ساہیوال عمرہ ٹریول اپریٹر شامل ہیں جن کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی وزارت نے تصدیق کا عمل مکمل کر کے فہرست جاری کی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے صرف وزارت کی تصدیق شدہ عمرہ کمپنیوں سے بکنگ کا عمل مکمل کروائیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزارت مذہبی امور نے تصدیق شدہ 26 عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی
  • سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا دوسرا  آج سے شروع 
  • غیر رجسٹرڈ عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع
  • سرکاری حج اسکیم: درخواستوں کا دوسرا مرحلہ شروع، ہزاروں نشستیں اب بھی خالی
  • دوسرا ون ڈے، پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ جاری
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ جاری، بارش کے باعث میچ روک دیا گیا
  • حج درخواستوں کا پہلا مرحلہ مکمل، 71 ہزار سے زائد درخواستیں جمع
  • سرکاری حج سکیم 2026ء کیلئے درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل
  • حج درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل، 71 ہزار سے زیادہ درخواستیں جمع