اسلام آباد:

حکومت نے ملک میں نیٹ ورک کی توسیع اور 5G ٹیکنالوجی کے نفاذ کیلیے اسپیکٹرم کی نیلامی کا عمل  تیزکرنے کی غرض سے اعلیٰ سطح ایڈوائزری کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دیدی ہے۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فریکوئنسی اسپیکٹرم کے مؤثر استعمال سے ٹیلی کام نیٹ ورک کی توسیع، ٹیلی ڈینسٹی میں اضافہ اور موبائل براڈ بینڈ سروسزکے معیار میں بہتری ممکن ہے، جو کہ ملک میں 5G ٹیکنالوجی کیلیے  اہم قدم ہے۔

وزارت نے بتایا کہ پاکستان میں اب تک 700 MHz، 2300 MHz، 2600 MHz اور 3500 MHz بینڈزکاکمرشل سیلولر سروسزکیلیے استعمال عالمی معیارکے مقابلے میں کافی کم ہے، ماضی میں 2014، 2016، 2017 اور 2021 میں اسپیکٹرم نیلامی ہو چکی ہیں، جن کے تحت مختلف بینڈز میں اسپیکٹرم سیلولرکمپنیوں کو الاٹ کیاگیا۔

ای سی سی کو آگاہ کیاگیا کہ وزیر اعظم ، وفاقی کابینہ کی ہدایت پر ایک ایڈوائزری کمیٹی کے تحت آئندہ سپیکٹرم نیلامی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

کمیٹی کی ابتدائی تشکیل 6 نومبر 2023 کو ہوئی جبکہ اس میں 28 جون 2024 کو ترامیم کی گئیں۔ وزارت نے مزید بتایاکہ وزارت صنعت و پیداوار نے درخواست دی تھی کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوارکو بھی کمیٹی میں شامل کیا جائے۔

اس کے پیش نظرکمیٹی کی نئی تشکیل میں مذکورہ معاون خصوصی کے ساتھ ساتھ متعلقہ وزرا اور سیکریٹریز کو بھی شامل کیا گیا۔ای سی سی نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے پیش کی گئی سمری اور کمیٹی کی نئی تشکیل کی تجویزکو منظورکر لیاہے، جو ملک میں جدید موبائل براڈ بینڈ سروسزکے فروغ اور 5G ٹیکنالوجی کی راہ ہموارکرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کمیٹی کی

پڑھیں:

ترک قونصل جنرل کی سیکریٹری داخلہ پنجاب سے ملاقات، سیکیورٹی اور ٹیکنالوجی کے تعاون پر بات چیت

ترکیہ کے قونصل جنرل درموش باش توغ نے سیکریٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مستقبل میں پارٹنرشپ کے مواقع کے بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

سیکریٹری داخلہ پنجاب نے قونصل جنرل کو امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: کروڑوں روپے مالیت کا سرکاری اسلحہ و بارود غائب، محکمہ داخلہ کا انکوائری کا حکم

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترک قونصل جنرل درموش باش توغ نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات مثالی ہیں اور مضبوط پاکستان کا مطلب مضبوط ترکیہ ہے۔

’ہمیں پاکستان کی ترقی پر فخر ہے اور برادر ملک کیساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے، مستقبل کے لیے ٹیکنالوجی، سیکیورٹی، تعلیم اور صنعت کے شعبہ میں تعاون کے مزید مواقع تلاش کر رہے ہیں۔‘

مزید پڑھیں: محکمہ داخلہ پنجاب کی صوبہ بھر میں عوامی رابطہ کمیٹیوں کے قیام کی ہدایت

سیکریٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ ترکیہ کے ماڈل کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ہنر سکھا کر معاشرے کا مفید شہری بنا رہے ہیں، پنجاب بھر کے شہروں میں سیف سٹیز کا نظام اور ڈولفن فورس ترکیہ کے ماڈل کے مطابق ڈیزائن کیے۔

انہوں نے قونصل جنرل کو بتایا کہ سول ڈیفنس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے بم ڈسپوزل روبوٹ اور ایئرلفٹ ڈرونز فراہم کیے گئے ہیں، اسی طرح جدید ٹیکنالوجی اور تربیت کی مدد سے پنجاب بھر کو محفوظ بنا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: جرائم پیشہ عناصر کی شامت، ’پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ‘ کیا ہے؟

سیکریٹری داخلہ پنجاب نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ماڈرن آلات فراہم کیے اور تمام مجرمان کا ڈیٹا آن لائن کیا، وزیراعلی پنجاب کے وژن کے مطابق جیل اصلاحات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے جیل افسران کو ترکیہ کا تعلیمی دورہ کروائیں گے۔

ملاقات میں اسپیشل سیکریٹری داخلہ فضل الرحمان، آئی جی پریزن میاں فاروق نذیر اور ایڈیشنل سیکریٹری جوڈیشل عمران رانجھا  بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایئرلفٹ ڈرونز بم ڈسپوزل روبوٹ پنجاب ترکیہ ٹیکنالوجی ڈاکٹر احمد جاوید قاضی ڈولفن فورس سیف سٹیز سیکریٹری داخلہ سیکیورٹی صحت قونصل جنرل لاہور

متعلقہ مضامین

  • وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت 4 اہم اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ
  • وزارت صنعت نے چینی کا استعمال کم کرنے کیلئے زیادہ ٹیکسز کی تجویز دیدی
  • دنیا بھر کی جیلوں میں 17 ہزار سے زائد پاکستانی قید، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز میں انکشاف
  • کراچی، ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی کی ہلاکت، تحقیقات کیلئے 4 رکنی ٹیم تشکیل
  • ترک قونصل جنرل کی سیکریٹری داخلہ پنجاب سے ملاقات، سیکیورٹی اور ٹیکنالوجی کے تعاون پر بات چیت
  • کراچی؛ حادثے میں بہن بھائی کی ہلاکت، تحقیقات کیلیے 4رکنی ٹیم تشکیل
  • وزیراعظم کا آذربائیجان کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، آرمینیا سے امن معاہدے پر مبارکباد
  • پنجاب میں بنجر زمینوں کو سرسبز بنانے کے لیے ہائیڈروسیڈنگ ٹیکنالوجی کا آغاز
  • مودی اور پیوٹن کا ٹیلی فونک رابطہ، یوکرین صورتحال اور تجارتی تعلقات پر گفتگو