اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)وزارت مذہبی امور نے عمرہ کی خواہش رکھنے والے افراد سے کہا ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے صرف وزارت سے تصدیق شدہ عمرہ کمپنیوں سے بکنگ کرائیں۔ پیر کو وزارت کے ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے 26 عمرہ کمپنیوں کے معاہدوں کی تصدیق کے بعد فہرست اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

ان 26 کمپنیوں میں اسلام اباد ، کراچی، راولپنڈی، لاہور اور ساہیوال عمرہ ٹریول اپریٹر شامل ہیں جن کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی وزارت نے تصدیق کا عمل مکمل کر کے فہرست جاری کی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے صرف وزارت کی تصدیق شدہ عمرہ کمپنیوں سے بکنگ کا عمل مکمل کروائیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمرہ کمپنیوں

پڑھیں:

اسلام دوسرے مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے‘ منور حسین‘ شعیب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251111-02-6
کراچی (اسٹاف رپورٹر)میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن منور حْسین ملاح اور ٹاؤن وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے بین المذاہب ہم آہنگی اور مساواتِ شہری کے فروغ کے لیے ایک مثالی قدم اٹھاتے ہوئے عیسائی ملازمین و زائرین کو سیالکوٹ کنونشن 2025ء میں شرکت کے لیے مالی معاونت فراہم کی ہے۔ نیو کراچی ٹاؤن کی جانب سے آٹھ عیسائی ملازمین کو فی کس پچیس ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے گئے تاکہ وہ اپنے مذہبی فرائض اور رسومات باآسانی ادا کر سکیں۔اس موقع پرٹاؤن کمیٹی چیئرمین برائے قلیتی امور آصف روجر بھٹی ،فنانس آفیسر محمد سلمان شیخ بھی موجود تھے۔سیالکوٹ کنونشن جو 1904ء سے ہر سال منعقد ہوتا آرہا ہے، ملک بھر کے عیسائی زائرین کے لیے روحانی تجدید، عبادت اور برکتوں کا ایک تاریخی اجتماع ہے۔ میونسپل کمشنر منور حْسین ملاح نے عیسائی ملازمین کو چیک تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہمیں رواداری، مساوات اور دوسرے مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہر شہری، خواہ وہ کسی بھی مذہب یا عقیدے سے وابستہ ہو، ریاست اور اداروں کی توجہ و سہولت کا یکساں حق رکھتا ہے۔ نیو کراچی ٹاؤن کی انتظامیہ کا یہ عزم ہے کہ کوئی بھی فرد محض وسائل کی کمی کی وجہ سے اپنے مذہبی فریضے یا روحانی اجتماع میں شرکت سے محروم نہ رہ جائے۔ ٹاؤن وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے کہا کہ مذہبی رواداری دراصل امن، محبت اور باہمی احترام کی بنیاد ہے، اور یہی جذبہ ایک مضبوط اور متحد معاشرے کی ضمانت بنتا ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • اسلام دوسرے مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے‘ منور حسین‘ شعیب
  • 27ویں کے بعد 28ویں آئینی ترمیم بھی آ رہی ہے: رانا ثنااللہ نے تصدیق کردی
  • گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
  • چین نے امریکا سے منسلک جہازوں پر عائد بندرگاہ فیس 1سال کیلئے معطل کردی
  • پیوٹن نے جوہری تجربے کی تیاری کا حکم دے دیا‘ روسی وزارت خارجہ کی تصدیق
  • سعودیہ اور پاکستان کے درمیان حج 2026 کیلئے انتظامات اور سہولیات سے متعلق معاہدہ طے پاگیا
  • سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026کے انتظامات پر معاہدہ
  • پیوٹن نے جوہری تجربے کی تیاری کا حکم دے دیا، روسی وزارتِ خارجہ کی تصدیق
  • سعودی حکومت کا انوکھا فیصلہ، بیمار افراد کیلئے حج کرنا ممنوع قرار
  • بنگلہ دیش کے موجودہ حالات ’دور آزمائش‘ ہے، علامہ بابونگری