اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں ایک غیر معمولی صورتحال اس وقت سامنے آئی جب وفاقی وزارت تعلیم نے لاعلمی میں ایک ایسی خاتون کو اہم عہدے پر ترقی دے دی جو دو ماہ قبل انتقال کر چکی تھیں۔

ذرائع کے مطابق، رحمت العالمین اتھارٹی کی نئی رکن کے طور پر منتخب ہونے والی ڈاکٹر فرخندہ ضیا 22 جون 2025 کو وفات پا گئی تھیں۔ تاہم، اتھارٹی نے ان کے انتقال کی اطلاع وزارت تعلیم کو نہیں دی، جس کے باعث ان کا نام فہرست میں برقرار رہا۔

وزیراعظم آفس کو ڈاکٹر فرخندہ ضیا کی تعیناتی کی سمری ان کی زندگی میں بھیجی گئی تھی۔ منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس میں رحمت العالمین اتھارٹی کے چھ ارکان کے تقرر کی توثیق کی گئی۔

یہ واقعہ وزارتوں اور اداروں کے درمیان رابطے کے فقدان اور انتظامی غفلت کا واضح ثبوت ہے، جس پر عوامی اور حکومتی سطح پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

لاہور: ایلیٹ سوشل تقریبات میں منشیات سپلائی کرنے والی خاتون گرفتار

لاہور:

اے این ایف نے لاہور میں نوجوانوں کو نشانہ بنانے والے منشیات کے ایک بڑے نیٹ ورک کیخلاف بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ایک عورت اور اُس کی بیٹیوں کی سرکردگی میں چلنے والے منشیات فروش گروہ کے خلاف مستند انٹیلی جنس کی بنیاد پر لاہور میں ایک کامیاب آپریشن کیا۔

یہ نیٹ ورک لاہور میں ڈیفنس  اور دیگر خوشحال علاقوں کے اعلیٰ طبقاتی حلقوں میں کوکین، ایکسٹسی، ویڈ اور میتھ ایمفیٹامائن (آئس) کی فراہمی میں سرگرم تھا۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں تین مربوط چھاپوں کے دوران خاتون اور اُس کا ڈرائیور جو منشیات کی ترسیل اور سپلائی میں ملوث تھے، ڈی ایچ اے لاہور کے علاقے سے موقع پر گرفتار کرلیے گئے، کارروائی کے دوران اُن کے قبضے سے کوکین، آئس اور ویڈ برآمد ہوئی۔

بعد ازاں ڈی ایچ اے اور ایچ بی ایف سی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع ملزمان کے گھروں پر مزید تلاشی کے دوران منشیات کی بڑی مقداربھی برآمد کی گئی جس میں 5 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)، 120 گرام کوکین ، 232 ایکسٹسی گولیاں، 280 گرام ویڈ، اور شراب کی 70   بوتلیں شامل ہیں۔

چھاپوں کے دوران ملزمہ کی بیٹیاں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں تاہم اے این ایف کی ٹیموں نے اُن کی گرفتاری اور پورے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے فالو اپ کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ریاض الجنہ کے زائرین کی یومیہ تعداد میں بڑا اضافہ
  • احتجاج کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر
  • ’بھیا مت کرو‘، بھارت میں موٹرسائیکل رائیڈر جنسی بھیڑیے بن گئے
  • لاہور: ایلیٹ سوشل تقریبات میں منشیات سپلائی کرنے والی خاتون گرفتار
  • کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کیلئے معطل
  • خواتین کو بااختیار بنانا پائیدار ترقی کے دروازے کی کنجی ہے: آصفہ بھٹو
  • نواب شاہ: ڈیڑھ سال قبل شادی کرنے والی خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد
  • زید اور سوزین خان کی والدہ چل بسیں
  • فلائٹ آپریشن بدستورمتاثر، 5 پروازیں منسوخ، 2تاخیرکاشکار
  • معروف بھارتی گلوکارہ و اداکارہ انتقال کر گئیں