Express News:
2025-11-10@23:53:02 GMT

چارسدہ میں  ڈینگی سے ایک شخص جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT

پشاور میں چارسدہ میں ڈینگی سے ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او ڈاکٹر واسع اللہ نے بتایا کہ سجاد نامی مریض  ڈینگی میں مبتلا تھا جو آج انتقال کرگیا ہے۔ چارسدہ میں اب تک 42 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں۔

دوسری جانب راولپنڈی میں بھی ڈینگی ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے۔ ضلعی محکمۂ صحت کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک ڈینگی کے 52 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 8 مریض مختلف اسپتالوں میں داخل کیے گئے جبکہ 5 تصدیق شدہ مریض تاحال زیرِ علاج ہیں۔

خوش قسمتی سے راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے باعث کسی بھی مریض کی موت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ضلع راولپنڈی میں ڈینگی کے 28 اور مری میں 22 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ڈینگی کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے یکم جنوری سے جاری مہم کے دوران 43 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ کی گئی جن میں 11 لاکھ 39 ہزار سے زائد گھروں میں لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

اسی عرصے میں 56 ہزار 781 مقامات کی جانچ پڑتال کی گئی اور 24 مقامات پر لاروا برآمد کیا گیا جبکہ 67 ہزار 964 لاروے تلف کیے گئے۔ محکمۂ صحت کے مطابق ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، جس کے تحت 2203 ایف آئی آر درج کی گئیں، 1230 مقامات کو سیل کیا گیا، 3520 چالان کاٹے گئے اور 41 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا۔

تازہ کیسز مری کے علاقے پھاگھوری، پوتھا شریف اور گھہال میں رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ راولپنڈی شہر کے عید گاہ، سیٹلائٹ ٹاؤن، بنی اور گنگ منڈی سمیت کہوٹہ، گجر خان، ٹیکسلا اور کلر سیداں میں بھی ڈینگی مریض سامنے آئے ہیں۔

محکمۂ صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں اور آس پاس کے علاقوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں اور ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈینگی کے کے مطابق

پڑھیں:

راولپنڈی : خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، پانچ زخمی

راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان کے علاقے پنڈی گوجرخان روڈ پر تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق شخص گاڑی کے اندر پھنسا ہوا تھا جسے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آئیں۔ زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن میں دو ایمبولینس اور ایک ایمرجنسی وہیکل نے حصہ لیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • سکھرسول اسپتال،پیڈسٹر فیس گرنے سے مریض خاتون شدید زخمی
  • سندھ ، ڈینگی سےمزید 1شہری جاں بحق، مجموعی اموات 27 ہوگئیں
  • سندھ میں ڈینگی کا وار جاری، ایک اور ہلاکت کے بعد اموات 27 تک پہنچ گئیں
  • سندھ میں ڈینگی کی صورتحال مزید خراب،اموات 26 ہوگئیں
  • کراچی اور حیدرآباد میں ڈینگی بخار کے کیسز میں خطرناک اضافہ، ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ
  • سندھ: ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں بڑا اضافہ، ایک دن میں 727 نئے کیسز رپورٹ
  • راولپنڈی : خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، پانچ زخمی
  • جیکب آباد میں بھی ڈینگی بے قابو، 3مریضوں میں وائرس کی تصدیق
  • فلپائن میں سپر طوفان ’فنگ وونگ‘ کی تباہ کاریاں، ایک لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل
  • 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 999 کیسز رپورٹ