کربلا میں کلورین گیس لیک، 600 سے زائد زائرین دم گھٹنے پر اسپتال پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
عراق کے شہر کربلا میں کلورین گیس کے اخراج سے 600 سے زائد زائرین کو سانس لینے میں دشواری کے باعث عارضی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
وزارت صحت عراق کے مطابق کربلا میں کلورین گیس کے اخراج کے بعد 621 افراد کو دم گھٹنے کی شکایت ہوئی، تاہم تمام مریض ضروری علاج کے بعد صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس چلے گئے۔
یہ واقعہ کربلا اور نجف کے درمیان واقع ایک واٹر ٹریٹمنٹ اسٹیشن پر کلورین لیک ہونے سے پیش آیا۔ یہ راستہ ان لاکھوں شیعہ زائرین کے لیے اہم ہے جو امام حسینؓ اور حضرت عباسؓ کے مزارات کی زیارت کے لیے آتے ہیں اور اربعین کے موقع پر امام حسینؓ کی شہادت کی یاد مناتے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کے مطابق گیس لیک پانی کے اسٹیشن سے ہوا جبکہ عراق میں برسوں کے تنازعات اور کرپشن کے باعث انفراسٹرکچر خستہ حالی کا شکار ہے اور حفاظتی معیار کی پاسداری اکثر کمزور رہتی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
میرپور خاص:24گھنٹے میں ڈینگی کے مزید 7کیسز سامنے آگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) میرپور خاص میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 7 ڈینگی کیسز سامنے آئے جبکہ مجموعی طور پر اب تک 217 ڈینگی متاثرہ افراد کو سول اسپتال علاج کے لیے لایا گیا ہے ڈی ایچ کیو میرپورخاص کے مطابق اس وقت تین ڈینگی کے متاثرہ مریض سول اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ اللہ کے فضل سے اب تک کوئی اموات نہیں ہوئی ہے سول اسپتال میرپورخاص میں ڈینگی وارڈ قائم کیا جاچکا ہے اور مریضوں کا بہتر علاج کیا جارہا ہے اس حوالے سے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہر شہری شام کے وقت مکمل آستین والے کپڑے پہنے برتنوں میں پانی ڈانپ کر رکھے اور مچھروں سے بچاؤ کے طریقے پر عمل کریں دوسری جانب میئر عبدالرؤف غوری نے مچھر مار اسپرے کے حوالے سے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ ایک ماہ سے مچھر مار اسپرے کروایا جارہا تاکہ شہری ملیریا سمیت ڈینگی مچھروں سے محفوظ رہیں میئر عبدالرؤف غوری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جگہ جگہ کچرے نہ پھینکے بلکہ کچرا کنڈیوں میں کچرے کو ڈمپ کریں وہاں سے مناسبل کا اپریشن کا عملہ انہیں اٹھا کر لے جائے گا انہوں نے کہا کہ ہمیں خود بھی احتیاط کرنی چاہیے علاؤہ ازیں حاجی محمد علی چیئرمین یو سی 8 میر شیر محمد تالپور نے بھی گزشتہ کئی روز سے مچھر مار اسپرے علاقے میں جاری رکھا ہوا ہے۔