لاہور سے ملتان جانے والی ٹرین کو حادثہ، 4 مسافر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
سٹی42: لاہور سے ملتان جانے والی موسیٰ پاک ایکسپریس کو رائیونڈ ریلوے سٹیشن پر حادثہ پیش آگیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق موسیٰ پاک ایکسپرس کوحادثہ بریک فیل ہوجانے کے باعث پیش آیا، ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں 4 مسافرزخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
ریلوے ذرائع نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والے مسافروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
مستونگ،ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی چھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی چھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، مگر خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے حکام کے مطابق، جعفر ایکسپریس صبح 9 بجے کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوئی تھی۔ سپیزنڈ، مستونگ کے قریب ٹریک پر اچانک دھماکا ہوا، جس سے ٹرین کی کئی بوگیاں الٹ گئیں۔ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب چند روز قبل سبی میں بھی اسی ٹرین کو ایک دھماکے سے بال بال بچایا گیا تھا۔
اسی روز ایک اور حادثہ رحیم یار خان میں پیش آیا، جہاں خان پور سٹی پھاٹک کے قریب عوام ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ یہ ٹرین پشاور سے کراچی جا رہی تھی۔ حادثے کے بعد متاثرہ بوگیوں کو الگ کر دیا گیا۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ واقعے کی وجہ فی الحال واضح نہیں، مگر روہڑی اور سمہ سٹہ سے امدادی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں۔ حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
Post Views: 6