2025-06-09@15:36:16 GMT
تلاش کی گنتی: 3110
«باپ کی»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیوجرسی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی جہاز ائیر فورس ون کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے۔برطانوی میڈیا کےمطابق ٹرمپ کےلڑکھڑانےکا واقعہ نیوجرسی سےچھٹیاں گزارکر واشنگٹن ڈی سی واپس جانے کے دوران پیش آیا۔https://jasarat.com/wp-content/uploads/2025/06/trump.mp4ٹرمپ طیارے میں سوار ہونےکے لیے طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑائے، پھر انہوں نے سنبھل کر سیڑھیاں چڑھیں اور طیارے کے دروازےپر پہنچ کر ایئرپورٹ پر موجود افرادکو ہاتھ بھی ہلایا۔
ڈیرہ اسماعیل خان: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے اور اب ہم وفاق کو قرض دینے کی حیثیت بھی رکھتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمارا بجٹ ٹیکس فری بجٹ ہوگا جس میں عوام کو ریلیف دیں گے اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کے پہلے جو پراجیکٹس چل رہے ہیں جن میں لوگوں کو بلاسود قرضہ دے کر اپنے پیروں پر کھڑا کررہے ہیں، اس پر بھی کام ہوگا اور ہم ہیومن ڈیولپمنٹ پر دوبارہ فوکس کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کے جو ایسے پراجیکٹس جن سے معیشت بہتر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حاجیوں کی وطن واپسی کا آپریشن کل سے شروع ہوگا، پہلی پرواز 10 جون کی شب 11 بج کر 50 منٹ پر جدہ سے روانہ ہوگی جو11 جون کی صبح 3 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔سعودی عرب سے پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی کا فضائی آپریشن کل، 10 جون سے شروع ہو رہا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی حج پرواز 10 جون کی شب 11 بج کر 50 منٹ پر جدہ سے روانہ ہوگی، جو 11 جون کی صبح 3 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔پہلی پرواز سے 307 پاکستانی حاجی وطن واپس پہنچیں گے۔ حکام کے مطابق، 11 جون کو مجموعی طور پر 8 حج پروازیں مختلف شہروں میں حاجیوں کو لے کر پہنچیں گی۔ ان...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آپ کے بڑھے ہوئے جذبات پوشیدہ حقائق کو پکار رہے ہیں۔ آہستہ ہوجائیں، کھلیں اور زندگی کو محسوس کریں۔ آپ کا کاروبار صرف آپ کو کسی ایسی چیز سے دور رکھ سکتا ہے جس سے آپ بچنا چاہتے ہیں یا غیر شعوری طور پر دور رہ رہے ہیں۔ پیداوری کا تعلق اس سے نہیں ہے کہ آپ خود کو کتنا مصروف رکھتے ہیں۔ یہ ایک مختصر تخلیقی دھماکا ہوسکتا ہے جو آپ کو زندگی کے دیگر پہلوؤں، اپنے جذبات سمیت، کو دریافت کرنے کےلیے کافی جگہ چھوڑ دیتا ہے۔ دوسروں کے بوجھ اٹھانا بند کریں، اور اپنے اردگرد موجود ہر چیز کےلیے شکر گزار ہونا شروع کریں۔ آپ کو حاصل کرنے کے لیے...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماں بیٹی کی جوڑی اسما عباس اور زارا نور عباس جو اپنے کریئرز میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں حال ہی میں اپنی ایک کتھک رقص کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خبروں میں ہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایہ انسٹاگرام پر جاری زارا اور اداکارہ اسما کی ڈانس ویڈیو دونوں کی رقص سے منسلک اپنے فن سے محبت اور مضبوط خاندانی تعلق کو اجاگر کرتی ہے تاہم اب اداکارہ اسما عباس نے اس رقص کے پیچھے کی جذباتی کہانی بھی مداحوں کو سنادی۔ اداکارہ اسما عباس نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مداحوں سے اپنی نجی زندگی سمیت پروفیشنل لائف پر بھی کھل...
ماورا حسین اور امیر گیلانی کا شمار پاکستان کے خوبصورت جوڑوں میں ہوتا ہے۔ ماورا کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سپر اسٹارز میں ہوتا ہے جنہوں نے ‘ثبات’ ‘نیم’، ‘سمی’، ‘جفا’، ‘نوروز’، ‘سمی’، ‘قصہ مہربانو کا’، ایک تمنا لاحاصل سی’ اور ‘آنگن’ جیسے ڈراموں میں اداکاری کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت میں صرف ایک فلم ‘صنم تیری قسم’ میں کام کرکے اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہوگئی جو پہلی ریلیز پر تو سوائے ایک گانے ‘تو کھینچ میری فوٹو’ کی مقبولیت کے علاوہ کوئی کامیابی حاصل نہ کرسکی البتہ دوبارہ ریلیز پر سپر ہٹ قرار پائی۔ اداکارہ نے سال 2025 فروری میں اپنی دیرینہ محبت امیر گیلانی سے اچانک...
LOS ANGELES: لاس اینجلس میں غیر قانونی تارکین کے چھاپوں کے خلاف جاری احتجاج کے دوران صورتحال اس وقت کشیدہ ہو گئی جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر تعینات نیشنل گارڈ کے دستے مختلف علاقوں میں پھیل گئے۔ گزشتہ روز ایک وفاقی حراستی مرکز کے باہر سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس کے بعد صدر ٹرمپ نے بہت سخت قانون و انصاف نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دیگر شہروں میں بھی فوج تعینات کرنے کا عندیہ دیا۔ امریکی فوج کے مطابق 79ویں انفنٹری بریگیڈ کامبیٹ ٹیم کے 300 فوجی اہلکار گریٹر لاس اینجلس کے تین مختلف مقامات پر تعینات کیے گئے ہیں۔ ان کا مشن وفاقی املاک اور عملے کی حفاظت فراہم...
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ "ایکس" پر وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید الاضحیٰ پر پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ بالخصوص ستھرا پنجاب کے ورکرز نے متحرک ہوکر اپنے فرائض دیانتداری سے سر انجام دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تاریخی صفائی پر ستھرا پنجاب کے ورکرز کو شاباش دی۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ "ایکس" پر مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ بالخصوص ستھرا پنجاب کے ورکرز نے متحرک ہوکر اپنے فرائض دیانتداری سے سر انجام دیئے۔ عید الاضحی پر پنجاب بھر میں جس طرح ضلعی انتظامیہ بالخصوص ستھرا پنجاب کے ورکرز نے متحرک ہوکر اپنے فرائض دیانتداری سے سر انجام دیئے، پنجاب...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آپریشن سندور کا منطقی انجام نریندر مودی کی شکست ہوگا۔نارروال میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے حصے کا پانی بند کرنے دیں گے، نہ ہی پانی سے کھیل کھیلنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور کا منطقی انجام اب بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی شکست سے ہوگا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نریندر مودی صرف اپنی شکست چھپانے کے لیے نت نئی تاویلیں بیان کر رہے ہیں۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ نریندر مودی نے بھارت میں جو نفرت کی سیاست شروع کی تھی، اب وہ منطقی انجام کی طرف بڑھ رہی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں...
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے ملزم عمر حیات ( جسے کاکا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) کے والد نے اپنے بیٹے کی گرفتاری کے بعد پہلی بار بات کی ہے۔ درد اور عدم یقین سے بھرپور ان کے اس بیان نے پورے پاکستان میں شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ واضح رہے کہ عمر حیات کو اسلام آباد میں 17 سالہ ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل سے جڑی ہوئی ایک وائرل ویڈیو کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کیس نے تیزی سے پورے پاکستان کی توجہ حاصل کرلی، اور بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا صارفین نے فوری انصاف کا مطالبہ کیا۔ اپنے انٹرویو میں، عمر حیات کے والد، امجد جاوید، جو محکمہ زراعت میں 16ویں...
معروف گلوکار، اداکار اور مصور علی ظفر نے اسلام آباد میں قتل ہونے والی 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے نام دل دہلا دینے والی ایک نظم تحریر کی ہے۔ سوشل میڈیا پر گلوکار علی ظفر نے اپنے جذباتی پیغام میں لکھا کہ ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل سے میرے دل پر ایک ایسا بوجھ بن گیا ہے جو ہلکا ہونے کا نام نہیں لیتا۔ انھوں نے کہا کہ لیکن یہ غم نیا نہیں ہے۔ قندیل بلوچ سے نور مقدم تک بس نام بدلتے ہیں، زخم وہی رہتا ہے۔ علی ظفر نے مزید لکھا کہ یہ ذمہ داری ہماری ہے کہ ہم اپنے گھر میں مردوں کی تربیت کریں۔ جب تک ہم اپنے بیٹوں کو نرمی، ہمدردی، احترام...
رپورٹ: علی شیخ۔ حیدرآباد پاک فوج کے جوان آج عید کے روز بھی وطن عزیز کے دفاع کی خاطر اپنے گھر والوں سے دورسرحدی علاقوں میں ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ تھرپارکر کی گدرا چیک پوسٹ پر پاک فوج کے جوانوں نے اپنی عید کس طرح گزاری؟ مزید تفصیل حیدرآباد سے علی شیخ کی اس رپورٹ میں ۔۔۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
معروف اینکر اقرار الحسن نے عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر اپنی تینوں بیویوں اور بیٹے پہلاج کے ساتھ خوبصورت لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ اقرار الحسن نے سب سے پہلے اپنی پہلی اہلیہ قرۃ العین اقرار اور بیٹے پہلاج حسن کے ساتھ عید کی تصاویر شیئر کیں۔ ان تصاویر میں اقرا الحسن اور اہل خانہ کو عید کے روایتی لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اقرار الحسن نے دوسری اہلیہ فرح اور تیسری اہلیہ عروسہ کے ساتھ بھی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ ان تصاویر پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا۔ اکثر نے خاندان کے اتحاد اور ہم آہنگی کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تاہم کچھ سوشل میڈیا...
معروف اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر نے منیٰ سے اپنی تصویر شیئر کی ہیں جس میں وہ اپنی سعودی سہیلیوں کے ساتھ موجود ہیں۔ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر چاند رات کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک سیلفی شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی سہیلیوں کے ہمراہ موجود ہیں۔ ہانیہ عامر نے سر ڈھانپا ہوا ہے اور سیاہ عبایہ میں ملبوس ہیں جب کہ ان کے ساتھ موجود دیگر خواتین بھی اسی لباس میں ہیں۔ اداکارہ ہانیہ عامر نے پوسٹ کی لوکیشن منیٰ، مکہ سعودی عربیہ تحریر کیا ہے اور ان کا لباس بھی روایتی خواتین حجاج جیسا ہے۔ ہانیہ عامر کی اس پوسٹ پر ان کی ساتھی فنکاروں یمنیٰ زیدی، میشا شفیع، سلمیٰ حسن سمیت دیگر نے حج کی مبارک باد بھی...
حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی اسٹیٹ کے خلاف بیانیے کو تبدیل کریں، واحد حل بات چیت ہے، بات چیت کے ذریعہ اپنی بات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت کو کسی بھی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی کی کوئی تحریک کامیاب ہوگی۔ حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پاک بھارت لڑائی میں فوجی اور سویلین شہدا کو یاد رکھیں، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کا...

بھارتی وزیراعظم دھمکی آمیز رویہ اپنائے ہوئے ہیں، پاک بھارت تنازع ایٹمی جنگ میں بدل سکتا ہے، بلاول بھٹو
سربراہ پارلیمانی وفد بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم دھمکی آمیز رویہ اپنائے ہوئے ہیں، پاک بھارت تنازع ایٹمی جنگ میں بدل سکتا ہے، جو نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطے کی دیگر قوتوں کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دونوں ممالک استحکام کی طرف نہیں بڑھیں گے تو اس کا نقصان سب کو ہوگا۔ بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ دہشتگردی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، اور اس معاملے میں تمام ممالک کو ایک مشترکہ حکمت عملی اپنانی ہوگی۔ پاکستان کے پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث...
کراچی: خواجہ اجمیر نگری شاہنواز بھٹو کالونی میں کم عمر بہنوں میں سے چھوٹی کے ساتھ زیادتی جب کہ بڑی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تصدیق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق کم عمر بہنوں کے ماموں نے ان کے سوتیلے باپ کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کرایا تھا جو کہ تاحال فرار ہے ۔ دونوں بہنوں کو طبی معائنے کے لیے سول اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کے نمونے تجزیے کے لیے محفوظ کیے گئے تھے ۔ نارتھ کراچی سیکٹر ون اے فور شاہنواز بھٹو کالونی میں سوتیلے باپ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی 2 کم عمر بہنوں میں سے چھوٹی بہن کے ساتھ زیادتی جب کہ بڑی بہن کے ساتھ زیادتی...
View this post on Instagram A post shared by Bakhtawar Bhutto-Zardari (@bakhtawarbz) سابق وزیر اعظم بے نظیر اور موجودہ صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بیٹوں، شوہر اور دنبوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں جو وائرل ہو گئیں۔انسٹاگرام پر بختاور بھٹو زرداری اپنے اہلخانہ کے ہمراہ مختلف پوسٹس شیئر کیں، انہوں نے عید لُک شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو عید کی مبارکباد بھی دی۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی خوبصورت تصاویر میں بختاور بھٹو کو بھورے بادامی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ان کے شوہر محمود چوہدری سمیت تینوں بیٹے سیاہ ویسٹ کوٹ اور سفید کرتا شلوار میں ٹوئینگ کرتے نظر آئے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی...
پاکستان کے خلاف بلاجواز جارحیت اور ”آپریشن سندور“ کی ناکامی نے بھارت کو عالمی سطح پر مزید تنہائی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ باخبر سفارتی ذرائع کے مطابق، طاقتور اقتصادی اتحاد ”برکس“ (BRICS) یعنی (برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقہ) بھارت کو اتحاد سے خارج کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین، روس اور برازیل کے درمیان اس حوالے سے باقاعدہ مذاکرات جاری ہیں، جبکہ بھارت کی جگہ انڈونیشیا کو نیا اہم رکن بنانے کی تجویز بھی پیش کی جا چکی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ روس بھی بھارت کے اخراج کی حمایت کر رہا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ برکس رکن ممالک بھارت کو ایک ”منفی بلاک“ تصور کر رہے ہیں...
مظفرگڑھ کے علاقے جوانہ بنگلہ کے بازار میں سکیورٹی گارڈ کی مبینہ غفلت سے اچانک گولی چل گئی۔پولیس کے مطابق گولی لگنے سے ایک بھائی جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا، دونوں بھائی عید کی شاپنگ کرنے بازار آئے تھے۔پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کے بعد سکیورٹی گارڈ موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔
اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عید الاضحیٰ ایثار، قربانی اور اتحاد کا پیغام دیتی ہے۔ ہم سب کو اس موقع پر محروم طبقات کو یاد رکھنا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پوری قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے وطن عزیز کی سلامتی، محبت اور امن کیلئے دعا کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ ایثار، قربانی اور اتحاد کا پیغام دیتی ہے۔ ہم سب کو اس موقع پر محروم طبقات کو یاد رکھنا چاہئے۔ قربانی کا جذبہ قومی یکجہتی اور بھائی چارے کی بنیاد ہے۔ عوام کی خوشحالی اور صوبے کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے دعا کی کہ یہ عید ہم سب کے...
ریاض احمدچودھری مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللّٰہ نے خطبہ حج میں دعا کی کہ اے اللہ فلسطین کے بھائیوں کی مدد فرما، ان کے شہدا کو معاف فرما، زخمیوں کو شفا دے اور ان کے دشمنوں کو تباہ و برباد کر دے، فلسطین کے دشمن بچوں کے قاتل ہیں، ان قاتلوں کو تباہ کر دے۔حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے دوران میدان عرفات کی مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللّہ نے کہا کہ اے ایمان والوں اللہ سے ڈرو اور تقویٰ اختیار کرو، تقویٰ اختیار کرنا ایمان والوں کی شان ہے، اے ایمان والوں عہد کی پاسداری کرو، اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ زمین...
اونچ نیچ آفتاب احمد خانزادہ ۔۔ ٹالسٹائی کا خیال تھا کہ گذشتہ دو صدیوں کے اندر اخلاقی ترقی ہوئی ہے لیکن حکومتیں بری طرح سے غیر اخلاقی ثابت ہوئی ہیں چنانچہ اس کے نزدیک دنیا کے مظلوم عوام کے مسائل کا واحد حل یہ ہی ہے کہ ان کے اندر وہ اخلاقی جرأ ت پیدا ہوجائے جس سے وہ ظالموں کے استحصال کا عدم تشدد کے ذریعے مقابلہ کرسکیں ۔ وہ کہتا ہے ” یہ دنیا نہ ہنسی مذاق کی جگہ ہے اور نہ دارو رسن کی وادی ہے اور نہ ہی کسی ابدی دنیا کا پیش خیمہ ہے ہماری دنیا خود ایک ابدی حقیقت ہے یہ دنیا خوبصورت اور دلکش ہے ہمیں اسے زیادہ حسین و دلفریب بنانا چاہیے...
---فائل فوٹو ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم سیاسی شخصیات نے اپنے اپنے آبائی علاقوں میں نماز عید ادا کی۔ صدر، وزیراعظم کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکبادصدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں ماڈل ٹاؤن مسجد میں نماز عید ادا کی۔ اس دوران ملکی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کےلیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔وزیراعظم نماز عید کے بعد لوگوں سے گلے ملے اور عید کی مبارکباد دی، مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز بھی ان کے ہمراہ تھے۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عید کی...
غلام مصطفی بزدار ضلع پشین جب پورا ملک عید کی خوشیوں میں مصروف ہے اور گھروں میں رونقیں سجی ہیں، ایسے میں ہمارے بہادر سیکیورٹی فورسز کے جوان اپنے گھر، اپنے خاندان اور اپنی خوشیوں سے دور فرائض کی راہ میں مصروف ہیں۔ بلوچستان لیویز فورس کے یہ سپاہی جو عید کے دن بھی پاک ایران سرحد کے قریب پہاڑی علاقوں میں امن کے دشمنوں کے خلاف سینہ سپر ہیں۔ قوم کے محافظ یہ جوان اپنوں سے دور اپنی جانوں کو داؤ پر لگا کر اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہم سب سکون سے عید منائیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر...
معروف گلوکار، اداکار اور مصور علی ظفر نے اسلام آباد میں قتل ہونے والی 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے نام دل دہلا دینے والی ایک نظم تحریر کی ہے۔ سوشل میڈیا پر گلوکار علی ظفر نے اپنے جذباتی پیغام میں لکھا کہ ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل سے میرے دل پر ایک ایسا بوجھ بن گیا ہے جو ہلکا ہونے کا نام نہیں لیتا۔ انھوں نے کہا کہ لیکن یہ غم نیا نہیں ہے۔ قندیل بلوچ سے نور مقدم تک بس نام بدلتے ہیں، زخم وہی رہتا ہے۔ علی ظفر نے مزید لکھا کہ یہ ذمہ داری ہماری ہے کہ ہم اپنے گھر میں مردوں کی تربیت کریں۔ جب تک ہم اپنے بیٹوں کو نرمی، ہمدردی، احترام اور عزت دینے کی تعلیم نہیں دیں گے، ہم اپنی بیٹیاں کھوتے رہیں...
برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 7 جون 2025ء)آسٹریلیا کے شہر برسبین میں پاکستانی نوجوانوں نے چاند رات کی خوشیوں کو منانے کے لئے ایک شاندار پارٹی کا انعقاد کیا، جس کا مقصد پردیس میں دیسی رنگ کا تڑکا لگانا اور آپس میں محبت و خوشی کو بانٹنا تھا۔ یہ محفل دیسی روایتی کھانوں اور ثقافتی سرگرمیوں سے بھری ہوئی تھی، جس نے تمام شرکاء کا دل موہ لیا۔ خاص طور پر اس موقع پر بزرگ نسیم احمد صاحب اپنے گھر سے دو ہزار سے زائد کلومیٹر کا سفر طے کرکے اس محفل میں شریک ہوئے۔ ان کی شرکت نے تقریب میں جوش و خروش کا اضافہ کیا۔ دیگر بزرگوں میں طارق محمود خان صاحب اور عزیز قادر صاحب بھی شامل تھے،...
گزشتہ بار افریقی نوجوانوں میں مقبول گنی بساؤ کے صدر کیپٹن ابراہیم ترورے کی سوشل میڈیا پر وائرل تقریر کا پہلا حصہ پیش کیا گیا۔یہ دوسرا حصہ پڑھیے اور اگلی بار تیسرا اور آخری حصہ۔ میرے افریقیو ، گھانا تا زیمبیا اور سینیگال تا کینیا ایک ہی ڈرامہ چل رہا ہے۔حکومتوں کو پانی کی نجکاری پر مجبور کیا جاتا ہے تاکہ غیر ملکی کمپنیاں منافع کما سکیں۔سستی درآمدات کے ذریعے کسانوں کو نقصان پہنچایا جاتا ہے۔مقامی صنعتوں پر پھلنے سے پہلے ہی قاتلانہ حملہ ہو جاتا ہے۔مشورہ دیا جاتا ہے کہ بجٹ کو متوازن بنانے کے لیے ترقیاتی بجٹ کم کریں تاکہ غیر ملکی قرضوں کی ادائی بروقت ہو سکے۔ عجیب بات ہے کہ یہ ادائی وقت کے ساتھ ساتھ...
سعودی وزارت داخلہ کے سیکیورٹی ترجمان کرنل طلال بن شلہوب نے بتایا کہ مناسکِ حج کے دوران حجاج کرام کی مقدس مقامات کے سفر کی تکمیل اور طوافِ افاضہ و رمیِ جمرہ عقبہ کے بعد منیٰ واپسی بحفاظت اور پُرسکون ماحول میں کامیابی سے مکمل ہوگئی ہے۔ یہ بات انہوں نے حج میڈیا آپریشن سینٹر میں منعقدہ مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران کہی، جس میں وزارت داخلہ، حج وعمرہ، صحت، اور ٹرانسپورٹ ولاجسٹک سروسز کے ترجمانوں نے بھی شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے: بہتر حج انتظامات، گرمی سے متاثرہ عازمین کی تعداد میں 90 فیصد کمی ریکارڈ کرنل طلال بن شلہوب نے کہا کہ حج سیکیورٹی فورسز ضیوفِ الرحمن کے تحفظ اور مناسک کی ادائیگی کے دوران اُن کی سلامتی...
خواجہ سعد رفیق : فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اپنی صحت سے متعلق بتادیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے دوران اچانک طبیعت خراب ہو گئی تھی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ علاج کیلئے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیا، ضروری علاج و معالجہ کے بعد الحمد للّٰہ ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔اپنے پیغام میں رہنما مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ میڈیا رپورٹس کے باعث احباب اور مہربانوں کو تشویش لاحق ہوئی، تمام احباب اور کرم فرماؤں کی دعاؤں کا شکریہ۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے سابق وفاقی وزیر سینیٹر عباس خان آفریدی کی وفات پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ سابق وفاقی وزیر اور معزز سینیٹر عباس خان آفریدی کی وفات کی خبر انتہائی دکھ اور رنج کے ساتھ سنی۔(جاری ہے) اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ وہ ایک محنتی، بااصول اور ملک و قوم کی خدمت کے لیے ہمیشہ کوشاں رہنے والے رہنما تھے۔ اویس لغاری نے کہاکہ ان کی سیاسی بصیرت، خلوص اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کی گئی کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ میں ان کے اہلِ خانہ اور چاہنے والوں کے...
—فائل فوٹو لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں 4 افراد نے فائرنگ کر کے باپ اور بیٹے کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مقتولین کی عمر 45 اور 22 سال تھی، مقتول شمشاد کے بھائی احسن نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔ لاہور: پسند کی شادی کے 5 روز بعد جوڑا قتل، لاشیں مل گئیںلاہور میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو 5 روز بعد قتل کر دیا گیا، میاں بیوی کی لاشیں مل گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے رشتے داروں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔پولیس نے واقعے کا مدقدمہ درج کر کے مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
محکمہ کالج ایجوکیشن نے سندھ الیکٹرانک سینٹرلائزڈ کالج ایڈمیشن پروگرام کے تحت سرکاری کالجوں میں سیشن 2025-26 کے لیے نویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پر گیارہویں میں داخلوں کی منظوری دے دی ہے۔اس سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق داخلے 15 جون 2025ء سے آن لائن شروع ہوں گے اور امیدواروں سے ویب سائٹ seccap.dgcs.gos.pk پر درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جولائی 2025ء ہوگی۔ 22 جولائی 2025ء تک کالجوں میں داخلوں کے لیے تمام فیکلٹیز کی پلیسمنٹ فہرستوں کا اجراء کردیا جائے گا جبکہ بارہویں جماعت کے لیے کالجوں میں کلاسز کا آغاز یکم اگست 2025ء سے ہوگا۔ کالجز میں انٹر سال اول کے داخلے نویں کی بنیاد پر...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حج کی سعادت حاصل کرنے والے لاکھوں مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حج کا فریضہ ہمیں مشکلات میں ثابت قدمی اور قربانی کا درس دیتا ہے۔(جاری ہے) جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ حج کی بابرکت ساعتوں میں اپنے ملک کی خوشحالی کےلیے دعائیں کی جائیں،اللہ پاک پاکستان کو معاشی مشکلات اور دشمن کی سازشوں سے محفوظ رکھے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حجاج کرام اپنی دعاؤں میں فلسطینی اور کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اپنے ارد گرد غربا اور مساکین کو بھی خوشیوں میں شامل رکھیں۔
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، بھارت کو جنگ میں منہ کی کھانا پڑی،بھارت شکست کے بعد اب پراکسیز کا سہارا لے رہا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘’فتنہ الہندوستان کی سرپرستی کررہی ہے، خود ساختہ لاپتہ ہونے کی شرح جبری لاپتہ ہونے سے زیادہ ہے،بلوچستان میں کسی بڑیملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان پاکستان کا امن داؤ پر لگانے کی سازش کررہا ہے، بھارتی میڈیا نے کراچی پورٹ کے حوالے سے جعلی خبر چلائی کہ تباہ ہوگیا، بھارت کو جنگ میں منہ کی کھانا پڑی جس کے بعد بھارت اب پراکسیز...
بیلاروس نے پاکستان ایئرفورس سے آپریشن تجربات سے استفادہ کرنے کے لیے پی اے ایف سے باقاعدہ تربیتی پروگرام شروع کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بیلاروس کی ایئر فورس اینڈ ایئر ڈیفنس کے کمانڈر میجر جنرل آندرے یولیا نووچ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ائیر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے میجر جنرل آندرے یولیا نووچ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔بیلاروس ایئرفورس اور ایئرڈیفنس کے کمانڈر نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی. اس موقع پر فضائیہ اور دفاعی تعاون...
اسلام ٹائمز: ریاست کی ہر لچک دار اور بے نتیجہ کاروائی محض ان فتنہ گروں کے تجربے میں مزید اضافے کا سبب ہی بنی۔ ریاست پاکستان نے جب بھی ان کے خلاف کوئی محدود پیمانے کی کاروائی کی تو ان شدت پسندوں کے کھلے اور ڈھکے چھپے خیر خواہوں نے ان میں اپنا ووٹ بینک محفوظ بنانے کیلئے انہیں میدان مبارزہ سے میدان مباحثہ میں کھینچ لانے کیلئے ریاست پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ تحریر: سید تنویر حیدر امیرالمومنینؑ کا فرمانا ہے کہ” ظلم کے خلاف جلد آواز بلند کرو، جتنی دیر کرو گے ظلم کے خاتمے کیلئے اتنی بڑی قربانی دینا پڑے گی“۔ پاکستان جو ایک عرصے سے دہشتگردی کا کھلا نشانہ بنا ہوا ہے اور جس...

ماحول کے تحفظ اور آئندہ نسلوں کے لیے زمین کو محفوظ بنانے کے لیے فوری و اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ماحول کے تحفظ اور آئندہ نسلوں کے لیے زمین کو محفوظ بنانے کے لیے فوری و اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پاکستان کو ایک سبز انقلاب کی ضرورت ہے،ایسا سبز انقلاب جو صرف زراعت تک محدود نہ ہو بلکہ سوچ، گورننس اور ہماری روزمرہ زندگیوں میں بھی شامل ہو۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان کا کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے مگر موسمیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات کا شکار ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان دنیا سے اپنے عوام کے لیے موسمیاتی انصاف چاہتا ہے،جو...
پنجاب کے شہر حافظ آباد میں شوہر کے سامنے خاتون کے مبینہ گینگ ریپ میں ملوث گرفتار ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق 2 جون کو حافظ آباد کے میں درج ہونے والے مبینہ گینگ ریپ کے مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق خاتون کو ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان نے دونوں میاں بیوی سے بھی مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر جنسی عمل کروایا، اس کی بھی ویڈیو بنائی اور فرار ہو گئے۔ مقامی پولیس نے کہا کہ واقعہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے قبل پیش آیا لیکن گینگ ریپ کا شکار خاتون کے شوہر کے جانب سے مقدمے کا اندراج اس وقت کروایا گیا جب ملزمان کی جانب سے مبینہ گینگ...
---فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پانی کے اپنے حق کو محفوظ بنانا ہم سب کے لیے اجتماعی چیلنج ہے، چاروں صوبوں کے عوام کی پانی کی ضرورت پوری کرنا حکومتی ترجیح ہے، ہمیں بھارتی آبی جارحیت کے خلاف اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پلاسٹک کی آلودگی ماحولیاتی نظام کے لیے اہم خطرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بطور قوم ہمارا فرض ہے کہ ہم آئندہ نسلوں کو محفوظ مستقبل فراہم کریں، اگر آبی وسائل کے لیے اقدامات نہ کیے تو آئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی۔انہوں نے حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ سے متعلق کہا کہ...
ویب ڈیسک :سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سول سرونٹس ترمیمی بل کی منظوری دےدی۔ رانا محمود الحسن کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ کے اجلاس میں سول سرونٹس ترمیمی بل کی منظوری دیدی گئی، بل میں گریڈ 17 سے بالا سرکاری افسران پر اپنے اثاثے ظاہر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سول سرونٹس ترمیمی بل کے متن کے مطابق گریڈ17 سے بالا افسران اپنے غیرملکی اثاثے اور واجبات بھی ظاہر کریں گے، سرکاری افسران کو بیوی اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے بھی ظاہر کرنا ہوں گے۔ صدرِ مملکت سے سردار سلیم حیدر سمیت پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال مسودے کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات ایف بی آر کو دی...
بلوچستان میں کسی بڑے ملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں، وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، بھارت کو جنگ میں منہ کی کھانا پڑی،بھارت شکست کے بعد اب پراکسیز کا سہارا لےرہا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘’فتنہ الہندوستان کی سرپرستی کررہی ہے، خود ساختہ لاپتہ ہونے کی شرح جبری لاپتہ ہونے سےزیادہ ہے،بلوچستان میں کسی بڑےملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان پاکستان کا امن داؤ پر لگانے کی سازش کررہا ہے، بھارتی میڈیا نے کراچی پورٹ کےحوالےسےجعلی...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سول سرونٹس ترمیمی بل کی منظوری دے دی parliament house Islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سول سرونٹس ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔ رانا محمود الحسن کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ کے اجلاس میں سول سرونٹس ترمیمی بل کی منظوری دیدی گئی۔ بل میں گریڈ 17 سے بالا سرکاری افسران پر اپنے اثاثے ظاہر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ بل کے متن کے مطابق گریڈ17 سے بالا افسران اپنے غیرملکی اثاثے اور واجبات بھی ظاہر کریں گے، سرکاری افسران کو بیوی اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے بھی ظاہر کرنا ہوں گے۔ مسودے کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات...

آج کا دن ہمیں ماحول کی اہمیت اور اس کی حفاظت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلاتا ہے، سید یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آج کا دن ہمیں ماحول کی اہمیت اور اس کی حفاظت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلاتا ہے،یہ دن نہ صرف ایک یاد دہانی ہے بلکہ ایک اجتماعی عزم کا موقع بھی ہے کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو ایک صاف، سرسبز اور محفوظ ماحول فراہم کریں۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ماحول کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں چیئرمین سینٹ سید یوسف ر ضا گیلانی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، آلودگی، جنگلات کی کٹائی اور آبی وسائل کی کمی جیسے چیلنجز ہمارے مستقبل کے لیے سنگین خطرہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) موبائل فونز کی قومی درآمدات میں اپریل 2025 کے دوران 21.82 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 35.1 ارب روپے تک کم ہوگیا جبکہ اپریل 2024 میں موبائل فونز کی درآمدی مالیت 44.9 ارب روپے رہی تھی ۔(جاری ہے) اس طرح اپریل 2024 کے مقابلہ اپریل 2025 کے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 9.8 ارب روپے یعنی 21.82 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
پاکستان کی مشہور کونٹینٹ کریئیٹر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عریقہ حق نے انکشاف کیا ہے کہ آج کل کئی لڑکیاں شہرت کی خاطر اپنی ویڈیو خود لیک کر دیتی ہیں۔عریقہ حق کا شمار پاکستان کے مشہور ڈیجیٹل کو نٹینٹ کریئیٹرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز میں کیا جاتا ہے، ٹک ٹاک پر ان کے 12 ملین فالوورز ہیں جبکہ عریقہ حق، عاصم اظہر کے گانے 'تم تم' سمیت کئی گانوں میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں۔حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران عریقہ حق نے اپنے کیرئیر اور ذاتی زندگی سمیت دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔ ویڈیو لیک سے متعلق کیے گئے سوال عریقہ حق نے بتایا کہ آج کل لڑکیاں اپنی ویڈیوز خود لیک کرتی ہیں، اس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) پام آئل کی ملکی درآمدات میں اپریل 2025 کے دوران 39.26 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 83.7 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ اپریل 2024 میں پام آئل کی درآمدات کا حجم 60.1 ارب روپے رہا تھا ۔(جاری ہے) اس طرح اپریل 2024 کے مقابلہ میں اپریل 2025 کے دوران پام آئل کی قومی درآمدات میں 23.6 ارب روپےیعنی 39 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) فٹ بال کی برآمدات میں اپریل 2025 کے دوران 32.87 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 4.9 ارب روپے تک کم ہوگئی جبکہ اپریل 2024 میں فٹ بال کی برآمدات کا حجم 7.3 ارب روپے رہا تھا ۔(جاری ہے) اس طرح اپریل 2024 کے مقابلہ میں اپریل 2025 کے دوران فٹ بال کی قومی برآمدات میں 2.4 ارب روپےیعنی 32.87فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مکہ مکرمہ، 05 جون، 2025، کُل 100 ممالک سے 2,443 عازمین حج، عمرہ اور زیارت کے لیے دو مقدس مساجد کے مہمانوں کے پروگرام کے متولی کے حصے کے طور پر مقدس مقامات پر پہنچے، جس کی نگرانی وزارت اسلامی امور اور گوئدانت کی طرف سے کی گئی۔ وزارت نے اعلیٰ سطح کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر انسانی اور لاجسٹک وسائل کو متحرک کیا، جس سے عازمین حج کے مناسک کو آسانی کے ساتھ ادا کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:مکہ مکرمہ: حج فراڈ کے الزام میں 2 رہائشی گرفتار حجاج کرام کو مکہ مکرمہ کی رہائش گاہوں سے مکمل طور پر لیس بسوں کے ایک بیڑے کے ذریعے مقدس مقامات تک پہنچایا...
آج بروزجمعرات،5 جون 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل آپ کو ان دنوں گھر اور بہن بھائیوں کے ساتھ سنبھل کر چلنا ہوگا کشیدگی کا امکان ہے اور وراثتی معاملے کو لے کر بھی مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔ غصہ نہیں کرنا ورنہ رشتے ٹوٹ سکتے ہیں۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی جو لوگ عرصہ دراز سے کسی نئے کام کے بارے میں سوچ رہے تھے وہ اب خود کو اس کے لئے تیار...
پرسوں شب جب وہ اپنی 17ویں سالگرہ کا کیک کاٹ رہی تھی، تو کمرے میں اس کی اپنی دوستوں کے ہمراہ کھلکھلاتی ہنسی گونج رہی تھی، نوجوانی کی الہڑ سی خوشبو اور آنکھوں کو خیرہ کر دینے والی ایسی روشنی جو ابھی کاجل اور میک اپ کی تہوں سے مبرا تھی۔ اس کے چہرے پر معصومیت اور مستقبل کے خواب ایک ساتھ جھلک رہے تھے۔ لیکن کیا اسے معلوم تھا کہ کیک کاٹنے والی وہ انگلیاں اگلے دن ٹھنڈی ہو جائیں گی؟ کیا اسے اندازہ تھا کہ یہ اس کی آخری رات ہے جب اس کے کمرے کی کھڑکی سے چاندنی اس پر چھن چھن کر برس رہی ہے اور ابھرتے چاند کی دودھیا روشنی میں وہ اپنی آخری ٹک...
اپنے ایک جاری بیان میں جہاد اسلامی کا کہنا تھا کہ یہ وہی حکومت ہے جو عربوں کے ذخائر کو بلا تفریق لوٹتی ہے، مجرم صیہونی رژیم کو ہتھیار و گولہ و بارود فراہم کرتی ہے اور اپنے جرائم کو جاری رکھنے کیلئے سیاسی پردہ ڈالتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" نے ایک جاری بیان میں اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری وحشیانہ جارحیت کو روکنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کی گئی جسے امریکہ نے ویٹو کر دیا۔ واشنگٹن کا یہ امر اس بات کی غمازی ہے کہ امریکی حکومت، نتین یاہو کے جنگی جرائم کی مکمل طور پر ذمے دار ہے۔ نیز...
ہالی ووڈ کے سپر اسٹارز بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کی بیٹی شیلو نے اپنے نام سے والد کا نام ہٹا دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں حال ہی میں منعقد ہونے والے ایک فیشن ایونٹ میں سب کی توجہ اس وقت انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی بیٹی کی جانب ہوئی جب انہیں پٹ نہیں بلکہ والدہ جولی کے نام کیساتھ پکارا گیا۔ اس موقع پر موسیقار لوئیلا نے اپنا نیا گانا "نائیو” پیش کیا، جس کی پرفارمنس کی خاص بات یہ تھی کہ اس کی کوریوگرافی 19 سالہ شیلو نے ترتیب دی تھی۔ A post common by Pinkvilla USA (@pinkvillausa) ایونٹ کی پریس ریلیز میں انکشاف کیا گیا کہ شیلو اب ایک نئے نام...
اپنی محنت اور بل بوتے پر امیر ترین خواتین کی فہرست میں جگہ بنانے والی خواتین میں شوبز ستاروں کے علاوہ بڑی تعداد میں بزنس کرنے والی خواتین بھی شامل ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فوربز نے امریکا کی 100 کامیاب اور امیر ترین خواتین کی فہرست جاری کردی۔ اس فہرست میں اوّل نمبر پر 78 سالہ ڈیانا ہینڈریکس براجمان ہیں جو بلڈنگ کنسٹرکشن اور سپلائی کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور جن کی دولت کا حجم 22.3 بلین ڈالر ہے۔ دوسرے نمبر پر 7.1 بلین ڈالر کے اثاثہ جات کی مالک 81 سالہ جوڈی فال کنر ہیں جو صحت سے متعلق سافٹ ویئرز کی مالک ہیں۔ تیسرے نمبر پر 92 سالہ مارین الیچ ہیں جنھوں نے 1957 سے پیزا...
اینڈرائیڈ صارفین اب تصاویرایڈٹ کرنے والی مقبول سروس فوٹو شاپ کو اپنی ڈیوائسز پر استعمال کرسکتے ہیں۔ ایڈوب کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ فوٹو شاپ کو گوگل پلے اسٹور کا حصہ بنا دیا گیا ہے اور بیٹا (beta) اینڈرائیڈ ایپ مفت دستیاب ہے۔فوٹو شاپ کی سروس 35 برسوں سے دستیاب ہے مگر اب جا کر اس کی حقیقی موبائل ایپ کو اسمارٹ فونز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔فروری میں پہلے آئی فونز کے لیے فوٹو شاپ ایپ کا ابتدائی ورژن جاری کیا گیا تھا۔اب اینڈرائیڈ فونز کے لیے فوٹو شاپ ایپ کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اوریجنل فوٹو شاپ کے متعدد فیچرز موبائل ایپ میں موجود ہیں جیسے لیئرز اور دیگر، جبکہ آرٹی فیشل انٹیلی...
شفافیت کو فروغ دینے کے اقدامات کے تحت کےالیکٹرک نے ایک خصوصی مائیکرو سائٹ لانچ کی ہے جس کے ذریعے اس کے نیٹ ورک سے منسلک صارفین اپنے علاقے کی بجلی کی صورتحال اور نقصانات کے پروفائل کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ پورٹل صارفین کو ان کے علاقے کے پاور پروفائل کے بارے میں بروقت اور حقیقی معلومات فراہم کرتا ہے، تاکہ وہ بہتر طور پر آگاہ رہیں اور بجلی کی ترسیل پر اثر انداز ہونے والے عوامل کو سمجھ سکیں۔ صارفین اپنا کےالیکٹرک اکاؤنٹ نمبر درج کر کے جان سکتے ہیں کہ ان کا علاقہ بجلی کی فراہمی کے اعتبار سے کہاں کھڑا ہے، جس سے وہ بہتری کے لیے باخبر اقدامات اُٹھا سکتے ہیں۔ کےالیکٹرک...
کراچی(شوبز ڈیسک)ٹک ٹاکر و ماڈل اریکا حق نے لڑکیوں کی نامناسب ویڈیوز لیک ہونے سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض لڑکیاں اپنی نامناسب ویڈیوز خود ہی لیک کرکے شہرت اور میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اریکا حق نے حال ہی میں ’نکتہ‘ کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے چند سال قبل اس وقت سوشل میڈیا پر ویڈیوز بنانا شروع کیے تھے جب وہ میٹرک پاس کر چکی تھیں اور گیارہویں جماعت میں داخلہ لینے سے رہ گئیں۔ ان کے مطابق بعد ازاں انہوں نے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا، ابتدائی طور پر ’میوزک الی‘ نامی ایپ پر...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر رن وے 07L/25R کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ مئی 2025 کے اختتام پر 53 فیصد مکمل ہو چکا ہے، جو کہ مقررہ ہدف 51 فیصد سے زیادہ ہے۔یہ منصوبہ جولائی 2024 میں شروع ہوا تھا اور جنوری 2026 تک اس کی تکمیل متوقع ہے۔(جاری ہے) منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے ڈبل شفٹوں میں کام جاری ہے۔اہم پیش رفت میں ائیر فیلڈ لائٹنگ (AFL) کے درآمد شدہ آلات کی پہلی کھیپ کی منصوبے کی سائٹ پر ترسیل شامل ہے۔ اس جدید نظام کے موثر استعمال کے لیے ائیرپورٹس اتھارٹی کے انجینئرز نے بیرون ملک تربیت بھی مکمل کر لی ہے۔تقریبا 8.3 ارب روپے مالیت...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کچھ ہی عرصے میں اپنا وزن کافی حد تک کم کرلیا ہے،جس کے بعد سوشل میڈیا پرقیاس آرائیاں جاری ہیں کہ انہوں نے کوئی سرجری کروائی ہے۔ تاہم انہوں نے اپنے نئےبیان میں اپنی فٹنس کا راز بتایا ہے،کہا ہے کہ روٹی اور میٹھی چیزیں کھانا بند کریں،اور ورزش شروع کریں،خود ہی فٹ ہوجائیں گے. کرپشن کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری

آپریشن سندور میں فوج کا 15 فیصد وقت جعلی خبروں میں ضائع ہوا، بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے اپنی ہی فوج کی نااہلی کا پول کھول دیا
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 جون 2025)بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے اعتراف کیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران فوج کا 15 فیصد وقت جعلی خبروں میں ضائع ہوا، پاکستان سے جنگ میں بدترین شکست پر بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے اپنی ہی فوج کی نااہلی کا پول کھول دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق آپریشن سندور کے دوران بھارتی فوج کو ہونے والے ایک اور نقصان سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔جنرل انیل چوہان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف جنگ کے دوران سائبر حملوں، جھوٹی خبروں اور گمراہ کن پروپیگنڈے کے باعث بھارتی فوج کو نہ صرف فیصلہ سازی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ حقیقی زمینی صورت حال کا ادراک بھی...
—فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر اپنے خلاف دائر ریفرنس اور اسپیکر کے فیصلے کی تفصیلات مانگ لیں۔خط میں عمر ایوب نے لکھا کہ ریفرنس کی قانونی و آئینی بنیاد، مصدقہ نقل اور کارروائی کا ریکارڈ فراہم کریں، نااہلی کے ریفرنس پر آئینی نکات، آرٹیکل 62، 63 کے تحت ریفرنس کی قانونی توجیہ فراہم کریں۔عمر ایوب نے اسپیکر سے ریفرنس کی مکمل مصدقہ کاپی اور شواہد مہیا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نوٹسز اور وضاحت کا موقع فراہم کرنے کی تفصیل فراہم کی جائے، آرٹیکل 63 (2) کے تحت اسپیکر کی صوابدیدی نظیریں بھی دی جائیں۔ عمر ایوب کیخلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسالعمر ایوب...

وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لئے ریلوے اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کی حکمت عملی ترتیب دے ، وزیراعظم شہبازشریف کا اجلاس سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریلوے کو جدید بنیادوں پر ترقی دینے کو قومی پالیسی کا اہم جزو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معاشی اور صنعتی ترقی کے لئے ملک بھر کے ریلوے انفراسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر تعمیر نو کرنے کی ضرورت ہے ، وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لئے ریلوے اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو اپنی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔...
اسلام آباد(اوصاف نیوز) پاک ، بھارت کشیدگی کے بعد بھارتی گودی میڈیا اپنی ہی آگ میںجلنے لگا. بھارتی میڈیا اور حکمرانوں کو بری شکست ملنے کے باوجود سکون نہیں آرہا . ایک بار پھر پاکستان کے خلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے کی مہم تیز کر دی۔ مصدقہ ذرائع اور بین الاقوامی دفاعی تجزیہ کاروں نے ان دعوؤں کو سراسر بے بنیاد، من گھڑت اور بھارتی میڈیا کا اشتعال انگیز پروپیگنڈا قرار دیا ہے اور زمینی حقائق بھی ان جھوٹے دعوؤں کی تصدیق نہیں کرتے، نہ کوئی طیارہ مارا گیا، نہ کوئی نقصان ہوا۔ قبل ازیں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان یہ اعتراف کر چکے ہیں کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی طیارے دو دن تک گراونڈ...
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے اپنے خلاف دائر ریفرنس اور اسپیکر کے فیصلے کی تفصیلات مانگ لیں۔ عمر ایوب نے خط میں کہا ہے کہ ریفرنس کی قانونی و آئینی بنیاد، مصدقہ نقل اور کارروائی کا ریکارڈ فراہم کریں۔ الزام، نااہلی کے ریفرنس پر آئینی نکات،آرٹیکل 62، 63 کے تحت ریفرنس کی قانونی توجیہ فراہم کریں۔ انہوں نے اسپیکر سے ریفرنس کی مکمل مصدقہ کاپی اور شواہد مہیا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ خط میں ریفرنس پر فیصلے کےدوران کی اندرونی کارروائی اور فائل نوٹنگز بھی مانگی گئی ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ نوٹسز اور وضاحت کا موقع فراہم کرنے...
پاکستان کے سپر اسٹار بلے باز بابر اعظم کو لیگ کرکٹ میں اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں زیادہ عرصہ نہیں لگا لیکن ویرات کوہلی کو اپنی لیگ ٹیم کو جتوانے میں 18 سال لگ گئے۔رائل چیلنجرز بنگلور اور ویرات کوہلی نے 18 سال کے طویل انتظار کے بعد بلآخر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔آئی پی ایل 2025 کے فائنل میں رائل چیلنجرز بنگلور نے پنجاب کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے کر 2008 سے شروع ہونے والی آئی پی ایل میں پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا خواب پورا کرلیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل سیزن 18 کے...
پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وزن میں نمایاں کمی ایک بار پھر موضوع بحث بن گئی جس پر انہوں نے اس کی وجہ بھی بیان کر دی۔ بلاول بھٹو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں وزن کم کرنے سے متعلق گفتگو کرتے سنا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی اور روٹی کھانا بند کریں، ورزش کرنا اور جم جانا شروع کر دیں۔ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اوزیمپک استعمال کر رہے ہیں، یہ وہ دوا ہے جو عموماً...
راولپنڈی(آئی این پی )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع میں پاکستان نے 96 گھنٹے کی لڑائی میں مکمل طور پر اپنے وسائل پر انحصار کیا، کہیں سے کوئی مدد نہیں لی۔ برطانوی نشریاتی ادارے ( بی بی سی) کو انٹرویو میں اس سوال کہ چین سے پاکستان کو کتنی مدد حاصل ہوئی؟ کیونکہ ایسی رپورٹس آئی ہیں کہ چین نے پاکستان کی مدد کے لیے سیٹلائٹس کی پوزیشن بدلیں،جواب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ اس دوران ہم نے جو آلات استعمال کیے وہ یقینا ایسے ہی ہیں جیسے انڈیا کے پاس ہیں اور ہم نے کچھ ساز و سامان دوسرے ملکوں سے...
پاکستان شوبز کی اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے نظر بد سے متعلق اپنے تجربات شیئر کر دیے۔ حال ہی میں اداکارہ ندا یاسر نے نظرِ بد سے متعلق اپنے ذاتی تجربات بیان کیے ہیں۔ اپنی شادی کی 23ویں سالگرہ کے موقع پر ندا نے انکشاف کیا کہ اُن کے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد وہ کئی مرتبہ بیمار ہوئے، جس کی وجہ وہ نظرِ بد کو حقیقت سمجھتی ہیں۔ A post common by Nida Yasir (@itsnidayasir.official) ان کا کہنا تھا کہ اب وہ سمجھ گئی ہیں کہ لوگ تصاویر شیئر کرتے وقت بچوں کے چہروں پر ایموجیز کیوں لگاتے ہیں۔ ندا نے مزید کہا کہ وہ اپنی خوشیاں دوسروں سے چھپانے کے بجائے شیئر کرنا پسند کرتی ہیں، چاہے...
کراچی(شوبز ڈیسک)ٹی وی میزبان و اداکارہ ندا یاسر کا کہنا ہے کہ نظرِ بد ایک حقیقت ہے اور اور ان کا خاندان کئی بار اس کا شکار ہوا ہے۔ اپنے حالیہ پروگرام میں بات کرتے ہوئے ندا یاسر نے کہا کہ نظرِ بد ہم سب پر اثر انداز ہوتی ہے اور میں نے اس کو کئی بار محسوس کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ جب بھی میں اپنے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی تھی تو وہ بیمار ہو جاتے تھے اور کبھی ان کا پیٹ خراب ہو جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب مجھے سمجھ آتا ہے کہ لوگ بچوں کی تصاویر پر ایموجی کیوں لگا دیتے ہیں بعض لوگ اس پر ہنستے ہیں کہ ایسا...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت کے خلاف 96 گھنٹوں کی لڑائی مکمل طور پر اپنے وسائل سے لڑی گئی اور اس دوران کسی بھی بیرونی مدد کا سہارا نہیں لیا گیا۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے وضاحت کی کہ پاکستان نے صرف اپنی اندرونی صلاحیتوں پر انحصار کیا اور جو آلات استعمال کیے وہ انڈیا کے پاس موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ساز و سامان دوسرے ملکوں سے خریدا گیا ہے۔انہوں نے کہا پہلے متنازع علاقے میں جھڑپیں ہوتی تھی، بین الاقوامی سرحد تک نہیں پہنچتی تھیں.اس بار سرحدوں پر نسبتاً سکون رہا اور شہروں میں کشیدگی تھی،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 2 کامیاب آپریشن میں 7 دہشت گردوں کو بہادری سے ہلاک کیا، یہ دہشتگرد بھارت کی پراکسی ہیں،بھارت پوری کوشش میں ہے کہ اس خطے کا ماحول خراب ہو، فتنتہ الہندوستان ہمارے ملک کے امن کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔(جاری ہے) روبینہ خالد نے کہاکہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ،اس ملک سے دہشتگردی کا نام و نشان مٹا دیں گے۔

وزیرِ اعظم کی مچھ اور مورگند، بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مچھ اور مورگند، بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ہے ۔(جاری ہے) وزیرِ اعظم نے کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 7 دھشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ بھارتی سرپرستی میں بلوچستان میں دھشتگردی پھیلانے والے فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف 96 گھنٹوں کی لڑائی مکمل طور پر اپنے وسائل سے لڑی۔ بی بی سی کودیئے گئے انٹرویومیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے کہا کہ بھارت کیساتھ کشیدگی کےدوران کہیں سےکوئی مدد نہیں حاصل کی گئی،ہم نےصرف پاکستان کی اندرونی صلاحیتوں پرانحصار کیا گیا، ہم نے جو آلات استعمال کیے وہ ایسے ہی ہیں جیسے انڈیا کے پاس ہیں، ہم نےکچھ ساز و سامان دوسرے ملکوں سے خریدا ہے۔ انہوں نےکہا کہ پہلے متنازعہ علاقے میں جھڑپیں ہوتی تھی،بین الاقوامی سرحد تک نہیں پہنچتی تھیں،اس بار سرحدوں پر نسبتاً سکون رہا اور شہروں میں کشیدگی تھی،مستقبل میں تنازع...
بیجنگ :چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے جاری سال کے پہلے چار مہینوں کے لئے لاجسٹک آپریشن کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔ منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ اپریل میں ، چین کے لاجسٹک آپریشن نے بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرتے ہوئے مضبوط لچک اور ترقی کا مظاہرہ کیا ، اور مجموعی طور پر مستحکم اور مثبت ترقی کے رجحان کو برقرار رکھاہے ۔ رواں سال جنوری سے اپریل تک ملک میں سوشل لاجسٹکس کی مجموعی رقم 115.3 ٹریلین یوآن رہی جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں5.6 فیصد کا اضافہ ہے۔جنوری سے اپریل تک ، صنعتی لاجسٹکس کی مجموعی رقم میں گذشتہ سال کی نسبت 5.7 فیصد اضافہ ہوا۔...
---فائل فوٹو بدین میں رات دیر سے گھر لوٹنے پر باپ کے تشدد سے بیٹا جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزم والد کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ بدین کے گاؤں گولاڑچی انور لغاری میں پیش آیا جہاں باپ نے بیٹے کو رات دیر سے گھر آنے پر ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق باپ کے تشدد سے نوجوان یاسر کمبوہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزم والد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جون ۔2025 )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع میں پاکستان نے 96 گھنٹے کی لڑائی میں مکمل طور پر اپنے وسائل پر انحصار کیا، کہیں سے کوئی مدد نہیں لی. برطانوی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں چین سے مدد حاصل کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ اس دوران ہم نے جو آلات استعمال کیے وہ یقینا ایسے ہی ہیں جیسے انڈیا کے پاس ہیں اور ہم نے کچھ ساز و سامان دوسرے ملکوں سے خریدا ہے مگر اس کے علاوہ حقیقی وقت میں ہم نے کہیں سے کوئی مدد حاصل نہیں کی صرف...
بھارت کیساتھ حالیہ تنازع میں اپنے وسائل پر انحصار کیا، کہیں سے مدد نہیں لی: چیئرمین جوائنٹ چیفس WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) پاکستان کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہےکہ بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع میں پاکستان نے اپنے وسائل پر انحصار کیا اور کہیں سے کوئی مدد نہیں حاصل کی گئی ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں جنرل ساحر شمشاد نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تنازع میں96 گھنٹوں کے دوران جو کچھ ہوا، وہ مکمل طور پر پاکستان نے خود اپنے طور پر کیا۔ چین سے پاکستان کو مدد ملنے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے جنرل ساحر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف 96 گھنٹوں کی لڑائی مکمل طور پر اپنے وسائل سے لڑی، باہر سے کوئی مدد حاصل نہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہ بھارت کیساتھ کشیدگی کےدوران کہیں سے کوئی مدد نہیں حاصل کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے صرف پاکستان کی اندرونی صلاحیتوں پرانحصار کیا، ہم نے جو آلات استعمال کیے وہ ایسے ہی ہیں جیسے انڈیا کے پاس ہیں، ہم نے کچھ ساز و سامان دوسرے ملکوں سے خریدا ہے۔ انہوں نے کہا پہلے متنازع علاقے میں جھڑپیں ہوتی تھی، بین...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا بھارت کے خلاف 96 گھنٹوں کی لڑائی مکمل طور پر اپنے وسائل سے لڑی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا بھارت کیساتھ کشیدگی کےدوران کہیں سےکوئی مدد نہیں حاصل کی گئی،ہم نےصرف پاکستان کی اندرونی صلاحیتوں پرانحصار کیا گیا، ہم نے جو آلات استعمال کیے وہ ایسے ہی ہیں جیسے انڈیا کے پاس ہیں، ہم نےکچھ ساز و سامان دوسرے ملکوں سے خریدا ہے۔ ٹک ٹاکر ثنایوسف کی والدہ کا بیٹی کے قاتل سے متعلق اہم ترین بیان سامنے آ گیا انہوں...
خان پور+ ظاہر پیر+بہاولپور (نوائے وقت رپورٹ) غربت، افلاس اور بھوک نے اولاد کو باپ کے لیے بوجھ بنا دیا۔ سردار گڑھ میں باپ نے 3 بچوں کو زہریلی گولیاں کھلا کر خود کشی کر لی۔ ترجمان ہسپتال کے مطابق زہرخورانی سے باپ اور 2 بیٹے دم توڑ گئے۔ دم توڑنے والوں میں 32 سالہ عبدالرحمان،11 سالہ عمیر، 9 سالہ سفیان شامل ہیں۔ 7 سالہ آصفہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق والد نے 2 بیٹوں اور بیٹی سمیت گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لی تھیں۔ جاں بحق ہونے والے دونوں بیٹے گونگے، بہرے تھے۔ والد عرصہ سے بیروزگار تھا، بچوں نے عید کے نئے کپڑوں کی فرمائش کی تھی۔بہاولپور میں بھوک کی وجہ سے...

اگلی سماعت پر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا حکم دینگے جو آپ کیلئے سبکی کا باعث بنے گی چیف ایکشن کمشنر
اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو بلانے کا اشارہ دے دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے کیس میں کہا کہ الیکشن کمیشن اگلی سماعت پر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا حکم دے گا جو آپ کے لیے سبکی کا باعث بنے گا۔ پنجاب کے سوا تینوں صوبوں نے بلدیاتی الیکشن کرادیا، یہ نہیں ہوسکتا کہ صوبائی حکومت قانون سازی نہ کرے اور 5 سال الیکشن ہی نہ ہوں۔ چیف الیکشن کمشنر کے استفسار پر وزیربلدیات پنجاب نے کہا کہ قانون سازی کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں زیر غور ہے، کوشش ہے...
مظفر آباد میں عید کی تیاری عروج پر ہیں، مرد قربانی کے جانور ڈھونڈ رہے ہیں جبکہ عورتیں شاپنگ میں مصروف ہیں۔ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں عید الاضحیٰ کا چاند نظر آنے کے فوراً بعد سے عید کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ بازاروں میں رش بڑھتا جا رہا ہے۔ خواتین اور بچے بڑی تعداد میں شاپنگ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ مظفراباد کی سب سے بڑی مارکیٹ مدینہ مارکیٹ میں لوگوں کا عیدالاضحیٰ کی تیاریوں کی بابت کیا کہنا ہے جانیے علیشاہ عندلیب کی اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘...