Jasarat News:
2026-07-24@06:42:42 GMT

بھارتی ایتھلیٹ روہنی کلام نے 35 برس کی عمر میں خودکشی کرلی

اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT

بھارتی ایتھلیٹ روہنی کلام نے 35 برس کی عمر میں خودکشی کرلی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی: بھارت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں جوجسٹو ایتھلیٹ اور ایشین گیمز میں بھارت کی نمائندگی کرنے والی 35 سالہ روہنی کلام اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔

پولیس کے مطابق روہنی کلام کی لاش ریاست مدھیا پردیش کے شہر دیواس میں ان کے گھر سے برآمد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق روہنی کی چھوٹی بہن روشنی نے پولیس کو بتایا کہ مرحومہ آشٹا شہر کے ایک پرائیویٹ اسکول میں مارشل آرٹ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ ہفتے کے روز وہ اپنے گھر والوں سے ملنے دیواس آئی تھیں، اتوار کی صبح ناشتہ کرنے کے بعد وہ اپنے کمرے میں گئیں اور فون پر کسی سے بات کرنے کے بعد کمرہ بند کرلیا۔ کچھ دیر بعد جب دروازہ نہ کھولا گیا تو گھر والوں نے دروازہ توڑا اور روہنی کو لٹکا ہوا پایا۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ روہنی گزشتہ کچھ عرصے سے شدید ذہنی دباؤ میں تھیں۔ وہ ملازمت سے متعلق مسائل اور شادی کے متعدد پروپوزل مسترد ہونے کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا تھیں۔ ان کی بہن کے مطابق فون پر آخری گفتگو سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسکول پرنسپل کی جانب سے انہیں ہراسانی کا سامنا تھا، جس سے وہ شدید ذہنی تناؤ میں تھیں۔

پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد سے واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے، تاہم تفتیش کا عمل جاری ہے۔ واقعے کے وقت گھر میں صرف روہنی اور ان کی بہن موجود تھیں۔ پولیس نے موبائل فون اور دیگر شواہد قبضے میں لے لیے ہیں تاکہ موت کے اصل اسباب کا تعین کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ روہنی کلام نے ابوظبی میں ہونے والی 8ویں ایشیائی چمپیئن شپ میں بھارت کے لیے کانسی کا تمغہ جیتا تھا اور وہ بھارت کی جوجسٹو کمیونٹی میں ایک نمایاں کھلاڑی سمجھی جاتی تھیں۔ ان کی اچانک موت نے کھیلوں کے حلقوں میں افسوس اور صدمے کی لہر دوڑا دی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: روہنی کلام کے مطابق

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی