بھارت کا سکھ یاتریوں کو ویزے جاری نہ کرنا افسوسناک ہے، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-01-4
ننکانہ صاحب(صباح نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بھارت کا سکھ یاتریوں کو ویزے جاری نہ کرنا افسوسناک عمل ہے۔ پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بابا گورونانک کے 556ویں جنم دن کی مرکزی تقریب پانچ نومبر کو ہوگی، تمام انتظامات پانچ دن پہلے مکمل کر لیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی گڈ گورننس روشن مثال ہے، پنجاب حکومت ہر مذہبی موقع پر بہترین انتظامات یقینی بناتی ہے،فلڈ متاثرین کے لیے بحالی کارڈز کی تقسیم حکومت پنجاب کا اہم اقدام ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت کا سکھ یاتریوں کو ویزے جاری نہ کرنا افسوسناک عمل ہے، مقدس مقامات پر حاضری ہر مذہب کے ماننے والے کا حق ہے، پنجاب حکومت سکھ یاتریوں کی خدمت کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب آنے والے تمام یاتریوں کو خوش آمدید کہے گی، فلڈ ایمرجنسی میں بروقت ایکشن سے بڑے نقصان سے بچائو ممکن ہوا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سکھ یاتریوں یاتریوں کو
پڑھیں:
اڈیالہ کا قیدی ملک کیلئے خطرہ اور الطاف حسین پارٹ 2بن چکا ہے، عظمی بخاری
اڈیالہ کا قیدی ملک کیلئے خطرہ اور الطاف حسین پارٹ 2بن چکا ہے، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ کا قیدی بانی ایم کیو ایم الطاف حسین پارٹ 2 بن چکا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی جماعت پر پابندی اور گورنر راج کے حق میں نہیں ہوں اگر یہ باز نہ آئے تو پھر یہ آپشن ہو سکتے ہیں، سی سی ڈی پولیس کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے جدید آلات دئیے، ملکی دشمنی کو تلخی کا نام دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب پاکستان کے ادارے کے سربراہ کو ٹارگٹ کریں شہدا کے خلاف گندی مہم کریں تو یہ تلخی نہیں بلکہ ملک دشمنی ہے، اگر بانی پی ٹی آئی کو اب سیاسی لوگوں سے بات نہیں کرنی تو اب ہم نے بھی آپ سے بات نہیں کرنی، ایک ملک دشمنی برداشت دوسری ملک برداشت برداشت اب یہ ملک کیلئے خطرہ اور الطاف حسین پارٹ ٹو بن گیا ہے۔
عظمی بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ تنگ ہیں کہتے ان کی پالیسیوں سے متفق نہیں، پارلیمنٹرین خود کہتے ہیں ان کا مقابلہ سوشل میڈیا سے ہے وہ تو پارٹی کو ختم کروانے کے در پر ہیں، ایک یوٹیومر کہتا ہے بڑی خبر آنے والی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لاعلاج دماغی و جسمانی ہمیں علاج کرنا آتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفیلڈ مارشل سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال فیلڈ مارشل سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال عمران خان سے ملاقات کا وقت ختم، فیملی اور وکلا کی ملاقات کرانے سے انکار کردیا گیا معیشت ڈنڈے سے نہیں چلائی جاسکتی،پیار سے چلتی ہے ، وزیراعظم سینٹرلائزیشن، ہم ڈی سینٹرلائزیشن پر یقین رکھتے ہیں، بلاول صنعتی و زرعی ترقی کا فروغ، اضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخ منظور اکہترکی جنگ میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سیسہ پلائی دیوار تھی، آج بھی ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے، فیلڈ مارشل این سی سی آئی اے میری الیکٹرانک ڈیوائسز، موبائل، کریڈٹ کارڈز، رقم واپس دے، ڈکی بھائیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم