بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کیلئے سیاست، تحریک کی سربراہی آسان نہیں ،راناثنا
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثنااللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کیلئے سیاست اور تحریک کی سربراہی آسان کام نہیں،میرے خیال میں عمران خان کے بیٹوں نے ویزہ نہیں مانگا، وہ مانگیں تو دے دینا چاہیے۔ ایک انٹرویو میں راناثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے میں نے پہلے بھی کہا تھا بانی 4 سال وزیراعظم رہے تب بھی ان کے بیٹوں کو آنے نہیں دیا گیا اور بطور وزیراعظم حلف برداری تقریب پر بھی بیٹے نہیں آئے۔راناثنااللہ نے کہا کہ اب یہ بات بنتی نہیں ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ملاقات کیلئے آنا چاہتے ہیں اگر بیٹے ویزا مانگیں گے تو ان کو دے دیا جائے گا۔ عمران خان کے بیٹے سیاست اور ان حالات میں تحریک کی سربراہی کرنا چاہتے ہیں تو یہ آسان کام نہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہنا کہ اتحادی حکومت سیاسی شعوررکھتی ہے اورہم اپنے فیصلوں سے مطمئن ہیں اگلے دو سے تین سال میں عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں گے۔ پی ٹی آئی کی 5 اگست کی کال پر لوگوں نے رسپانس نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو پوری قوم سڑکوں پر ہوگی اور پی ٹی آئی نقصان پہچانے کی کوشش کرے گی، یوم آزادی کے سلسلے میں انتظامیہ سخت حفاظتی اقدامات کرے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کے کے بیٹوں نے کہا
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ کی وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات
فوٹو: جیو نیوز /اسکرین گریبامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی۔
امریکی صدر اور وزیرِاعظم کے مابین خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔
دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر اور مسلم ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات کو نہایت مفید قرار دیا ہے۔