حماس، ریڈ کراس کو اسرائیلی یرغمالیوں تک مشروط رسائی دینے پر رضامند
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
حماس نے ریڈ کراس کو اسرائیلی یرغمالیوں تک مشروط رسائی دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ حماس کی جاری کردہ ویڈیو میں اسرائیلی یرغمالی ایویاتر ڈیوڈ کو غزہ کی ایک سرنگ میں قید دکھایا گیا ہے۔
القسام بریگیڈ، حماس کے مسلح ونگ، نے کہا ہے کہ اگر غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی کے لیے راہداری مستقل طور پر کھول دی جائے اور امداد کی تقسیم کے دوران فضائی حملے بند کیے جائیں تو وہ یرغمالیوں کو خوراک اور ادویات فراہم کرنے کے لیے ریڈ کراس کو رسائی دیں گے۔
گذشتہ ہفتے فلسطینی اسلامک جہاد اور حماس نے غزہ میں قید 2 اسرائیلی یرغمالیوں کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں دونوں قیدی انتہائی کمزور حالت میں نظر آئے تھے۔ اس ویڈیو کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے ریڈ کراس کے سربراہ سے رابطہ کیا اور یرغمالیوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں تعاون کی درخواست کی۔
مزید پڑھیں: اسرائیل اور امریکا کے درمیان 2 ہفتوں میں غزہ جنگ کے خاتمے پر اتفاق، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ
انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) نے یرغمالیوں کی حالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ویڈیوز سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی زندگیوں کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ آئی سی آر سی نے مطالبہ کیا ہے کہ یرغمالیوں کی حالت کا جائزہ لینے، انہیں طبی امداد دینے اور ان کے اہل خانہ سے رابطے میں سہولت کے لیے فوری رسائی دی جائے۔
ویڈیو میں دکھائے گئے 21 سالہ روم براسلاوسکی اور 24 سالہ ایویاتر ڈیوڈ کو 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر حماس کے حملے کے دوران قیدی بنایا گیا تھا۔ یہ دونوں ان 49 یرغمالیوں میں شامل ہیں جن کے بارے میں اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ ابھی بھی غزہ میں قید ہیں، جبکہ 27 یرغمالیوں کو ہلاک تصور کیا جاتا ہے۔
ویڈیو کے اجرا کے بعد اسرائیلی حکام نے حماس پر یرغمالیوں کو بھوکا رکھنے کا الزام عائد کیا، تاہم حماس کے مسلح ونگ نے ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ قیدی وہی خوراک حاصل کر رہے ہیں جو جنگجو اور دیگر مقامی افراد کھاتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
7 اکتوبر اسرائیلی یرغمالی انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس بنیامین نتن یاہو حماس ریڈ کراس فلسطینی اسلامک جہاد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 7 اکتوبر اسرائیلی یرغمالی انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس بنیامین نتن یاہو ریڈ کراس فلسطینی اسلامک جہاد یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے لیے
پڑھیں:
اقوام متحدہ، پاکستان نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا
نیویارک:اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان نہ صرف غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے، بلکہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
عالمی سطح پر غزہ میں جاری خونریزی اور انسانی المیے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہا کہ روزانہ درجنوں نہتے فلسطینی شہید ہو رہے ہیں، معصوم بچے بھوک سے دم توڑ رہے ہیں، اور اسپتال بھی اسرائیلی بمباری سے محفوظ نہیں رہے۔
عاصم افتخار نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کو ناقابلِ برداشت اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر عالمی ضمیر اب بھی خاموش رہا تو تاریخ اسے کبھی معاف نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر فورم پر ان کی آواز بنے گا، ہماری منزل واضح ہے ایک آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
یہ خطاب اس وقت سامنے آیا جب پاکستان سمیت سلامتی کونسل کے 10 غیر مستقل رکن ممالک نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے ایک اہم قرارداد پیش کی جسے امریکہ نے ویٹو کر دیا۔
قرارداد میں اسرائیل سے غزہ میں انسانی امداد کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں ختم کرنے کا مطالبہ بھی شامل تھا۔
پاکستانی مندوب نے ویٹو کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کا ضمیر اب جاگنا ہوگا، کیوں کہ ہر لمحہ غزہ میں زندگی اور موت کے درمیان جنگ جاری ہے۔