پنجاب بھر میں یومِ شہدائے پولیس عقیدت و احترام سے منایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
پنجاب بھر میں آج یومِ شہدائے پولیس عقیدت و احترام سے منایا گیا جس کا مقصد پولیس کے ان بہادر جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے وطن کی حفاظت اور عوام کے امن و امان کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ہر سال 4 اگست کو یومِ شہداء پولیس کے طور پر منایا جاتا ہے اس موقع پر پنجاب کے مختلف شہروں میں تقریبات منعقد ہوئیں جن میں آر پی او، سی پی اوز، ڈی پی اوز سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی جبکہ شہداء کے اہلخانہ، شہریوں اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی تقریبات میں شہداء کی یادگاروں پر شمعیں روشن کی گئیں اور ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اس موقع پر فضا "شہداء کو سلام" جیسے نعروں سے گونجتی رہی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے یومِ شہداء کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہداء جرات، بہادری اور وفا کی عظیم مثال ہیں جن کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے کہا کہ یومِ شہداء پولیس دراصل ان ہیروز کے ساتھ تجدیدِ عہد کا دن ہے اور زندہ قومیں اپنے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرتیں آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ شہداء کی فیملیز کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے اور ان کے لیے ویلفیئر کے تمام ممکنہ اقدامات جاری ہیں تاکہ ان کے دکھ درد کا مداوا کیا جا سکے اور انہیں یہ احساس دلایا جا سکے کہ وہ اکیلے نہیں ہیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پولیس کے
پڑھیں:
حکومت پولیس شہداء کی قربانیوں کو بھولی نہیں ہے، وزیراعلیٰ سندھ
— فائل فوٹووزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یوم شہدائے سندھ پولیس پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پولیس شہداء کی قربانیوں کو بھولی نہیں ہے۔
مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ قیام امن کے لیے سندھ پولیس کے اہلکار اپنی جان کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ1971ء سے اب تک سندھ پولیس کے 2 ہزار 549 اہلکار شہید ہو چکے ہیں، شہداء میں 4 ایس پی، 1 اے ایس پی اور 22 ڈی ایس پی بھی شامل ہیں۔
وزیرِاعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیس شہداء کی قربانیوں کو بھولی نہیں ہے، صوبائی حکومت نے پولیس شہداء پیکج اور مراعات میں اضافہ کیا ہے، شہید اہلکاروں کے ورثا کو 60 سال کی عمر تک تنخواہ ادا کی جاتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ شہید کے خاندان کو 10 لاکھ کی ہیلتھ انشورنس اور سرکاری رہائش دی جائے گی، شہید اہلکاروں کے بچوں کے لیے اسکالرشپس اور تعلیمی اداروں میں داخلہ کوٹا بھی مختص ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے بچوں کو اسکالرشپ پروگرام میں بھی توسیع دی ہے، دورانِ سروس وفات پر خاندان کو 6 سے 30 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے بچوں کا علاج اور قانونی معاونت بھی حکومت سندھ فراہم کرتی ہے۔