یوم آزادی 14 اگست اور “معرکہ حق” کی تاریخی فتح کے موقع پر ملک بھر میں جوش و خروش کے ساتھ تقریبات منائی جائیں گی۔ حکومت کی جانب سے اس موقع پر مختلف ثقافتی و تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں خصوصی دفاعی و ثقافتی نمائش صبح 10 بجے عوام کے لیے کھول دی جائے گی۔ مسلح افواج کے خصوصی اسٹالز میں فوجی ساز و سامان اور مختلف ماڈلز نمائش کے لیے رکھے جائیں گے، جبکہ فوجی بینڈز ملی نغموں کی دھنیں بجا کر عوام کا جوش بڑھائیں گے۔

مزید پڑھیں: یومِ آزادی کا جشن معرکۂ حق کی فتح کے طور پر منایا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ

پروگرام میں پاک فضائیہ کے طیاروں کے کرتب اور پیرا جمپنگ کے مظاہرے بھی شامل ہوں گے۔ لوک ورثہ کے تحت چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ثقافت کو اجاگر کرنے والی سرگرمیاں بھی پیش کی جائیں گی۔

اس تقریب کا مقصد ملک کے ہر شہری کو یوم آزادی کی خوشیاں بھرپور انداز میں منانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد جشنِ یوم آزادی شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام آباد جشن یوم آزادی یوم آزادی

پڑھیں:

اسلام آباد کچہری میں سلنڈر دھماکہ، ایک شخص زخمی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد کچہری کے احاطے میں گیس سلنڈر دھماکے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکہ ایک گاڑی میں نصب گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اورامدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ گاڑی کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ دھماکے کی نوعیت اور وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

اسلام آباد کچہری کے باہر پارک گاڑی میں سلینڈر دھماکا ۔۔سلینڈر دھماکا کی زد میں ا کر ایک شخص زخمی ۔ پولیس اور دیگر ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے ۔۔۔ pic.twitter.com/Oaizh0t8Pe

— Isma Shaukat (@isma_shaukat) November 11, 2025

متعلقہ مضامین

  • آج اسلام آباد ضلع کچہری میں خود کش حملہ تو ’ویک اپ کال‘ ہے: خواجہ آصف
  • افغان پولیس پریڈ میں پاکستان مخالف ترانے، اسلام آباد کو آگ لگانے کی دھمکیاں
  • اسلام آباد کچہری حملہ ’ویک اپ کال‘ قرار، ہم حالتِ جنگ میں ہیں، خواجہ آصف
  • اسلام آباد خودکش دھماکہ ’ویک اپ کال‘، ہم حالت جنگ میں ہیں:وزیر دفاع
  • اسلام آباد کچہری میں سلنڈر دھماکہ، ایک شخص زخمی
  • اسلام آباد: امریکی سفیر نیلی اے بیکر لوک میلہ 2025ء کے موقع پر لگائے گئے اسٹال سے جوتا خرید رہی ہیں
  • بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیجیٹل والٹس رواں ماہ مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے
  • اسلام آباد پولیس کا گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن
  • پی آئی اے کا طیارہ ایک ہفتے میں دوسری بار گراؤنڈ کردیا گیا
  • قومی ایئرلائن کے بوئنگ طیارے کی ونڈ اسکرین پھر ٹوٹ گئی، 3 دن پہلے لگائی گئی تھی