یہ نہیں کہا کہ بچے احتجاج کیلئے آئیں، علیمہ سیاسی بات نہ کریں: بانیٔ پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
—فائل فوٹوز
ذرائع کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ کبھی نہیں کہا کہ بچے احتجاج کے لیے پاکستان آئیں، علیمہ خان کو سیاسی بات نہیں کرنی چاہیے، علی امین گنڈا پور صوبے میں امن قائم نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دیں۔
راولپنڈی کی اڈیالۂ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی کی جیل کی سہولتیں بحال کر دی گئیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی گزشتہ روز ان کے بچوں سے 1گھنٹہ فون پر بات بھی کرائی گئی، بانیٔ پی ٹی آئی کی کتابیں اور اخبار بھی بحال کر دیے گئے۔
بانیٔ تحریکِ انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 5 اگست اہم ہے، 14 اگست بھی اہم ہے، اگلی تحریک 14 اگست کو ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کے بچے اگر ملاقات کے لیے آنا چاہتے ہیں تو ضرور آئیں، بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا کہ گزشتہ روز فون پر بات کر کے معلوم ہوا کہ بچوں کا نائیکوپ ایکسپائر ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا کہ علیمہ خان کو سیاسی بات نہیں کرنی چاہیے، انہوں نے مشال یوسفزئی کے سینیٹر بننے پر علیمہ خان کے بیان کو غیر ضروری قرار دیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اگر صوبے میں امن و امان قائم نہیں کر سکتے تو انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے، علی امین گنڈاپور اگر گورننس کے مسائل حل نہیں کر سکتے تو کسی اور کو موقع دینا چاہیے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ ان کے بچے احتجاجی تحریک کے لیے پاکستان آئیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی نے کہا کہ ہے کہ بانی کہنا ہے کہ علیمہ خان نہیں کر
پڑھیں:
سلیمان اور قاسم کو ویزا درکار ہے تو وہ پاکستانی شہری نہیں، طلال چودھری
سماجی رابطے کی سائٹ" ایکس " پر بانی پی ٹی آئی کی بڑی ہمشیرہ کو آئینہ دکھاتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے اپنی ٹویٹ میں بانی پی ٹی آئی کی دونوں بیٹوں کے ویزوں سے متعلق ٹویٹ کیا، اگر بچوں کے پاس NICOP ہے تو انہیں پاکستان آنے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ امور طلال چودھری نے کہا کہ اگر سلیمان اور قاسم کو ویزا درکار ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ پاکستانی شہری نہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ" ایکس " پر علیمہ خان کو آئینہ دکھاتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ علیمہ خان نے اپنی ٹویٹ میں سلیمان اور قاسم کے ویزوں سے متعلق ٹویٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ علیمہ نے ٹویٹ میں بچوں کے ویزوں کی وزارت داخلہ سے منظوری بارے لکھا تھا، انہوں نے کہا کہ اگر بچوں کے پاس NICOP ہے تو انہیں پاکستان آنے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں۔