بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اگلی تحریک 14 اگست کو ہے: علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
علیمہ خان—فائل فوٹو
بانیٔ تحریکِ انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 5 اگست اہم ہے، 14 اگست بھی اہم ہے، اگلی تحریک 14 اگست کو ہے۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ الیکشن میں عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، میڈیا کا گلا گھونٹ دیا گیا، عدلیہ کو حکومت کے تابع کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے علیمہ خان کو بھی اپنے بھائی کی طرح جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی ہے، عظمیٰ بخاری عمران خان کے بیٹے قاسم کا ہیپاٹائٹس سے قیدیوں کی اموات کا دعویٰ اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے مسترد کردیاعلیمہ خان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ مشرف دور کی ق لیگ کا کردار ادا کر رہی ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ دوریاں نہیں ہونی چاہئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ارکان کو ناجائز طریقے سے نا اہل کیا گیا ہے، نا اہل ہونے والے ارکانِ اسمبلی کی سیٹوں پر پی ٹی آئی بائیکاٹ کرے گی۔
علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے بچوں نے نائیکوپ اور ویزے کے لیے درخواست دی ہے، حکومت چاہتی ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے بچے پاکستان نہ آئیں۔
تحریکِ انصاف کے بانی کی ہمشیرہ نے یہ بھی کہا کہ 5 اگست کو ہم اڈیالہ آئیں گے تب تک بانیٔ پی ٹی آئی کے بچے آئے تو وہ بھی آئیں گے، بچوں نے ملاقات کی درخواست دی ہے، ان کو ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے تو ٹھیک ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی نے کہا ہے کہ ہے کہ بانی علیمہ خان
پڑھیں:
علیمہ خان کا انڈوں سے حملہ کرنے والی خواتین کے بارے میں بڑا انکشاف
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ مجھ پر انڈوں سے حملہ کرنے کا واقعہ اسکرپٹڈ تھا، جن 2 خواتین نے مجھ پر انڈا پھینکا ان کو پولیس نے بچایا۔ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے کہا کہ دونوں خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے بعد میں دونوں کو چھوڑ دیا گیا۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ دو سال سے ہم جیل آتے ہیں کبھی کوئی بدتمیزی کا واقعہ پیش نہیں آیا، دو چار لوگوں کو باقاعدہ طور پر اب ماحول خراب کرنے کے لیے بھیجا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پولیس نے بتایا 4 بندے بدتمیزی کرنے کے لیے آپ کے پیچھے ہیں، کسی کی بھی ماں بیٹی پر اس طرح حملہ ہوگا کوئی برداشت نہیں کرے گا، ہمارا معاشرہ اور دین خواتین سے اس طرح کی بدتمیزی کی اجازت نہیں دیتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کل بھی ہمارے ساتھ جیل کے باہر اسی خاتون نے بدتمیزی کی کوشش کی جس نے انڈا پھینکا، جیل کے باہر کل ہمارے اوپر کسی نے پتھر بھی مارے، پہلے انڈا پھینکا، پھر بدتمیزی کی، کل پتھر مارے اب چھرا بھی مار سکتے ہیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ ہمارا کام بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچانا ہے وہ ہم پہنچائیں گے، ہم پر حملہ ہوا ہماری ایف آئی آر پولیس درج نہیں کر رہی۔ ہمارے وکلاء جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اے ٹی سی منتقل کرنے کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کریں گے۔ قانون اور انصاف تو یہاں ہے نہیں، یہ بانی پی ٹی آئی کی آواز بند کرنا چاہتے ہیں۔