ڈی آئی خان، منی ٹرک بریک فیل ہونے سے کھائی میں جاگرا، 11 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
پولیس کے مطابق ٹرک میں سوار افراد خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان جارہے تھے، حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں منی ٹرک کے کھائی میں گرجانے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق افسوسناک حادثہ درازندہ داناسر کے مقام پر منی ٹرک کا بریک فیل ہونے سے پیش آیا، بریک فیک ہونے سے منی ٹرک کھائی میں جا گرا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق ٹرک میں سوار افراد خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان جارہے تھے، حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
قلات، فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 4 افراد جاں بحق
فائل فوٹوبلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق تحصیل خالق آباد کے علاقے سربند میں قبائلی رہنما شاکر سعد اللّٰہ لانگو کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں شاکر خیراللّٰہ لانگو، محمد کریم اور محمد ظاہر بھی شامل ہیں۔ لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔