پی ٹی آئی کی ٹوٹ پھوٹ نئی انتہا کی طرف، نئے سیکریٹری جنرل کیلئے کئی نام سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف میں جاری ٹوٹ پھوٹ کے دوران ایک اور اہم رہنما علیحدگی اختیار کر گئے۔ معروف وکیل اور تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔
باوثوق ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے اپنی علیحدگی کی بڑی وجہ پارٹی میں بڑھتی ہوئی اندرونی کشمکش اور قیادت کے رویے کو قرار دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جانب سے تنقید اور بشریٰ بی بی کے رویے سے شدید نالاں تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دباؤ ان کے لیے ناقابل برداشت ثابت ہوا جس کے بعد انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔
پارٹی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجہ تحریک انصاف میں شامل ہونے کے بعد قانونی پریکٹس میں سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان اٹھا رہے تھے۔ قریبی حلقوں کے مطابق ان کے اہل خانہ بھی اس صورتحال پر پریشان تھے اور انہیں دوبارہ وکالت پر توجہ دینے کا مشورہ دے رہے تھے۔ اب انہوں نے باضابطہ طور پر سیاست چھوڑ کر مکمل طور پر اپنی قانونی خدمات پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب، تحریک انصاف میں قیادت کی کشمکش شدت اختیار کر گئی ہے۔ سیکریٹری جنرل کے عہدے کے لیے کئی نام زیر غور ہیں جن میں سردار لطیف کھوسہ کو مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔
اسی دوران حماد اظہر کے لاہور کے حلقہ 129 سے دستبردار ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لیے ضمنی انتخاب نسبتاً آسان قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی میں مسلسل ٹوٹ پھوٹ سے کارکنان میں بھی بے چینی پائی جا رہی ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تحریک انصاف
پڑھیں:
آپریشن بنیان مرصوص کے بعد ہمارا ملک ابھر کر سامنے آیا : شیری رحمان
(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد ہمارا ملک ابھر کر سامنے آیا ہے۔ ملک کو سفارتی سطح پر بہت فتوحات مل رہی ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےشیری رحمان نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی معاہدہ ہوا، یہ سنگ میل ہے،خطرات پوری دنیا میں لاحق ہیں، بھارت کا جارحانہ رویہ اب کھل کے میدان میں بھی آگیا ہے،انہوں نے کہا کہ نفرت اب بھارت کے لیے نظریہ بن چکی ہے، اسرائیل اور بھارت ایسے ممالک ہیں جنہوں نے جنگل کا قانون بنا رکھا ہے۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
پیپلز پارٹی کی سینیٹر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نےجب کمیٹی سے استعفا دیا تو مجھے بہت برا لگا، پی ٹی آئی میں بہت سے لوگ تعمیری کام کرنا چاہتے ہیں۔