5 اگست کو اسلام آباد جانے کا کوئی پروگرام نہیں، صوبائی وزیر مینا خان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
مینا خان — فائل فوٹو
خیبرپختونخوا کے وزیر اور پی ٹی آئی رہنما مینا خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پی کا 5 اگست کو اسلام آباد جانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔
صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 5 اگست کو خیبرپختونخوا میں اضلاع کی سطح پر ریلیاں نکالیں گے۔
بانیٔ تحریکِ انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 5 اگست اہم ہے، 14 اگست بھی اہم ہے، اگلی تحریک 14 اگست کو ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 5 اگست کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پشاور میں ہی احتجاجی ریلی کی قیادت کریں گے۔
واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کو 2 سال مکمل ہونے پر پی ٹی آئی نے 5 اگست کو ملک بھر احتجاج کی کال دی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی اگست کو
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا 5 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان، اجازت بھی مانگ لی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پانچ اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے عمران خان کی کال پر اسلام آباد کے ایف 9 میں جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس کی اجازت کیلیے ڈی سی اسلام اباد کو باضابطہ درخواست دے دی۔
تحریک انصاف کی طرف سے پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کے جنرل سیکرٹری ملک عامر علی نے ڈی سی اسلام اباد کو درخواست دی۔
ڈی سی اسلام آباد کو دی جانے والی درخواست پر پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کے صدر عامر مسعود مغل اور جنرل سیکرٹری ملک عامر علی کے دستخط ہیں۔
ملک عامر نے درخواست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج اور جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی وقانونی حق ہے، عمران خان کی کال پر 5 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے۔
پی ٹی آئی نے درخواست میں کہا ہے کہ اسلام اباد میں پانچ اگست کی شام چار سے 10 بجے کے لیے ایف نائن پارک میں جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔