محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کا نیا الرٹ جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں چار سے سات اگست کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پیش گوئی کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے تیز بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چھ اگست کو بلوچستان اور سندھ کے کئی علاقوں میں شدید بارشیں برسنے کا امکان ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے، ندی نالوں میں طغیانی اور مقامی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے ضلعی انتظامیہ اور امدادی اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کی ہے، جبکہ شہریوں کو بھی غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی تاکید کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمی صورت حال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور عوام کو بروقت اپ ڈیٹس فراہم کی جائیں گی۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات علاقوں میں
پڑھیں:
آزادیِ اظہار اور حقِ گوئی جمہوری معاشروں کی پہچان اور بنیاد ہیں، کامران ٹیسوری
اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ناگزیر ہے تاکہ آزادیِ صحافت کو محفوظ بنایا جا سکے، سندھ پروٹیکشن آف جرنلسٹس ایکٹ کے تحت قائم کمیشن کو مزید فعال کردار ادا کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ’’صحافیوں کے خلاف جرائم سے استثنیٰ کے خاتمے کے عالمی دن‘‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادیِ اظہار اور حقِ گوئی جمہوری معاشروں کی پہچان اور بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو خوف و دباؤ سے آزاد ماحول فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ گورنر سندھ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں صحافیوں کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ناگزیر ہے تاکہ آزادیِ صحافت کو محفوظ بنایا جا سکے۔
کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ سندھ پروٹیکشن آف جرنلسٹس ایکٹ کے تحت قائم کمیشن کو مزید فعال کردار ادا کرنا چاہیئے، جبکہ صحافیوں پر تشدد یا ہراسانی کے واقعات کی شفاف تحقیقات اور فوری انصاف یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے میڈیا اداروں، سول سوسائٹی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے مشترکہ طور پر مؤثر اقدامات کریں۔ گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ آئیے عزم کریں کہ پاکستان میں آزاد اور ذمہ دار صحافت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔