غزہ میں صرف 36 امدادی ٹرک داخل، بچوں میں قحط شدت اختیار کر گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
غزہ کی گورنمنٹ میڈیا آفس کے مطابق ہفتے کے روز صرف 36 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہو سکے، جو اقوام متحدہ کے مطابق روزانہ کی ضروریات کے لیے درکار 500 سے 600 ٹرکوں سے کہیں کم ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، میڈیا آفس نے بتایا کہ زیادہ تر امدادی ٹرکوں کو تقسیم سے پہلے ہی لوٹ لیا گیا، اور اس صورتحال کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی گئی ہے جس پر "منظم اور دانستہ طور پر سیکیورٹی کی افراتفری کو فروغ دینے" کا الزام لگایا گیا ہے۔
دفتر نے اپنے بیان میں کہا: "قحط غزہ کے بچوں کو نگل رہا ہے اور عالمی برادری شرمناک خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔"
بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ "فوری طور پر بارڈر کراسنگ کھولی جائیں اور مناسب مقدار میں امداد اور بچوں کے لیے دودھ داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔"
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
برطانیہ: ٹرین میں چاقو کے حملوں سے 3 افراد زخمی
برطانیہ میں ٹرین میں چاقو کے وار سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چاقو کے حملوں کا واقعہ کمبریج شائر کے قصبے ہنٹنگڈن میں پیش آیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس اور ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ گئیں جبکہ علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔