City 42:
2026-06-03@08:44:56 GMT

تاجروں کی کوششیں رنگ لانےلگیں، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT

کلیم اختر: سیلزٹیکس ایکٹ 1990کی دفعہ37اے بارےتاجروں کی کوششیں رنگ لانےلگیں، حکومت پاکستان نےسیلزٹیکس مقدمات سےمتعلق شکایات کےازالےکیلئےاہم قدم اٹھالیا۔

تفصیلات کے مطابق سیلزٹیکس ایکٹ1990کی دفعہ37اےکےتحت شکایات کےازالہ کیلئےکمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی کاقیام سیلزٹیکس کےتحت گرفتاریوں پرفیلڈافسران کےاقدامات کاجائزہ لینےکیلئےکیاگیا۔

کمیٹی میں ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز ایف بی آر کو بطور رکن شامل کیا گیا، ممبر لیگل ان لینڈ ریونیو ایف بی آر بھی کمیٹی کے مستقل رکن مقرر، ایف پی سی سی آئی و متعلقہ چیمبر آف کامرس کے صدور یا نامزد نمائندگام کمیٹی کا حصہ ہو گا۔ 

محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا

کمیٹی اپنے فیصلے اور مشاہدات چیئرمین ایف بی آر کو باقائدہ پیش کرے گی، شکایات درست ہونے پر ایف بی آر افسران کیخلاف کارروائی بھی کی جا سکے گی۔

ایف بی آر کے مطابق کمیٹی ضرورت پڑنے پر دیگر کاروباری نمائندگان کو بھی اجلاس میں شامل کر سکے گی، یہ اقدام کاروباری برادری کا اعتماد بحال کرنے و شفاف احتساب کیلئے اہم پیشرفت ہے۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ایف بی آر

پڑھیں:

وزیر توانائی کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو خراب کارکردگی کے حامل فیلڈ افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2026ء) وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے ملک کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی حدود میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سب ڈویژنل افسران اور ایکسیئنزکے خلاف فوری تادیبی کارروائی کا آغاز کریں۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیر کی ہدایت پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو)اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیسکو)نے پہل کی ہے۔

دونوں کمپنیوں نے قومی '118 کال سینٹر سسٹم' پر درج ہونے والی صارفین کی شکایات کے ازالے میں ناکامی اور غفلت برتنے پر اپنے خراب کارکردگی کے حامل افسران کو معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ملک کی دیگر تمام تقسیم کار کمپنیاں بھی اپنے اپنے دائرہ اختیار میں ایسے ہی نااہل افسران کے خلاف تادیبی اقدامات کے عمل کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔

وفاقی وزیر کے یہ احکامات کسٹمر کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم یعنی پاکستان کے قومی 118 کال سینٹر سے حاصل کردہ ڈیٹا کے جامع اور ذاتی جائزے کے بعد جاری کیے گئے۔ یہ ڈیٹا یکم اکتوبر 2025 سے 31 مارچ 2026 تک کی مدت پر محیط ہے۔ لوڈ شیڈنگ, وولٹیج کے اتار چڑھاؤ، لائن فالٹس اور ٹرانسفارمر ٹرپنگ جیسی شکایات کے اس ریکارڈ سے افسران کی مجرمانہ غفلت کا انتہائی تشویشناک رجحان سامنے آیا۔

جائزے کے دوران یہ پایا گیا کہ صارفین کی ہزاروں شکایات یا تو مقررہ وقت کے بعد حل کی گئیں یا انہیں بالکل ہی نظر انداز کر دیا گیا جس کے نتیجے میں شہری اور دیہی علاقوں کے عوام کو طویل عرصے تک بجلی کی بندش کا عذاب جھیلنا پڑا۔ پاور ڈویژن نے شکایات کے ازالے میں سب سے زیادہ تاخیر کرنے والے افسران کی نشاندہی کر کے فہرستیں تیار کیں اور فوری محکمانہ کارروائی کے لیے انہیں تمام ڈسکوز کے چیف ایگزیکٹوز کو ارسال کر دیا۔

سردار اویس احمد خان لغاری نے صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ کرنے جیسے بنیادی فرائض میں ناکامی پر نامزد افسران کے رویے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ 118 کال سینٹر پلیٹ فارم کا قیام بالخصوص اس لیے عمل میں لایا گیا تھا تاکہ عوام اور بجلی فراہم کرنے والے اداروں کے درمیان فاصلوں کو ختم کیا جا سکے، جو بھی افسر اس نظام کے ساتھ سرد مہری برت رہا ہے وہ براہِ راست عوامی فلاح و بہبود کے حکومتی عزم کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ان تمام نشاندہی شدہ افسران کے خلاف بلا تاخیر تادیبی کارروائی (بشمول معطلی)شروع کی جائے اور مروجہ سروس رولز کے تحت اسے مقررہ وقت کے اندر منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ اس سلسلے میں پیسکو نے فرائض میں غفلت اور طے شدہ اہداف حاصل نہ کرنے پر 3 ایس ڈی اوز اور 1 ایکسیئنزکو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ معطل ہونے والے ایس ڈی اوز پشاور سرکل کے تحت گلبرگ، شاہی باغ اور سیٹھی ٹاؤن/دلیزاک سب ڈویژنز میں تعینات تھے جنہیں اب روزانہ حاضری کے لیے جنرل مینیجر (آپریشنز) پیسکو ہیڈ کوارٹرز کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح مردان-I ڈویژن کے معطل ایکسیئن کو سپرنٹنڈنگ انجینئر (آپریشنز) مردان سرکل کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ مزید برآں، صوابی-I ڈویژن کے ایکسیئن (آپریشنز) کو بھی بدعنوانی اور ناقص کارکردگی پر معطل کر کے سپرنٹنڈنگ انجینئر (آپریشنز) پشاور سرکل کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔ یہ احکامات مجاز اتھارٹی/سی ای او پیسکو کی منظوری سے جاری کیے گئے ہیں۔

سیپکو نے بھی 118 کال سینٹر پر شکایات کے ازالے میں خراب کارکردگی دکھانے پر 1 ایس ڈی او اور 1 (سابقہ) ایکسیئن کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ معطل ہونے والوں میں روہڑی سب ڈویژن کے ایس ڈی او آپریشن سجاد علی میمن اور سکھر ڈویژن کے اس وقت کے ایکسیئن (آپریشنز) معراج الدین شیخ شامل ہیں جو آج کل ایکسیئن کنسٹرکشن ڈویژن سکھر کے طور پر کام کر رہے تھے۔

ان دونوں کو حاضری کے لیے سیپکو ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ احکامات سی ای او سیپکو کی منظوری سے جاری ہوئے ہیں۔احتساب کا یہ عمل صرف پیسکو اور سیپکو تک محدود نہیں رہے گا، دیگر تمام ڈسکوز بشمول لیسکو، گیپکو، فیسکو، آئیسکو، میپکو، ہیزیکو، ہیسکو، کیسکو اور ٹیسکو بھی سی سی ایم ایس پلس کے ڈیٹا کی روشنی میں اپنے خراب کارکردگی والے افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر رہی ہیں۔

ان تمام کمپنیوں میں مجموعی طور پر 100 سے زائد ایس ڈی اوز اور ایکسیئنز کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں جلد ہی شوکاز نوٹسز، معطلی اور غیر آپریشنل عہدوں پر تبادلے جیسی محکمانہ کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وفاقی وزیر نے تمام ڈسکوز کو ہدایت کی کہ وہ سب ڈویژن اور ڈویژن کی سطح پر شکایات کے حل کی شرح پر نظر رکھنے کے لیے ہفتہ وار نگرانی کا ایک فعال نظام وضع کریں ، جو افسران شکایات کے انتظام میں مسلسل ناکام ثابت ہوں گے ان کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے جن میں معطلی، نان آپریشنل سیٹوں پر تبادلہ اور جبری ریٹائرمنٹ شامل ہیں۔

پاور ڈویژن نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ تمام ایس ڈی اوز اور ایکسیئنز کی کارکردگی کی رینکنگ ہر سہ ماہی کی بنیاد پر پبلک کی جائے گی تاکہ پاور سیکٹر میں شفافیت اور جوابدہی کے حکومتی عزم کو تقویت ملے۔ سردار اویس احمد خان لغاری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ موجودہ حکومت پاکستان کے ہر بجلی صارف کو بروقت، قابل اعتماد اور باعزت خدمات کی فراہمی کے لیے پوری طرح کاربند ہے جو کہ ان کا حق ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ فیلڈ افسران کی ناقص کارکردگی محض ایک انتظامی کوتاہی نہیں بلکہ پاکستان کے شہریوں کے ساتھ ناانصافی ہے جسے حکومت کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ مسلسل غفلت کے مرتکب افسران کو سخت تادیبی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا بشمول معطلی، غیر حساس عہدوں پر منتقلی اور ضرورت پڑنے پر جبری ریٹائرمنٹ۔

پاور ڈویژن پاکستان کے بجلی کی تقسیم کے نظام کو ایک ایسے کارکردگی اور صارف دوست نظام میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے جہاں ہر شکایت کو ترجیح دی جائے اور صارف کے بروقت سروس کے حق کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے۔حکومتِ پاور سیکٹر میں ڈیجیٹلائزیشن اور گورننس اصلاحات کے ذریعے تمام ڈسکوز کی آپریشنل کارکردگی کی کڑی نگرانی کر رہی ہے۔ 118 کسٹمر کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کی نئے سرے سے بحالی اور اسے مضبوط بنانے کے تحت اب صارفین کی شکایات کا ایک جامع ڈیجیٹل ڈیٹا بیس برقرار رکھا جا رہا ہے جس سے شکایات کی نوعیت، ان کے حل کی مدت اور سروس کے معیار کی حقیقی وقت میں جانچ ممکن ہو گئی ہے، یہ نظام خرابیوں کی تفصیلات، ان کے حل کے دورانیے اور سب ڈویژن و ڈویژن کی سطح پر شکایات سے نمٹنے میں برتی جانے والی کسی بھی قسم کی کوتاہی کا تفصیلی ریکارڈ رکھتا ہے۔

اس اصلاحاتی اقدام نے فیلڈ فارمیشنز کی کارکردگی کا غیر جانبدارانہ جائزہ لینے اور ڈسکوز میں تعینات افرادی قوت کی استعداد کار کو پرکھنے کی حکومتی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔\932

متعلقہ مضامین

  • وزیر توانائی کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو خراب کارکردگی کے حامل فیلڈ افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہدایت
  • اٹلی‘ 4 پاکستانی قتل: مکمل معلومات نہیں ملیں: دفتر خارجہ 
  • 5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا
  • کفایت شعاری اقدامات، حکومت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا