ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران ایک کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران مختلف 7 کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ 3 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 177.02 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔
موسیٰ لین لیاری، کراچی میں واقع گودام سے 125 کلو گرام پوٹاشیم پرمینگیٹ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسی طرح ہزار گنجی کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 25 کلو چرس برآمد ہوئی۔
اُدھر راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں اٹک سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے قالین میں جذب شدہ 25 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔ پشاور میں واقع کوریئر آفس میں بہاولنگر بھیجے جانے والے پارسل سے 120 گرام چرس برآمد ہوئی جب کہ لہتراڑ روڈ اسلام آباد پر واقع کوریئر آفس میں کراچی بھیجیے جانے والے پارسل سے 500 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں نیول اینکریج اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 150 گرام کوکین اور 370 گرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ داتا دربار، مانسہرہ کے قریب ملزم کے قبضے سے 530 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔
تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: برآمد کرلی گئی
پڑھیں:
26نومبر احتجاج کیس میں 11 گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے مقدمے میں 11 گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، ملزمان نے فرد جرم عائد ہونے پر صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
مقدمے میں پی ٹی آئی قیادت 13 نومبر تک عبوری ضمانتوں پر ہے، پولیس نے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں شامل 195 کارکنان میں سے گرفتار ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کر دیا جبکہ 184 غیر حاضر ملزمان کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔