لاہور(نیوز ڈیسک) ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں، جبکہ مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 5 اگست سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب، خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شہری برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بچوں کو نالوں، نشیبی علاقوں، دریاؤں اور نہروں میں نہانے سے روکیں۔

مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 162 شہری جاں بحق ہوئے، رواں سیزن میں 571 شہری زخمی، 214 گھر متاثر، 121 مویشی ہلاک ہوئے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے

پڑھیں:

کراچی؛ معمول سے تیز ہوائیں، شہرمیں ہلکی بارش کا امکان

کراچی:

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں جمعرات اور جمعے کو  ہلکی بارش، بونداباندی کا امکان ہے جبکہ آج معمول سے تیزہوائیں چلیں، جن کی رفتار 32کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندرکی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار32 کلومیٹر(18ناٹیکل مائل ) ریکارڈ ہوئی، شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق جمعرات اور جمعے کو شہر میں ہلکی بارش، پھوار اور بونداباندی کا امکان ہے، 3 روزکے دوران شہر کا مطلع زیادہ تر جزوی یا مکمل ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

مزید بتایا گیا کہ اس دوران زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 32 تا 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صوبے کے وسطی اور بالائی علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہنےکا امکان ہے تاہم 24 گھنٹوں کے دوران تھرپارکر اور جام شورو میں چند مقامات پرمطلع جزوی طورپرابرآلود رہنےکےساتھ بونداباندی کا امکان ہے۔

مزید بتایا گیا کہ ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث گڈو بیراج میں درمیانے درجےاورسکھر بیراج میں نچلےدرجے کا سیلاب ہے جبکہ کوٹری بیراج پربہاؤ معمول کےمطابق ہے۔

متعلقہ مضامین

  • رواں سال مون سون ستمبر کے آخر تک رہنے کا امکان ہے: ماہرین موسمیات
  • اسلام آباد سمیت کئی مقامات پر بارش سے موسم خوشگوار، آج مزید بارش کی توقع
  • پاکستان کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
  • پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون اور فلڈ فیکٹ شیٹ جاری کردی
  • چین: شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک، 80 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل
  • آج اسلام آباد، پنجاب، کے پی، بلوچستان اور سندھ میں بارش متوقع
  • کراچی؛ معمول سے تیز ہوائیں، شہرمیں ہلکی بارش کا امکان
  • گلگت بلتستان میں گلوف کا الرٹ جاری