ایرانی صدر کا دورہ لاہور، مزار اقبال پر حاضری، فاتحہ خوانی کی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
مزار اقبال پر میڈیا سے گفتگو میں ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران مضبوط ثقافتی ومذہبی تعلق میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علامہ اقبالؒ کی عظیم فکر نے انقلاب اسلامی کی راہ ہموار کی۔ ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات وقت کیساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان دورہ پاکستان کے پہلے مرحلے میں لاہور پہنچے۔ ایئرپورٹ پر وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز، وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ بچوں نے معزز مہمان کو گلدستے پیش کئے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقی بھی صدر کے ہمراہ ہیں۔ ایرانی صدر لاہور ایئرپورٹ سے ایرانی قونصلیٹ پہنچے جہاں انہوں نے ایرانی حکام سے ملاقات کی۔ ایرانی قونصل خانے سے وہ مزار اقبال پر پہنچے۔ جہاں معزز مہمان نے مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر پاک ایران تعلقات کی مضبوطی کیلئے خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے خصوصی دعا کروائی۔ ایرانی صدر نے مہمانوں کے کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔ مزار اقبال پر میڈیا سے گفتگو میں ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران مضبوط ثقافتی ومذہبی تعلق میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علامہ اقبالؒ کی عظیم فکر نے انقلاب اسلامی کی راہ ہموار کی۔ ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات وقت کیساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کا تعلق لازوال ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مزار اقبال پر ایرانی صدر نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان، آج لاہور پہنچیں گے
راؤ دلشاد:ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آج سہ پہر 3 بجے لاہور پہنچیں گے، جہاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ استقبال کرینگے،ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان مزار اقبال پر حاضری دیں گے۔
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آج ہی لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوں گے،ایرانی صدر کے ہمراہ وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا،اسلام آباد میں ایرانی صدر کی صدرآصف علی زرداری،وزیراعظم سے ملاقاتیں ہونگی.
راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ
ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا بطور ایرانی صدر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے 27 مئی 2025 کو ایران کا دورہ کیا تھا۔