ایرانی صدر کا دورہ پاکستان، آج لاہور پہنچیں گے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
راؤ دلشاد:ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آج سہ پہر 3 بجے لاہور پہنچیں گے، جہاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ استقبال کرینگے،ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان مزار اقبال پر حاضری دیں گے۔
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آج ہی لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوں گے،ایرانی صدر کے ہمراہ وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا،اسلام آباد میں ایرانی صدر کی صدرآصف علی زرداری،وزیراعظم سے ملاقاتیں ہونگی.
راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ
ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا بطور ایرانی صدر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے 27 مئی 2025 کو ایران کا دورہ کیا تھا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈاکٹر مسعود پزشکیان ایرانی صدر
پڑھیں:
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ ٹیسٹ کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا فوری طور پر آپریشن کیا گیا، انہیں کچھ دیر قبل 2 اسٹنٹ لگائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ عوام پاکستان پارٹی نے شاہد خاقان عباسی کی ہسپتال منتقلی کی تصدیق کر دی ہے۔