ایران کا انقلاب فولاد سے بھی مضبوط!
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیں
Islam Times V Log 02-08-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ
Iran’s Resistance Proves Islamic Revolution Stronger Than Steel – Leader's Powerful Message
ایران کا انقلاب فولاد سے بھی مضبوط!
امریکہ سے مذاکرات یعنی ظالم کے ظلم کو تسلیم کرنا
آیت اللہ خامنہ ای کا دشمنوں کو دوٹوک پیغام
ہفتہ وار پروگرام : وی لاگ وی لاگر: سید عدنان زیدی پیش کش: سید انجم رضا
پروگرام کا خلاصہ:
رہبر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہای نے 12 روزہ جنگ میں شہید ہونے والے ایرانی شہریوں کے چہلم پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ثابت کر دیا ہے کہ اسلامی انقلاب کی بنیادیں فولاد سے بھی زیادہ مضبوط ہیں۔
انہوں نے ایرانی قوم کے عزم، اتحاد، دینی بصیرت اور سائنسی ترقی کو دشمن کی تمام سازشوں کا توڑ قرار دیا۔
رہبر مسلمین نے دشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایران کی اصل طاقت اس کا ایمان، علم اور نئی نسل ہے جو ملک کو ترقی و افتخار کی بلندیاں عطا کرے گی۔
#IranResistance #IslamicRevolution #KhameneiSpeech #IranStrong #MiddleEastPolitics #IranVsZionism #IranianMartyrs #DefendIslam #IranUnity #AyatollahKhamenei #Geopolitics #IranianPower #SteelRevolution #IranianYouth #ScienceAndFaith
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاکستان دنیا بھر میں سخاوت کرنےوالےممالک کی فہرست میں 17ویں نمبر پرآگیا
دبئی( ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ گیونگ رپورٹ 2025 کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں سخاوت میں 101 ممالک میں سے 17ویں نمبر آگیا ہے۔
ورلڈ گیونگ رپورٹ 2025 سخاوت کے 3 اہم اشاریوں کی بنیاد پر ممالک کی درجہ بندی کرتی ہے جس میں اجنبی کی مدد کرنا، رقم عطیہ کرنا اور رضاکارانہ وقت دینا شامل ہے۔پاکستان نے انفرادی عطیات میں نمایاں پیشرفت کے ساتھ تینوں میں قابل ذکر کارکردگی دکھائی ہے جہاں عالمی تناظر میں عطیہ کی جانے والی آمدنی کے تناسب کے لحاظ سے اس کا نمبر 17واں ہے۔
خلیج ٹائمز پر شائع رپورٹ کے مطابق Pakistan Centre for Philanthropy کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شازیہ مقصود امجد کا کہنا ہے یہ پاکستان کے لئے جشن کا لمحہ ہے جو ہمدردی اور اجتماعی ذمہ داری کے مضبوط کلچر کی عکاسی کرتا ہے۔معاشی چیلنجز کے باوجود پاکستانی نہ صرف مالی عطیات کے ذریعے بلکہ رضاکارانہ طور پر وقت دے کر اور ضرورت مندوں کی مدد کی پیشکش کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کی مضبوط درجہ بندی مذہبی، ثقافتی اور معاشرتی اقدار کے امتزاج کا مظہر ہے جو ہمدردی اور اجتماعی ذمہ داری کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس میں زکوۃٰ، صدقہ، یکجہتی، رضاکارانہ کام کرنے کا جذبہ اور دیگر عوام شامل ہیں۔
اب میں انچار ج ہوں، اچھے دوست بھارت کو 25 فیصد تک ٹیرف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
مزید :