میساچوسٹس سے فرار ہونے والی پالتو چھپکلی کی واپسی، پولیس پکڑنے میں ناکام
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
امریکی ریاست میساچوسٹس میں ‘گوس’ نامی پانی کی بڑی چھپکلی ‘مانیٹر لیزرڈ’ جو کچھ دن قبل بھاگ کر ریاست کنیکٹی کٹ میں دیکھی گئی تھی، اب دوبارہ میساچوسٹس میں دیکھی گئی ہے لیکن تاحال قابو میں نہیں آئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ چھپکلی 18 جولائی کو ویبسٹر میں واقع اپنے مالک کے گھر کی دوسری منزل کی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر فرار ہوئی تھی۔ اب اسے بدھ کے روز ڈگلس کے ایک رہائشی نے دیکھا اور تصویر کے ذریعے اس کی موجودگی کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: امریکا میں دیو ہیکل چھپکلی کی موجودگی ماحولیات کے لیے خطرے کی گھنٹی کیوں؟
ماحولیاتی پولیس نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ افسران فوری طور پر علاقے میں پہنچے لیکن بدقسمتی سے چھپکلی کو تلاش نہیں کیا جا سکا۔
واضح رہے کہ ‘گوس’کو اس سے قبل ریاستی سرحد پار تھامسن، کنیکٹی کٹ میں بھی دیکھا گیا تھا۔
حکام کے مطابق پانی کی چھپکلی کو میساچوسٹس میں بغیر خصوصی اجازت کے بطور پالتو جانور رکھنا غیر قانونی ہے، اور گوس کے مالک کے پاس ایسی کوئی اجازت موجود نہیں تھی۔
واضح رہے کہ پانی کی چھپکلی یا ‘مانیٹر لیزرڈ’ عام چھپکلیوں سے نسبتاً بڑی اور کئی فٹ لمبی، طاقتور اور خطرناک ہوتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا چھپکلی ماحولیات.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
صدر زرداری کل سے شروع ہونے والی دوحہ کانفرنس میں شرکت کرینگے
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری قطر میں دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے زیر اہتمام 4 سے 6 نومبر کو دوحہ میں منعقد ہوگی۔ صدر مملکت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سماجی تحفظ میں کردار، دوحہ الائنڈ سوشل پروٹیکشن اینڈ جابز کمپیکٹ کے آغاز پر بات کریں گے۔ وہ عالمی اور علاقائی رہنماؤں سمیت اہم بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقات میں کریں گے۔