کراچی؛ معمول سے تیز ہوائیں، شہرمیں ہلکی بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
کراچی:
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں جمعرات اور جمعے کو ہلکی بارش، بونداباندی کا امکان ہے جبکہ آج معمول سے تیزہوائیں چلیں، جن کی رفتار 32کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندرکی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار32 کلومیٹر(18ناٹیکل مائل ) ریکارڈ ہوئی، شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق جمعرات اور جمعے کو شہر میں ہلکی بارش، پھوار اور بونداباندی کا امکان ہے، 3 روزکے دوران شہر کا مطلع زیادہ تر جزوی یا مکمل ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
مزید بتایا گیا کہ اس دوران زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 32 تا 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صوبے کے وسطی اور بالائی علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہنےکا امکان ہے تاہم 24 گھنٹوں کے دوران تھرپارکر اور جام شورو میں چند مقامات پرمطلع جزوی طورپرابرآلود رہنےکےساتھ بونداباندی کا امکان ہے۔
مزید بتایا گیا کہ ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث گڈو بیراج میں درمیانے درجےاورسکھر بیراج میں نچلےدرجے کا سیلاب ہے جبکہ کوٹری بیراج پربہاؤ معمول کےمطابق ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کا امکان ہے
پڑھیں:
کراچی: گلستان جوہر میں جھونپڑیوں میں آتشزدگی
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے گلستان جوہر میں جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی۔
فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 10 میں آگ لگنے سے متعدد جھونپڑیاں لپیٹ میں آگئیں۔
فائر بریگیڈ حکام نے مزید بتایا کہ 5 فائر ٹینڈرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔
عینی شاہد کا کہنا ہے کہ بجلی کی تاروں کے ٹکرانے پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔