روزانہ ایک کھرب 41ارب روپے کما کر مارک زکربرگ اور جیف بیزوز سے زیادہ امیر بن جانے والا شخص
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
روزانہ ایک کھرب 41ارب روپے کما کر مارک زکربرگ اور جیف بیزوز سے زیادہ امیر بن جانے والا شخص WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز
نیویارک (سب نیوز)ٹیسلا، اسپیس ایکس، ایکس (ٹوئٹر)اور دیگر متعدد کمپنیوں کے مالک ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جو اس وقت 365 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔مگر اب ایسا لگتا ہے کہ ان کے اس اعزاز کو سنجیدہ چیلنج کا سامنا ہے کیونکہ ایک اور فرد بہت تیزی سے ان کے تعاقب میں اوپر آرہا ہے۔
درحقیقت یہ شخص 2025 کے دوران سب سے زیادہ کمانے والا فرد بھی ہے جس کی دولت میں 7 ماہ کے دوران اب تک 109 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوچکا ہے۔زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ زیادہ تر افراد کے لیے یہ نام کافی گمنام ہے اور وہ ہے اوریکل کمپنی کے شریک بانی لیری ایلیسن۔جن کی دولت میں حالیہ ہفتوں کے دوران اوسطا روزانہ 50 کروڑ ڈالرز(ایک کھرب 41 ارب 52 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد)کا اضافہ ہوا ہے۔
جی ہاں واقعی بلومبرگ بلین ائیر انڈیکس کے مطابق لیری ایلیسن مارک زکربرگ اور جیف بیزوز کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن چکے ہیں۔وہ دنیا کے دوسرے فرد ہیں جن کی دولت ایلون مسک کے بعد 300 ارب ڈالرز سے اوپر گئی ہے۔ابھی وہ 301 ارب ڈالرز کے مالک ہیں اور ایلون مسک سے محض 64 ارب ڈالرز پیچھے ہیں۔گزشتہ ہفتے ان کی دولت میں ایک دن میں 28.
جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ وہ امریکی کمپنی اوریکل کارپوریشن کے شریک بانی ہیں۔80 سالہ لیری ایلیسن کے پاس کمپنی کے 41 فیصد حصص ہیں اور ان کی دولت میں تیزی سے اضافہ بھی اوریکل کے حصص کی قیمتیں بڑھنے سے ہوا ہے۔جون میں ان کی دولت میں محض 2 دن کے دوران 41 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا تھا۔انہوں نے 1977 میں اوریکل کمپنی کی بنیاد رکھی تھی اور وقت کے ساتھ یہ کمپنی عالمی کلاڈ کمپیوٹنگ پاور ہاس بن گئی۔ابھی وہ اوریکل میں چیئرمین اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ لیری ایلیسن ایلون مسک کے اچھے دوست ہیں اور وہ دسمبر 2018 سے اگست 2022 کے دوران ٹیسلا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا حصہ رہے تھے جبکہ اس کمپنی میں سرمایہ کاری بھی کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسندھ حکومت کا یوم آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہترین سجاوٹ پر انعام دینے کا اعلان اچھے کھانوں کا شوقین ہوں، پاکستانی کھانے کی وجہ سے امریکی پرواز سے اتار دیا گیا، خبیب نورماگومیدوف فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان، اسرائیلی وزیر نے میکرون کی اہلیہ سے تھپڑ کھانے کی ویڈیو شیئر کردی امریکی کمپنی کا سی ای او کنسرٹ کے دوران اپنی ملازمہ کیساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ویڈیو وائرل جاپانی بابا وانگا کی پیشگوئی، کیا آج دنیا میں بہت بڑا زلزلہ اور سونامی آنے والے ہیں؟ پاکستانی ڈاکٹر کی چین میں کام اور دوستی کی 6 سالہ کہانی برطانوی یوٹیوبر اپنے کھوئے ہوئے ایئرپوڈز واپس لینے پاکستان پہنچ گیا، پولیس کا بھرپور تعاونCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
گزشتہ 15 سال میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے غبن کیے گئے، حافظ نعیم الرحمان
کراچی:جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں انفرااسٹرکچر کی ناقص صورت حال پر حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 15 سال میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے غبن کیے گئے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ملائیشیا سے واپس پر کراچی میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ کراچی کے رہنے والے اذیت کا شکار ہیں، اس حالت پر افسوس ہوتا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نا اہل بھی ہے اور بددیانت بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 سال میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے غبن کیے گئے، کراچی کی ترقی کا ایک ہی راستہ ہے مقامی حکومتوں کو با اختیار بنایا جائے، ریڈ لائین فراڈ پروجیکٹ چند ہزار لوگوں کے لیے ریڈ تنگ کردی گئی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ سے لاکھوں لوگ گزرتے ہیں جن کی زندگی مشکل بنا دی گئی ہے، ملک میں حقیقی اپوزیشن کا کردار صرف جماعت اسلامی ادا کررہی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی میں ووٹ کی چوری کو معاف نہیں کیا، اگلے فیز میں ووٹ کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں گے، جماعت اسلامی عام آدمی کے ساتھ کھڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان نازک معاملہ ہے، بذریعہ پنجاب لانگ مارچ بڑا بریک تھرو تھا، جماعت اسلامی کوئٹہ، جعفرآباد اور گوادر میں بنو قابل پروگرام شروع کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں وڈیرہ شاہی اسٹیبلشمنٹ کے اشارے پر پی پی کا ساتھ دے رہی ہے، سندھ کے نوجوانوں میں سوشل میڈیا کی بدولت بیداری کی لہر پیدا ہو رہی ہے۔
خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے طویل اقتدار میں مافیاز پروان چڑھے، پنجاب میں ایک روٹی، دو کباب کی حکومتی امداد کے پیچھے بھی خودنمائی کی تحریک نظر آتی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ متناسب نمائندگی کا طریق انتخاب لاگو ہونا چاہیے، جماعت اسلامی لینڈ ریفارمز کا مطالبہ کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان سے پر امن تعلقات چاہتے ہیں، ڈائیلاگ ہونے چاہئیں، افغانستان کو بھی سمجھنا چاہیے، وہاں سے دراندازی بند ہونی چاہیے۔