حج 2026 :غیر رجسٹرڈ افراد بھی درخواست دے سکیں گے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
آئندہ سال حج کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے حکومت کی جانب سے ایک اہم سہولت کا اعلان کیا گیا ہے۔
رجسٹریشن سے محروم افراد کو بھی حج 2026 کیلئے درخواست دینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 اور قومی مصنوعی ذہانت پالیسی کی منظوری دے دی
میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر رجسٹرڈ عازمین حج سے متعلق اپنی درخواستیں 11 سے 16 اگست تک جمع کرا سکیں گے۔
یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ ساڑھے 4 لاکھ رجسٹرڈ افراد کے باوجود، سوا لاکھ حج کوٹے کی تکمیل یقینی نہیں ہو پا رہی۔
حج پالیسی پر نظر ثانی کے بعد وزارتِ مذہبی امور نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت رجسٹرڈ عازمین کی درخواستیں 4 سے 9 اگست تک وصول کی جائیں گی، اس کے بعد غیر رجسٹرڈ افراد کو بھی موقع دیا جائے گا۔
اس اقدام سے ان ہزاروں افراد کو موقع ملے گا جو کسی وجہ سے ابتدائی رجسٹریشن میں شامل نہیں ہو سکے تھے۔ حکومت کی اس پالیسی کو شہریوں کی جانب سے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حج 2026 حج درخواستیں حج رجسٹریشن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حج درخواستیں
پڑھیں:
سیف اللہ ابڑو کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ کو 30دن میں فیصلہ کرنے کا حکم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو سیف اللہ ابڑو کی درخواست پر 30دنوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے وزارت داخلہ کو سیف اللہ ابڑو کی درخواست پر 30دنوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔
مزید :