رجسٹرڈ عازمین سے حج کوٹہ اس بار بھی مکمل نہ ہونے کا خدشہ، حکومت کا غیر رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حج 2026 کے خواہش مند افراد کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے، حکومت نے رجسٹریشن سے رہ جانے والے عازمین کو بھی حج درخواستیں جمع کروانے کا موقع دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی کم تعداد کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا ہے تاکہ دستیاب کوٹہ مکمل کیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق اس سال ساڑھے چار لاکھ رجسٹرڈ افراد میں سے سوا لاکھ کا حج کوٹہ مکمل ہونے کا امکان کم ہے، جس پر وزارت نے غیر رجسٹرڈ افراد سے بھی درخواستیں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل 4 اگست بروز پیر سے شروع ہوگا جو 9 اگست تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد غیر رجسٹرڈ عازمین 11 اگست سے 16 اگست تک درخواست جمع کروا سکیں گے۔ تمام درخواستیں ”پہلے آیئے، پہلے پائیے“ کی بنیاد پر قبول کی جائیں گی، تاہم ترجیح پہلے مرحلے میں رجسٹرڈ عازمین کو دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق 38 سے 42 دن کے مکمل حج کے لیے 5 لاکھ روپے، جبکہ 20 سے 25 دن کے مختصر حج اسکیم کے لیے ساڑھے پانچ لاکھ روپے بطور پہلی قسط جمع کروانا ہوں گے۔ دوسری قسط کی وصولی یکم نومبر کو کی جائے گی۔
حج درخواستیں ملک بھر کے 14 نامزد بینکوں میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ افراد کو مقدس فریضہ ادا کرنے کا موقع فراہم کرنا اور حکومتی کوٹے کو مکمل استعمال میں لانا ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سیلاب سے ایم 5 موٹروے 5 مقامات پر متاثر ،ٹریفک بند
سٹی42: ملتان کی تحصیل جلال پور پیروالا کے قریب سیلاب سے ایم 5 موٹروے 5 مقامات پر متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ موٹر وے پر ہر طرح کی ٹریفک بند ہے۔
موٹر وے ملتان سے جھانگڑہ انٹرچینج تک اب تک ٹریفک کے لیے بند ہے ، ترجمان موٹر وے کے مطابق پانی کا بہاؤ کم ہونے تک موٹروے بحال نہیں ہو سکے گی۔
سیلاب سے ملتان میں 36 انچ کی گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، اس حوالے سے ترجمان سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ متوازی پائپ لائنوں سے گیس کی سپلائی جاری ہے، فی الحال کسی علاقےمیں گیس کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی۔
پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
مظفرگڑھ کی تحصیل علی پورمیں فوج، نیوی اور ریسکیو کا مشترکہ آپریشن جاری ہے، ضلع میں 9 ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی، کئی افراد تاحال لاپتا ہیں، سیلابی پانی اترنے کے بعد اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دریائے ستلج میں ایمپریس برج پرپانی کم ہونے لگا لیکن اب بھی درمیانہ درجے کا سیلاب بر قرار ہے۔