انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ سال سے روزانہ گرفتاریاں ہو رہی ہیں۔ جموں و کشمیر کی زمینی صورت حال پہلے سے بدتر ہو گئی ہے لیکن لوگ خوف کی وجہ سے خاموش ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کا اس کا فیصلہ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے اور اس سے صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے آج جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019ء کے بعد پورے چھ سال گزر چکے ہیں جب جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت چھین لی گئی تھی اور دفعہ370 کو اس دعوے کے ساتھ منسوخ کیا گیا تھا کہ جموں و کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، لیکن ہم نے دیکھا کہ یہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی اندرونی صورت حال بہتر ہونے کے بجائے مزید بگڑ گئی ہے کیونکہ کریک ڈان، گرفتاریاں اور ظلم و جبر آج بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ سال سے روزانہ گرفتاریاں ہو رہی ہیں۔ جموں و کشمیر کی زمینی صورت حال پہلے سے بدتر ہو گئی ہے لیکن لوگ خوف کی وجہ سے خاموش ہیں۔ محبوبہ مفتی نے بی جے پی کی علاقائی حکمت عملی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کی جارحانہ پالیسیوں سے امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔ بدقسمتی سے بی جے پی نے ملک میں ایسا ماحول بنا دیا ہے کہ آج تمام گروپ کہہ رہے ہیں کہ آپ نے جنگ بندی پر کیوں اتفاق کیا؟ یہ بی جے پی کی جارحانہ پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بھارت کی مسلسل محاذ آرائی ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہے اور لوگ غربت اور بے روزگاری کا شکار ہو رہے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ پائیدار امن کے لئے نہ صرف عالمی سطح پر بلکہ پاکستان اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ بات چیت ناگزیر ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جموں و کشمیر کی انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی نے بی جے پی کی گئی ہے ہو گئی

پڑھیں:

پہلگام حملے نے کشمیر کی سیاحت کی صنعت کو متاثر کیا ہے، عمر عبداللہ

وزیراعلٰی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سیاحت صرف ایک صنعت نہیں ہے بلکہ کشمیر کی شناخت اور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اسے بحال کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے ایک بار پھر پہلگام حملے اور جموں و کشمیر پر اس کے اثرات پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی ریاست گجرات کے دورے پر گئے عمر عبداللہ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ اگرچہ 22 اپریل کو پہلگام حملے نے سیاحت کی صنعت کو متاثر کیا ہے، لیکن کشمیر اب بھی سیاحوں سے خالی نہیں ہے۔ عمر عبداللہ جموں و کشمیر میں سیاحت کو دوبارہ فعال کرنے کے مقصد سے گجرات کے دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے کیوڈیا میں اسٹیچو آف یونٹی اور نرمدا ڈیم کا دورہ کیا اور احمد آباد میں سابرمتی ریور فرنٹ اور اٹل پل پر صبح کی سیر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

عمر عبداللہ نے صحافیوں سے بات چیت میں اعتراف کیا کہ 22 اپریل کو پہلگام میں دہشتگردانہ حملے کے بعد ریاست میں سیاحت کو بڑا دھچکا لگا، اس حملے میں گجرات، مہاراشٹرا اور کرناٹک کے 26 سیاح مارے گئے، جس کی وجہ سے وادی میں خوف کا ماحول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس حقیقت سے آنکھیں بند نہیں کر سکتے کہ سیاحت کے مصروف موسم کے آغاز میں اس حملے نے سب کچھ بدل دیا، لوگ راتوں رات کشمیر چھوڑ گئے۔ حالانکہ عمر عبداللہ نے یہ بھی واضح کیا کہ کشمیر مکمل طور پر خالی نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی صنعت سے وابستہ لوگ مایوسی سے نہیں بیٹھے ہیں بلکہ سیاحوں کو دوبارہ ریاست کی طرف راغب کرنے کی ہر ممکن کوشش جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماتا ویشنو دیوی اور امرناتھ یاترا کے لئے لاکھوں عقیدتمند کشمیر پہنچ چکے ہیں، ہم یہ پیغام دینے کے لئے گجرات آئے ہیں کہ کشمیر اب بھی ایک محفوظ اور خوبصورت سیاحتی مقام ہے۔ اپنے گجرات دورے کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیچو آف یونٹی اور سابرمتی ریور فرنٹ جیسے ماڈل جموں و کشمیر میں بھی اپنائے جا سکتے ہیں۔ عمر عبداللہ نے بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ملک کے دیگر حصوں سے لوگ خوف کے بجائے اعتماد کے ساتھ کشمیر آئیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سیاحت صرف ایک صنعت نہیں ہے بلکہ جموں و کشمیر کی شناخت اور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اسے بحال کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 5 اگست جموں و کشمیر کی حالیہ تاریخ کا ایک انتہائی المناک دن ہے، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ
  • کشمیریوں کے جذبات کی پارلیمنٹ میں ترجمانی کرنے والے اراکین لائق ستائش ہیں، میرواعظ کشمیر
  • آزاد کشمیر کا ناظم اطلاعات یا ہندوستان کا جاسوس؟
  • حریت رہنمائوں کی 5 اگست کو یوم استحصال کے طور پر منانے کی اپیل
  • حریت رہنمائوں کی5 اگست کو یوم استحصال کے طور پر منانے کی اپیل
  • جموں و کشمیر ہر حوالے سے پاکستان کا حصہ ہے، رانا قاسم نون
  • محبوبہ مفتی کا کشمیری نوجوان کے جعلی مقابلے میں قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ
  • پہلگام حملے نے کشمیر کی سیاحت کی صنعت کو متاثر کیا ہے، عمر عبداللہ
  • معروف کشمیری رہنما غازی ملت سردار ابراہیم خان کو بچھڑے 22 برس گزر گئے