وادی کشمیر میں صفر المظفر کی مناسبت سے عزاداری کی تقریبات
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
آغا سید حسن موسوی نے کہا کہ شہداء کربلا سے حقیقی عقیدت کا مظاہرہ اسی وقت ممکن ہے جب ہم دین و شریعت کی پاسداری کریں اور حدودِ الٰہی کا ہر حال میں لحاظ رکھیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
وادی کشمیر میں صفر المظفر کی مناسبت سے عزاداری کی تقریبات کا اہتمام
وادی کشمیر میں صفر المظفر کی مناسبت سے عزاداری کی تقریبات کا اہتمام
وادی کشمیر میں صفر المظفر کی مناسبت سے عزاداری کی تقریبات کا اہتمام
وادی کشمیر میں صفر المظفر کی مناسبت سے عزاداری کی تقریبات کا اہتمام
وادی کشمیر میں صفر المظفر کی مناسبت سے عزاداری کی تقریبات کا اہتمام
وادی کشمیر میں صفر المظفر کی مناسبت سے عزاداری کی تقریبات کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیرِ اہتمام ماہِ صفر المظفر کی مناسبت سے وادی کشمیر کے طول و عرض میں مجالسِ عزاء اور جلوسہائے عزاء کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی کے طور پر 7 صفر المظفر کو انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں بمنہ اور سوناواری میں روح پرور مجالسِ حسینی کا انعقاد کیا گیا۔ بمنہ میں عزاداروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرورِ زمان کے ساتھ امام عالیمقام (ع) کے مشن سے دنیا آگاہ ہو رہی ہے اور کربلا کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے لوگ اس دینِ حق سے وابستگی کو باعثِ افتخار سمجھتے ہیں۔ آغا سید حسن نے کہا کہ شہداء کربلا نے اسلام اور انسانیت کی بقاء کے لئے بے مثال قربانیاں پیش کیں، وہ شخصیات جنہوں نے ظلم و ستم برداشت کیا مگر باطل سے کوئی سمجھوتہ نہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواسۂ رسول حضرت امام حسین (ع) نے اپنے پاکیزہ لہو سے دینِ اسلام اور شریعتِ محمدی کی حفاظت کا ایک روشن منشور قائم کیا۔ انہوں نے مجالس عزاء کو پیغامِ کربلا کو زندہ رکھنے کا مؤثر ذریعہ قرار دیا اور زور دیا کہ شہداء کربلا سے حقیقی عقیدت کا مظاہرہ اسی وقت ممکن ہے جب ہم دین و شریعت کی پاسداری کریں اور حدودِ الٰہی کا ہر حال میں لحاظ رکھیں۔ مجلس کے اختتام پر بمنہ میں ایک باوقار جلوسِ علم شریف برآمد ہوا، جس میں مختلف علاقوں کے دائرہ حسینی نے بھرپور شرکت کی۔ جلوس کے دوران نوحہ خوانی اور ماتمداری کے ذریعے امام حسین (ع) اور اُن کے باوفا اصحاب کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
سید علی گیلانی کی چوتھی برسی، آل پارٹیز حریت کانفرنس کا سیمینار
مقررین نے اس موقع پر کہا کہ سید علی گیلانی کی استقامت، اصول پسندی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے مؤقف کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مظفرآباد میں بابائے حریت سید علی شاہ گیلانی کی چوتھی برسی کے موقع پر آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیراہتمام ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت، سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے اس موقع پر سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے طویل جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی استقامت، اصول پسندی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے مؤقف کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی قربانیاں اور ان کا نظریہ کشمیر کی آزادی کے لیے روشنی کی کرن ہیں۔ شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا۔ سیمینار کے اختتام پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔