2025-11-03@15:24:00 GMT
تلاش کی گنتی: 187
«کی پیشگوئی ہے»:
ہنگو:دوآبہ میں پولیس قافلے پر دھماکے سے متاثرہ گاڑی کے قریب سیکورٹی اہلکار و مقامی افراد جمع ہیں، چھوٹی تصویر میں دھماکے میں زخمی ہونیوالے ایس ایچ او دوآبہ عمران الدین کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
ویب ڈیسک : وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو صوبے کے عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر پالیسیاں مرتب کرنی چاہئیں تاکہ ترقی اور استحکام کا عمل آگے بڑھ سکے۔ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا کے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ ذاتی مفادات کی سیاست سے بالا تر ہو کر قومی مفاد میں کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سکیورٹی اور گورننس کے معاملات میں بہتری لائے اور عوام کو بہتر طرزِ حکمرانی فراہم کرے۔ بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار رانا...
---فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ کے پی صوبے کے حکمرانوں کو سنجیدگی سے کام لینا چاہیے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال ہماری ترجیح ہے، صوبے کی بہتری کے لیے ہم مل بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر سے ہوگا، اسلام آباد سے نہیں، ہر صوبے اور علاقے کے فیصلے وہیں ہونے چاہئیں۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہمیں این ایف سی کے لیے تیار کرنی چاہیے۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری وزارت خارجہ کے تحت ڈپلومیٹک بازار کی اختتامی تقریب میں ملائیشین قونصل جنرل کو رویاتی کھانوں سے متعلق آگاہ کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ افواج پاکستان کی بدولت پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوا۔ افغانستان کو واضح پیغام د یاکہ پاکستان میں دراندازی کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔ پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے ذریعے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ احتجاج کریں وہ سب کا حق ہے لیکن پرامن ہو نا چاہئے۔ ہر بار اسلام آباد پر چڑھائی نہ کی جائے۔ خصوصی افراد کے لئے سہولتیں پیدا کرنا حکومت اور معاشرے کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں انٹرنیشنل بلائنڈ ڈے کے موقع پر ''یوم تحفظ سفید چھڑی ''پاکستان بلائنڈ ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
لاہور: معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر ملائیشیا کو گوشت کی برآمدات میں رکاوٹوں کے حوالے سے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اب افغانستان بھارت کی پراکسی بن گیا ہے، دہشتگردی کی یہ جنگ بھارت افغانستان اور ٹی ٹی پی نےمل کرپاکستان پرمسلط کی ہوئی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ کابل کےحکمران بھارت کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، کل تک یہ کابل کے حکمران ہماری پناہ میں تھے، ہماری زمین پر چھپتے پھرتے تھے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اب کابل کے ساتھ تعلقات کا ماضی کی طرح متحمل نہیں ہو سکتا، تمام افغانوں کو اپنے وطن جانا ہو گا، اب کابل میں ان کی اپنی حکومت ہے، اسلامی انقلاب آئے 5 سال ہو گئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ...
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف—فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ کابل کے حکمراں بھارت کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، کل تک یہ ہماری پناہ میں تھے، ہماری زمین پر چھپتے پھرتے تھے۔ جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اب افغانستان بھارت کی پراکسی بن گیا ہے، دہشت گردی کی یہ جنگ بھارت افغانستان اور ٹی ٹی پی نے مل کر پاکستان پر مسلط کی ہوئی ہے۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ طالبان کے 2021ء میں اقتدار میں آنے کے بعد سے پاکستان میں امن اور افغانستان سے دراندازی روکنے کے لیے حکومت نے کوششیں کیں، وزیرِخارجہ نے کابل کے 4 دورے کیے، وزیرِ دفاع اور آئی ایس آئی کے...
جن افغانوں کو ہم نے پناہ دی آج وہی بھارت کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کیخلاف پروپیگینڈا کررہے ہیں، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے امن کے لیے بے شمار قربانیاں دیں، جن میں مجموعی طور پر 3 ہزار 844 افراد (سول، فوجی اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار) شہید ہوئے، کہ جن لوگوں کو کبھی پاکستان نے پناہ دی، وہی آج بھارت کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے پاکستان سے تنازع بطور پراکسی بھارت کے اشارے پر شروع کیا، خواجہ آصف مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیردفاع نے کہا کہ طالبان کے 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن کوشش کی، لیکن کابل سے مثبت ردعمل سامنے نہیں آیا۔ طالبان...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ٹیپ بال ہی دراصل کرکٹ کی اصل بنیاد ہے، کراچی سمیت پورے ملک کی گلی کوچوں میں ٹیم بال کرکٹ کھیلی جاتی ہے، میں گورنر نہ ہوتا تو ٹیپ بال کا آرگنائزر ہوتا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ شب کراچی ایکسپو سینٹر میں پاکستان ٹیپ بال پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ کی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان میں ٹیپ بال کھیلنے کا جنون عروج پر ہے۔ملک میں ٹیپ بال کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین نے کہا کہ رواں سال ہونے والی پاکستان ٹیپ بال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
آپ یہ بتائیں کہ گورنر نے رضا مندی ظاہر کی ہے حلف برداری کیلئے یا نہیں؟چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ گورنر نے حلف کے بارے میں کیا کہا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ گورنر نےاستعفے کی منظوری کیلئے علی امین گنڈاپور کو بلایا ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ آپ یہ بتائیں کہ گورنر نے رضا مندی ظاہر کی ہے حلف برداری کیلئے یا نہیں۔ پشاور ہائیکورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ گورنر سرکاری دورے پر گئے ہیں، کل 2بجے واپس آئیں گے،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہاکہ گورنر نے حلف کے بارے میں کیا کہا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ گورنر نےا ستعفے کی منظوری کیلئے...
ویب ڈیسک:رواں سال موسم سرما کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی اور خشک سردی رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ موسم کے دروازے پر سردی نے آہستہ سی دستک دے دی لیکن اس سرما میں بارشوں کا کوئی خاص امکان نہیں۔ پنجاب کے میدانی علاقے آئندہ ہفتوں اسموگ اور خراب فضائی معیارکی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔ موسم کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس بار موسمِ سرما میں بارشیں کم اور ہوا خشک رہے گی۔ پہاڑوں پر برفباری بھی معمول سے کم ہونے کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقے بھی بارش کی بوند بوند کو ترسیں گے۔ اسلام آباد کے کونسے راستے بند کون سے کھلے؟ ڈپٹی ڈائریکٹر فارکاسٹنگ فاروق...
لاہور پولیس نے جرائم کی روک تھام میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی جدید نظام ’پنجاب ایمرجنسی اے آئی‘ متعارف کروا دیا ہے۔ یہ نظام پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کی مشترکہ کاوش ہے۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ نظام گزشتہ برسوں کے جرائم کے اعداد و شمار، ٹریفک اور کرائم پیٹرنز اور سوشل میڈیا رجحانات کا تجزیہ کرتے ہوئے ممکنہ جرائم کی 24 گھنٹے قبل پیشگوئی کر رہا ہے۔ محکمہ پولیس میں حکام بالا اس کے ذریعے جرائم کے ’ہاٹ سپاٹس‘ کی نشاندہی ممکن بنا کر پیشگی حکمت عملی اپناتے ہوئے جرائم کی روک تھام کر رہے ہیں۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز لاہور فیصل...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کی استعفیٰ واپس بھیجنے کی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب ہوگا۔ جنید اکبر کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم تیار ہے، اس کے ساتھ مشاورت بھی ہو گئی، ہم آئینی راستہ اختیار کر رہے ہیں، آج ووٹنگ ہو گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے استعفیٰ دیا ہے، اپوزیشن کو اگر کوئی اعتراض ہو تو وہ عدالت آسکتے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری جنگ کو ختم کرانے کی کوشش کروں گا: ٹرمپ واضح رہے کہ گورنر...
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کی ہے۔پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں گورنر کے پی نے کہا ہے کہ ایسا اقدام معصوم جانوں کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے ثابت قدمی سے سرحد پر ہے، سیاسی اختلافات سے ہٹ کر سب کو سیکیورٹی اداروں کے ساتھ یکجا ہونا چاہیے۔گورنر فیصل کریم کنڈی کے مطابق خیبر پختون خوا کے عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑے ہیں، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کی محتاط جوابی کارروائی افغانستان کے لئے سبق ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ افغانستان نہ بھولے پاک فوج نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے تھے، پاک فوج نے ایٹمی طاقت بھارت کو 6 گھنٹے میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی بلااشتعال کارروائی پر پاکستان نے ابھی چند اہداف نشانہ بنائے ہیں۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ افغانستان کسی زعم میں ہے تو پاکستان یہی پہاڑ طالبان کے سر پر توڑ دے گا، برطانیہ، سوویت یونین اور امریکا کو ہرانے کی باتیں کرنے والے...
کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ تین روز کے لیے موسم کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران شہر میں زیادہ تر دھوپ اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 تا 34 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ سمندری ہوائیں بدستور بحال رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 25 سے 40 فیصد رہ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں اکتوبر کے مہینے کے دوران دن گرم جبکہ رات قدرے بہتر رہتی ہے، گزشتہ روز شہر میں رات کا درجہ حرارت 3 ڈگری گر گیا تھا۔
کوالالمپور: وزیراعظم شہباز شریف کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے پی ایچ ڈی لیڈر شپ اینڈ گورننس کی اعزازی ڈگری پیش کی جارہی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
نریندر مودی نے چیف جسٹس سے بات کرکے ایک ہندو وکیل کیطرف سے ان پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی مذمت کی اور کہا کہ اس حملے سے ہر ہندوستانی ناراض ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس بی آر گوئی کی طرف مبینہ طور پر جوتا پھینکنے کی کوشش کا چیف جسٹس کی ماں اور ان کی بہن نے سخت مخالفت کی ہے۔ چیف جسٹس کی ماں کملاتائی گوئی نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لے کر بدامنی پھیلانے کا اختیار نہیں ہے۔ وہیں حملے سے متعلق سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چیف جسٹس کی بہن کیرتی نے کہا کہ یہ زہریلا نظریہ ہے اور بدامنی پھیلانے کا اختیار کسی کو بھی نہیں ہے۔ چیف جسٹس بی آر...
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ شرح سود میں کمی سیلاب نقصانات اور آئی ایم ایف جائزے پر منحصر ہے۔غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ مہنگائی کی شرح قلیل مدت میں 5 سے 7 فیصد ہدف سے زائد رہ سکتی ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مجموعی طور پر مہنگائی مرکزی بینک کے ہدف میں رہے گی، سخت مانیٹری پالیسی نے مہنگائی میں کمی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ا نہوںنے کہا کہ سخت مانیٹری پالیسی آئندہ بھی فائدہ مند ہوگی، مانیٹری اور اقتصادی پالیسیوں میں ہم آہنگی اچھے نتائج دے رہی ہے۔
لاہور: پنجاب کے پہلے اسموگ کی نگرانی اور پیشگی اطلاع دینے کے نظام نے 6 اکتوبر کے دن لاہور میں فضائی معیار کا ڈیٹا جاری کر دیا۔ جاری ڈیٹا کے مطابق لاہور میں آج ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے جس کے سبب فضائی آلودگی کا معیار بہتر رہے گا، 6 اکتوبر کو لاہور کا اوسط اے کیو آئی 115 ہوگا۔ رات 12 بجے اے کیو آئی 115 اور درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا کی رفتار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی۔ لاہور میں صبح 5 بجے اے کیو آئی مزید بہتر ہوکر 105 پر آیا جبکہ درجہ حرارت 21 سینٹی گریڈ اور ہوا کی رفتار 24 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔ صبح...
پشاور:۔ پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پنجاب کو باہر کی امداد کی ضرورت نہیں تو ہمیں دیں، صوبائیت پر بات کرنا ٹھیک نہیں میرا پانی میری نہریں کے لیے مخصوص فورم پر بات ہونی چاہیے، ہمارے صوبے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہو رہے ہیں، وزیر اعلیٰ اپنی پالیسی اسمبلی آکر بتائیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب سیلاب زدگان کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈیٹا استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نہروں پر پہلے بھی بات چیت کی تھی اور اب بھی ان پر مخصوص فورم پر بات ہونی چاہیے۔ فیصل کریم کنڈی...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کی تذلیل کرنے والوں کو جواب دینا میرا کام ہے، اس پر کبھی معافی نہیں مانگوں گی، پنجاب کے تمام شہروں کو بند مٹھی کی طرح جوڑ کر رکھنا چاہتی ہوں، شمالی اور جنوبی پنجاب کی تفریق ڈالنے والے عوام کے دوست نہیں۔ تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز نے پنجاب اور پاکستان کا نام روشن کیا، جس ملک میں اتنے سارے ٹاپرز ہوں اس کو کبھی زوال نہیں آسکتا، میرے پاس پنجاب میں 50 ہزار سکول اور کروڑوں بچے پڑھتے ہیں، سب کو پتہ ہے...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کے موسمیاتی پیشگوئی کے جدید نظام نے بدھ کے دن کے لیے ڈیٹا جاری کر دیا جس کے مطابق فضائی معیار 170 رہنے کا امکان ہے۔ صوبے میں فضائی معیار معتدل رہے گا اور عوام روز مرہ کے کام انجام دے سکتے ہیں۔ جاری ڈیٹا کے مطابق آج دوپہر سے شام پانج بجے تک فضائی معیار 120 سے 145 جبکہ رات ساڑھے 11 بجے تک فضائی معیار 140 سے 165 رہنے کا امکان ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کی سطح رات اور صبح کے وقت درجہ حرارت میں تبدیلی کی وجہ سے سب سے زیادہ دیکھنے میں آئی۔ ایئر کوالٹی انڈیکس دوپہر کے وقت سب سے کم ہوتا ہے۔ صبح 7 سے 9 بجے کے درمیان ٹریفک کے...
ایشیا کپ کا فائنل کون جیتے گا؟ بھارتی نجومی کی بڑی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز بھارتی نجومی نے ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کی فتح کی پیشگوئی کردی۔ نجومی گرین اسٹون لوبو نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کے ستارے کافی طاقتور دکھائی دے رہے ہیں۔ جبکہ اس کے برعکس بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے ستارے کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔ گرین اسٹون لوبو کا کہنا ہے کہ ان اعداد و شمار کے مطابق پاکستان ٹیم کی کامیابی کا امکان زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں آج پہلی مرتبہ فائنل میں مدمقابل آئیں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
بھارتی نجومی نے ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کی فتح کی پیشگوئی کردی۔ نجومی گرین اسٹون لوبو نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کے ستارے کافی طاقتور دکھائی دے رہے ہیں۔ جبکہ اس کے برعکس بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے ستارے کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔ گرین اسٹون لوبو کا کہنا ہے کہ ان اعداد و شمار کے مطابق پاکستان ٹیم کی کامیابی کا امکان زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں آج پہلی مرتبہ فائنل میں مدمقابل آئیں گے۔
گوجرانوالہ: گورنر پناجب سردار سلیم حیدر خان ٹویوٹا موٹرز کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں جمعے کے روز موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بعض بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے، سیلاب متاثرہ سندھ اور پنجاب میں رواں ہفتے موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے جب کہ اسلام آباد اور گردونواح میں آج رات بارش کا 40 فیصد امکان ہے۔ جمعہ کے روز اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا، خیبر پختونخوا میں آج رات تیزہواؤں...
سٹی 42: پی پی 163 پیپلز پارٹی ورکرز کنونشن سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے خطاب کیا اور کہا پاکستان پیپلز پارٹی کمزور طبقے کی پارٹی ہے ۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا 8 اکتوبر کو گورنر ہاؤس میں محفل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا،تمام عاشقانِ رسول کو محفل میلاد میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔گورنر پنجاب نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کمزور طبقے کی پارٹی ہے۔شہید زوالفقار علی بھٹو غریب کی خاطر پھانسی کی پھندے پر لٹکا گئے۔حقیقی لیڈرشپ صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔محترمہ بے نظیر بھٹو شہید آمرنہ دور میں پاکستان تشریف لائیں اور سر میں گولی کھائی۔آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے سب سے بڑے لیڈر ہیں بطور صدر...
کراچی: مون سون کے اختتام کے بعد ملک میں جہاں موسم خزاں کی آمد ہے، وہیں کراچی کے حوالے سے بھی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی ہے۔ شہر کراچی میں آج صبح سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کے سبب مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور پھوار ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بوندا باندی اور پھوار کا سلسلہ 25 ستمبر تک جاری رہ سکتا ہے تاہم رواں ماہ کے اختتام پر درجہ حرارت میں اضافہ اور گرمی کی شدت بتدریج بڑھ سکتی ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اکتوبر کا مہینہ مجموعی طور پر گرم رہے گا، تاہم ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے شروع میں سندھ...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چین کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چین کو 76ویں یومِ قومی پر دلی مبارکباد دیتا ہوں۔ گورنرسندھ نے چین کے قومی دن پرخیرسگالی، یکجہتی اور دوستی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی فولاد سے بھی زیادہ مضبوط ہے۔ چین کی ترقی، امن اور عالمی کردار قابلِ تحسین ہے۔ پاک-چین تعلقات خطے میں استحکام کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ سی پیک دونوں ممالک کی مشترکہ ترقی کا مظہر ہے۔ چین نے عالمی سطح پر امن، ترقی اور تعاون کی مثال قائم کی۔ چین کے ساتھ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔
لاہور؍ سرگودھا (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ مریم نواز نے سرگودھا میں الیکٹرو بس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں بڑے اعلانات کیے۔ سرگودھا شہر کیلئے بسوں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کیا۔ وزیراعلی کی ہدایت پر سرگودھا شہر میں 60 الیکٹرو بسیں چلائی جائیں گی۔ سرگودھا ڈویژن کے لئے 105 الیکٹرو بسیں چلائی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے خواتین، بزرگوں، طلبہ اور سپیشل افراد کے لئے مفت سفر کے اعلان کا اعادہ بھی کیا ہے۔ سیلاب سے پکا گھر مکمل طور پر گرنے پر 10 لاکھ روپے اور گھر کا کچھ حصہ گرنے پر 5 لاکھ روپے دینے اور سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دو ہفتے میں آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے تقریب سے...
---فائل فوٹو گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ 30 ستمبر تک 50 کروڑ ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی کا بندوبست کر لیا ہے۔ اس ادائیگی سے زرِمبادلہ کے ذخائر پر کوئی دباؤ نہیں پڑے گا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران 26 ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی جانی تھیں جن میں سے ساڑھے 3 ارب ڈالر ادا کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ باقی واجب الادا قرضوں میں سے 9 ارب ڈالر دوست ممالک کی طرف سے دیے گئے ڈپازٹس ہیں جو وقت آنے پر رول اوور کر دیے جائیں گے۔اسٹیٹ بینک کے گورنر...
کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابرآلود اور گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو آج بھی کہیں کہیں بوندا باندی یا ہلکی پھوار کا سامنا ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر کا درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جنوب مغربی سمت سے ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے، جس کے باعث گرمی کے ساتھ...
۔لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور ان کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ مشکل وقت میں مصیبت میں گھرے لوگوں کے کام آنا کسی عبادت سے کم نہیں۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے فیصل عبدالستار ایدھی سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں ان سے ملاقات کی۔ گورنر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لئے اس وقت حکومت،ادارے اور فلاحی تنظیمیں مل کر کام کررہی ہیں۔ متاثرین کی بحالی تک امدادی کاموں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اْنہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی فلاحی خدمات قابل تحسین ہیں۔ فیصل عبدالستارایدھی کا اپنے والد کے مشن کو آگے بڑھانا قابل...
افریقی ملک کانگو کے صوبے ایکویٹیئر میں ایک موٹر بوٹ الٹنے کے باعث کم از کم 86 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کی ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ کشتی پر گنجائش سے زائد مسافروں اور سامان کا لادا جانا سامنے آیا ہے۔ علاوہ ازیں اس سفر کے لیے رات کا انتخاب کیا گیا جو درست نہ تھا اور کوئی حفاظتی انتظامات بھی بروئے کار نہیں لائے گئے تھے۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کشتی کی منزل کیا تھا اور کیوں رات گئے سفر پر نکلے تھے۔ ادھر مقامی سول سوسائٹی تنظیم نے اس واقعے کا الزام حکومت پر عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے اس...
کراچی میں حالیہ مون سون سسٹم اچھی بارش برسانے کے بعد بلوچستان کی جانب منتقل ہوگیا تاہم سسٹم کے اثرات اب بھی شہر میں باقی ہیں۔ چیف میٹرولوجسٹ کراچی امیر حیدر لغاری کے مطابق آج شہر کا مطلع کہیں مکمل اور کہیں جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ مضافاتی علاقوں سمیت شہر میں ہلکی بارش کا امکان رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے چیف کا کہنا ہے کہ جمعہ سے مطلع جزوی اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان منتقل ہونے والے سسٹم کو بحیرہ عرب سے نمی مل رہی ہے جس کے تسلسل کے سبب نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے جمعہ کو بھی کبھی کبھار پھوار اور بوندا باندی کا امکان رہے گا۔ چیف میٹرولوجسٹ کراچی نے...
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے تیسرا ایمی ایوارڈ جیت لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں منعقد کری ایئٹو آرٹس ایمی ایوارڈز میں سابق امریکی صدر نے ’بیسٹ اسٹوری ٹیلر‘ بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں اعزاز حاصل کرلیا۔ 64 سالہ باراک اوباما نے
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے تیسرا ایمی ایوارڈ جیت لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں منعقد کری ایئٹو آرٹس ایمی ایوارڈز میں سابق امریکی صدر نے ’بیسٹ اسٹوری ٹیلر‘ بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں اعزاز حاصل کرلیا۔ 64 سالہ باراک اوباما نے امریکی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی سیریز ’اوو اوشین‘ کے لیے بہترین داستان گو کا ایوارڈ اپنے نام کیا تاہم انہوں نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی۔ سابق امریکی صدر کی جانب سے ان کا ایوارڈ امریکی کامیڈین جارڈن کلیپر نے وصول کیا۔ واضح رہے کہ ایمی کے بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کا یہ تیسرا ایوارڈ ہے۔ اس سے قبل اسی گیٹیگری میں...
کراچی: شہر قائد میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہریوں کو شدید گرمی اور حبس کا سامنا رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر کا درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 34 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں سمندری ہوائیں جزوی طور پر بحال ہو گئی ہیں، جو مغرب جنوب مغربی سمت سے 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ اس...
بھوٹان اور بھارت کی سرحدی جنگلات میں پایا جانے والا سنہری لنگور اپنی نایاب جھلک اور منفرد عادات کی وجہ سے ہمیشہ ماہرینِ حیوانات کے لیے معمہ رہا ہے۔ حال ہی میں فوٹوگرافروں کو اس جانور کی ایک غیر معمولی قریبی تصویر لینے کا موقع ملا، جو قدرتی حیات کے شوقین افراد کے لیے کسی سنسنی سے کم نہیں۔ سنہری لنگور دنیا کے ان چند پرندوں اور جانوروں میں شمار ہوتا ہے جو شعوری طور پر انسانوں سے دور رہتے ہیں۔ اس کی زریں کھال دھوپ میں جگمگاتی ہے اور یہ عام طور پر گھنے درختوں میں چھپ کر رہتا ہے تاکہ انسانی نظروں سے بچ سکے۔ مزید پڑھیں: بھارت سے سرحد عبور کرکے آنے والا لنگور بہاول نگر میں...
کراچی: شہر قائد میں آئندہ 3 دن کے لیے موسم کے حوالے سے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی جاری کردی۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر میں آج سے 28 اگست تک کہیں کہیں ہلکی بارش یا بونداباندی کا امکان ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا جا سکتا ہے جب کہ سمندری ہوائیں بھی مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقے آئندہ چند روز تک گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں رہیں گے۔ دوسری جانب سکھر بیراج میں درمیانے درجے اور گڈو اور کوٹری بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے۔ حکام...
مشکل گھڑی میں سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ؛صوبائی حکومت کو ہر طرح کی سپورٹ مہیا کی جائے گی ؛ گورنر خیبرپختونخواہ
سٹی 42: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ، جو سپورٹ صوبائی حکومت کو درکار ہوگی اسے مہیا کی جائیگی، وزیراعلیٰ سندھ ،گورنر اور بلوچستان کے گورنر کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی پر شکرگزار ہوں ۔ سندھ پر جب مشکل ٹائم آیا تو کبھی ہماری حکومت نے سپورٹ نہیں کیا،خیبرپختونخوامیں سیلاب متاثرین کیلئے تعاون کی یقین دہانی پر وزیراعلیٰ سندھ مرا دعلی شاہ اور گورنر کامران ٹیسوری کا مشکور ہوں۔ پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مانسہرہ کاغان میں...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 14 اگست یومِ آزادی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم کو یومِ آزادی بہت بہت مبارک ہو، یومِ آزادی اتحاد، قربانی اور عزمِ نو کی یاد دہانی ہے۔ کراچی سے اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی بقا ہمارے اتحاد اور محنت میں ہے، 10 مئی کے معرکۂ حق میں بھارت کو بدترین شکست پر امسال جشنِ آزادی بڑی دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی کی حفاظت ایمان، قربانی اور یک جہتی سے ممکن ہے، یومِ آزادی اس عہد کی تجدید ہے کہ پاکستان کو دنیا کا مضبوط ترین ملک بنائیں گے، نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں، ترقی کا...
فوٹو اسکرین گریب انسٹا گرام جشن آزادی اور معرکہ حق کے حوالے سے گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تقریب میں ملک کے نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، جس میں عاطف اسلم اور علی ظفر نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔اس دوران گانوں پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اسٹیج پر رقص کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں گورنر سندھ گلوکار علی ظفر کے مشہور گانے ’چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے‘ پر ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی زیرِ صدارت ہونے والی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جہاں جشنِ آزادی کے موقع...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نےمقبول احمد گوندل کو پاکستان کا نیا آڈیٹر جنرل مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ںوٹیفکیشن کے مطابق مقبول گوندل اس وقت کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔مقبول گوندل موجودہآڈیٹر جنرل کی مدت مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ طور پر اپنا چارج سنبھالیں گے۔ واضح رہے کہ آڈیٹر جنرل کا شمار ملک کے اعلیٰ ترین احتسابی عہدوں میں ہوتا ہے.جس کا کردار سرکاری مالیاتی امور میں شفافیت اور نگرانی کو یقینی بنانا ہوتا ہے
قوم کل یوم استحصال کشمیر منائیگی، فسادی ملک کیخلاف گوریلا جنگ لڑیں گے، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پوری قوم کل یوم استحصال کشمیر منائے گی اور فسادی ملک کے خلاف گوریلا جنگ لڑیں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ کل پوری قوم یوم استحصال کشمیر جوش وجذبے کے ساتھ منائے گی، کشمیر کی آزادی تک کوئی پاکستانی سکون سے نہیں بیٹھ سکتا، سفارتی سطح پر کشمیریوں کی ہر اخلاقی مدد کریں گے، لیکن ایک فتنہ گروہ نے اپنی تحریک کیلئے کل کے دن کا ہی انتخاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل دوبارہ فتنہ و فساد...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پوری قوم کل یوم استحصال کشمیر منائے گی اور فسادی ملک کے خلاف گوریلا جنگ لڑیں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کل پوری قوم یوم استحصال کشمیر جوش وجذبے کے ساتھ منائے گی، کشمیر کی آزادی تک کوئی پاکستانی سکون سے نہیں بیٹھ سکتا، سفارتی سطح پر کشمیریوں کی ہر اخلاقی مدد کریں گے، لیکن ایک فتنہ گروہ نے اپنی تحریک کیلئے کل کے دن کا ہی انتخاب کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے انہوں نے کہا کہ کل...
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 16 اگست تک کسی بھی غیر معمولی سسٹم کی توقع نہیں البتہ بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کراچی انجم نذیرضیغم نے ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں 16 اگست تک کوئی بھی ایسا سسٹم متوقع نہیں ہے جو کہ غیرمعمولی بارشوں کا سبب بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ البتہ آئندہ چند روز تک شہر میں پھوار اور بوندا باندی جبکہ ہلکی بارش کا امکان رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سمندری ہوائیں تواتر سے بحال رہنے کی توقع ہے۔ 4 اگست سے ملک میں داخل ہونے والے نئے مون سون سسٹم کے کراچی پراثرات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ دیہی سندھ کے ساحلی شہروں میں...
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معیشت مقررہ ہدف سے کم رفتار سے ترقی کرے گی۔ ’ورلڈ اکنامک آؤٹ لک 2025‘ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی شرح نمو 4.2 فیصد کے بجائے 3.6 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کے لیے عالمی شرح نمو 3 فیصد اور آئندہ سال 2026 میں 3.1 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں افراطِ زر کی شرح 2025 اور 2026 کے درمیان نسبتاً کم رہنے کی توقع ہے، تاہم امریکا میں مہنگائی مقررہ ہدف سے زائد رہنے کا خدشہ ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں معاشی ترقی کی...
لاہور (نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو متحرک، فعال اور مضبوط بنانا ہے۔ پیپلز پارٹی ہر سوچ اور ہر طبقے کو ساتھ لے چلتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے وزیراعظم بنیں گے۔ ملک میں جمہوریت کا چلنا صدر آصف علی زرداری کی بدولت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل میر کی قیادت میں لاہور کے سماجی خدمت کرنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران وفد نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن، ایم پی اے مخدوم عثمان اور دیگر بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جولائی کیلیے افراطِ زر کی شرح 3.5 سے 4.5 فیصدکے درمیان رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جس کے بعد مرکزی بینک پر دباؤ بڑھ گیا ہے کہ وہ شرح سود کو سنگل ڈیجٹ تک کم کرے۔ وزارتِ خزانہ کی معاشی مشاورتی ونگ کی جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق اگرچہ حالیہ شدید بارشوں کے باعث زرعی پیداوار اور سپلائی چینز متاثر ہو سکتی ہیں، تاہم افراط زر مجموعی طور پر قابو میں رہے گا۔ یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب شرح سودکے تعین کیلیے اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 30 جولائی کو متوقع ہے، تاہم مارکیٹ میں صرف 0.5 سے 1 فیصدکمی کی امیدکی جا رہی ہے، جو...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بہترین بزنس پروپوزل پیش کرنے والے نوجوانوں کو قرضِ حسنہ دے کر کاروباری معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ خود کفیل اور بااختیار بن سکیں، ہم ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں تاکہ سندھ کا نوجوان روشن مستقبل کی راہ پر گامزن ہو۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایم کیو ایم گریجویٹ فورم کے وفد کی گورنر ہاوس میں ملاقات میں "معرکہ حق، جشنِ آزادی" کی تقریبات، جو کہ یکم سے 14 اگست تک منعقد ہوں گی، کے سلسلے میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ وفد کی قیادت ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک کے بالائی علاقوں سمیت شمال مشرقی پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ آج رات بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کردی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات کشمیر ، خیبر پختونخوا ، اسلام آباد ، پنجاب ، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، خطہ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے عوام الناس کو احتیاط برتنے کی ہدایت بھی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ جبکہ پنجاب اور کے پی میں نشیبی علا...
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی(فائل فوٹو)۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جنرل اور خواتین کی نشستوں پر الیکشن لڑ رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ اپوزیشن کے پی سے سینیٹ کی پانچ سیٹیں جیتے۔ اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایک ممبر بھی زیادہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں، ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے ہم یہ سلسلہ نہیں توڑتے، سیاست میں اتحاد بنتے بھی ہیں اور ٹوٹتے بھی رہتے ہیں۔ گورنر کے پی نے کہا کہ مولانافضل الرحمان سے کے پی اور بلوچستان میں دہشتگردی پر بھی گفتگو ہوئی۔ ...
پشاور: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گورنر کے پی کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتا اور ہماری حکومت ختم کرنے کی بات کر رہا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سانحہ سوات کے معاملے پر انکوئری ہو رہی ہے، جس کی بھی کوتاہی ہوگی اسے سزا دی جائے گی، کوئی طاقت ور نہیں ہے، تجاوزات جس کی بھی ہوں گی انہیں ختم کیا جائے گا، صوبے میں جہاں پر بھی تجاوزات ہیں ان کے خلاف آپریشن شروع کر رہے ہیں۔ سیاسی معاملات پر ان کا کہنا تھا کہ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتا اور ہماری حکومت ختم کرنے کی بات کر رہا ہے، پہلے اس کا نام ویلا...
وفاقی تعلیمی بورڈ میں طلباء اور اداروں کی فلاح وبہبود کے لیے مزید اصلاحات لارہے ہیں،ڈاکٹر اکرام علی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک نے کہا ہے کہ طلباء اور اداروں کی فلاح وبہبود کے لیے مزید اصلاحات لانے جا رہے ہیں،نادار بچوں کے لیے خصوصی فنڈز مختص کرنے کے لیے سفارشات تیار کر لی ہیں جو بورڈ آف گورنرز میں پیش کی جائیں گی،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی 2 سیٹوں پر کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیاجس کی نمائندگی آل پاکستان پرائیویٹ...
لاہور: لاہور: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بدھ اور جمعرات کے روز کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب، جنوب مشرقی سندھ اور جنوبی بلوچستان میں بھی چند علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ان دنوں کے دوران ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، ساہیوال، پاکپتن، ڈیرہ غازی...
ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں فری لانسرز کا کردار بہت اہم ہے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا آئی ٹی فری لانسنگ ایوارڈز 2025 کی تقریب سے خطاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکنڈ آئی ٹی فری لانسنگ ایوارڈز 2025 کی تقریب میں گورنر پنجاب نے صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری کے ہمراہ فری لانسرز کو ایوارڈز دیئے جس کا مقصد گمنام ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا تھا،جو ملک کیلئے بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ سارک چیمبر کے نائب صدر میاں انجم نثار، لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، سابق نائب صدر فہیم الرحمن سہگل، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران ، مدثر نعیم چوہدری ، کنوینر، سٹینڈنگ کمیٹی برائے آئی ٹی انفراسٹرکچر اینڈ ٹریننگ روانڈا کے لیے پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے آغاز سے قبل ہی ایک غیر معمولی ریکارڈ کی پیش گوئی سامنے آ گئی ہے۔تاہم یہ ریکارڈ کھلاڑیوں کی کارکردگی سے نہیں بلکہ شدید گرمی کے موسم سے متعلق ہے، جو ٹورنامنٹ میں شریک ایتھلیٹس کے لیے ایک چیلنج بن گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق، ومبلڈن کا آغاز سال کے گرم ترین دن سے ہو رہا ہے، اور درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جو ٹورنامنٹ کی تاریخ کا گرم ترین افتتاحی دن ہو سکتا ہے۔ٹینس ایونٹ کے لیے انگلینڈ پہنچنے والے بین الاقوامی کھلاڑی شدید گرمی اور پسینے سے پریشان نظر آ رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ومبلڈن کے دوران درجہ حرارت 35.7 ڈگری سینٹی گریڈ...
کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ شہر قائد کے شہریوں کو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید حبس اور گرمی کا سامنا رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں 15 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 85 فیصد تک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث درجہ حرارت حقیقی سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید حبس کا...
اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف غاصب صیہونی رژیم کی ذلت آمیز شکست کا ذکر کرتے ہوئے لبنانی مزاحمتی تحریک کے مرکزی رہنما نے اعلان کیا ہے کہ ہم بیروت کو تل ابیب کیساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنیکی اجازت ہرگز نہ دینگے اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ ایگزیکٹو کونسل شیخ علی دعموش نے تاکید کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی سرزمین کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کی جارحیت کو "تھکا دینے والی جنگ" میں بدل کر رکھ دیا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایرانی میزائل، اسرائیل کی جغرافیائی گہرائی کے اندر موجود اپنے اہداف کو بآسانی نشانہ بناتے رہے، حزب اللہ لبنان کے مرکزی رہنما نے کہا کہ ان حملوں کی وجہ سے غاصب صیہونیوں...
این ڈی ایم اے نے کراچی، حیدرآباد، سکھر، تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ سمیت دیگراضلاع میں شدید بارش کی پیش گوئی کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹرنے اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بڑے حصوں کو متاثر کرنے والے وسیع بارش اور گرج چمک کے لیے اثرات پر مبنی موسمی الرٹ جاری کیا ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع بشمول کراچی، جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ، خیرپور، کشمور، حیدرآباد، تھرپارکر، میرپور خاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، جامشورو، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ، بدین کےگردونواح میں بارش کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ ان علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ کبھی کبھار...
کراچی: شہر قائد میں آج کا موسم جزوی طور پر ابر آلود، گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو دن کے دوران 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی ہوائیں اس وقت 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شہر میں چل رہی ہیں، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث موسم مزید مرطوب محسوس ہو رہا ہے۔ ادارے نے پیش گوئی کی ہے کہ آج دن بھر موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سزایافتہ قیدی کی ہدایت پر حکومت چلا رہے ہیں،اسمبلی کسی فرد واحد کی جاگیر نہیں،جیل کی بیرک سے صوبے کا نظام نہیں چلایا جاسکتا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کی دھمکی آئین سے بغاوت کے مترادف ہے،صوبائی اسمبلی وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ کی کرپشن کابڑا ذریعہ ہے۔ اپوزیشن ارکان نے بھی کہا ہے کہ صوبہ غیر آئینی طرز حکمرانی کاشکار ہے،صوبائی بجٹ پاس کرنا خیبرپختونخوا حکومت کی آئینی مجبوری ہے۔ صوبائی حکومت عوام کو بلیک میل کرنے کی کوشش نہ کرے،صوبے کو غیر جمہوری طریقے سے چلایا گیا تو ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔...
اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بارش کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے کئی علاقوں میں بھی بارش اور تیز ہواؤں کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور چند مقامات پر تیز یا موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی بارش کی توقع ہے، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان،...
کراچی: شہر قائد میں آئندہ تین دن تک موسم کیسا رہے گا؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے آئندہ 3 روز کے دوران کراچی اور سندھ بھر کے موسم سے متعلق پیش گوئی جاری کی ہے، جس کے مطابق کراچی کا موسم زیادہ تر ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی بھی متوقع ہے۔ کراچی میں سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں مکمل طور پر فعال رہیں گی، جس کے باعث ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے اور حبس کی کیفیت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ دن کے وقت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">!اے شریف انسانوخون اپنا ہو یا پرایا ہونسلِ آدم کا خون ہے آخرجنگ مشرق میں ہو کہ مغرب میںامنِ عالم کا خون ہے آخربم گھروں پر گریں کہ سرحد پرروحِ تعمیر زخم کھاتی ہےکھیت اپنے جلیں کہ اوروں کےزیست فاقوں سے تلملاتی ہےٹینک آگے بڑھیں کہ پیچھے ہٹیںکوکھ دھرتی کی بانجھ ہوتی ہےفتح کا جشن ہو کہ ہار کا سوگزندگی میّتوں پہ روتی ہےجنگ تو خود ہی ایک مسئلہ ہےجنگ کیا مسئلوں کا حل دے گیآگ اور خون آج بخشے گیبھوک اور احتیاج کل دے گیاس لیے اے شریف انسانو!جنگ ٹلتی رہے تو بہتر ہےآپ اور ہم سبھی کے آنگن میںشمع جلتی رہے تو بہتر ہےبرتری کے ثبوت کی خاطرخوں بہانا ہی کیا ضروری ہےگھر کی تاریکیاں مٹانے...
اسلام ٹائمز: راستے کے اختتام پر جب ہم انقلاب چوک پر پہنچے تو سورج آسمان پر پوری بلندی پر کھڑا تھا۔ گویا وہ بھی اس شان کی گواہی دینے آیا تھا۔ اور اجتماع عروج پر پہنچ چکا تھا، لوگ اب اس کی روشنی میں دعا مانگ رہے تھے۔ ظالم سے دشمنی کے خاتمے کے لیے نہیں بلکہ ایثار کےراستے کو جاری رکھنے کی دعا۔۔ علیؑ کے راستے پر استقامت کے لیے۔ اس دن کے لیے جب عدالت کا ظہور ہوگا اور دنیا ولایت کا ذائقہ چکھے گی۔ ایک نوجوان، جو اپنے دوستوں کے ساتھ نعرے لگاتا ہے آج ہم سے جوش اور جذبے سے بات کرتا ہے۔ وہ موجودہ ایران کے حالیہ دنوں کی خوبصورت تشبیہ ہے اور وہ کہتے...
گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز اسلا م آباد(آئی پی ایس) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم شدید گرم رہنےکا امکان ہے،جبکہ رات آندھی کےساتھ چند مقامات پربارش متوقع ہے،مری،گلیات،اٹک،چکوال میں بارش ہو سکتی ہے۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں تیزاورگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،تلہ گنگ،جہلم،راولپنڈی میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، اس کےعلاوہ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں تیز، گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے،رات کےاوقات میں چترال، دیر،سوات،مالاکنڈ میں چمک کےساتھ بارش ہوسکتی ہے،مانسہرہ،شانگلہ،کوہستان،ایبٹ آباد سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک...
لاس اینجلس میں پرتشدد واقعات کے پیچھے امریکی صدر اور گورنر کیلیفورنیا کی مخالفت ہے ، محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز لاس اینجلس (سب نیوز)بانی تحریک انقلاب محمد عارف نے امریکا میں جاری پرتشدد واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیلیفورنیا کے گورنر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کے باعث لاس اینجلس سمیت کئی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بگڑ چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ مظاہروں اور جھڑپوں کے باعث حکومت کو لاس اینجلس میں 2 ہزار نیشنل گارڈز تعینات کرنے پڑے، جو ایک سنجیدہ صورتحال کی نشاندہی ہے۔محمد عارف نے واضح کیا کہ ان پرتشدد واقعات میں پاکستانی کمیونٹی...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی — فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے، صوبے میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے۔ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کے حکمران اپنی لوٹ مار میں لگے ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ اپنے ارمان پورے کر رہے ہیں، عوام کا اللّٰہ حافظ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے ضلع کا حال دیکھ لیں لوگ کیسی زندگی بسر کر رہے ہیں، صوبے کا خزانہ خالی ہے لیکن وزیراعلیٰ وفاق کو قرضہ دینے کی بات کرتے ہیں۔گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت دہشت گردوں کی سہولت کاری ختم کرے...
محکمہ موسمیات کے مطابق آج پاکستان کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا کہ اسلام آباد میں آج موسم گرم اور دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔ اعلامیے کے مطابق بیشتر شہروں کے برعکس آج شام کو سوات، چترال، کوہستان، مہمند، کرم اور خیبر میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، بعد ازدوپہر میدانی اضلاع میں...
حکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں عید تعطیلات اور آئندہ پورے ہفتے کے دوران شدید گرمی رہے گی، 7 سے 12 جون کے دوران ملک کے بالائی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں میں موسم کیسا رہے گا۔؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں عید تعطیلات اور آئندہ پورے ہفتے کے دوران شدید گرمی رہے گی، 7 سے 12 جون کے دوران ملک کے بالائی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی، بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں...
جاپان(اوصاف نیوز)بابا وانگا ایک بلغارین نابینا پیش گو بابا وانگا نے جولائی 2025 میں جاپان میں ایک بڑے سونامی یا زلزلے کی پیش گوئی کی ہے۔ ان کی اس پیش گوئی نے بین الاقوامی سطح پر تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، جس کے نتیجے میں جاپان کی سیاحت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ریو تاتسوکی یا بابا وانگا کی مشہور پیش گوئیاں ’The Future I Saw‘ میں انہوں نے 5 جولائی 2025 کو ایک بڑی قدرتی آفت کی نشاندہی کی ہے۔ بعض لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ سونامی یا زلزلہ جاپان اور فلپائن کے درمیان زیرِ سمندر ٹیکٹونک پلیٹوں کی حرکت کے سبب آ سکتا ہے۔ اگرچہ ان کی پیش گوئی کو سائنسی اعتبار سے کوئی بنیاد...
کراچی: شہر قائد میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر موسم کیسا رہے گا؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے اپنی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ عید قرباں کے موقع پر کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق عید کے تینوں روز موسم گرم رہے گا اور شہر کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کر سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق نمی کا تناسب صبح کے وقت 60 فیصد جب کہ شام کے وقت 70 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے، جس کے باعث درجہ حرارت کی شدت زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا...
لاہور(نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ منظور مانیکاخاندان کا پاکپتن کی سیاست میں اہم مقام ہے۔پیپلز پارٹی کے لئے بشری منظور مانیکا کی خدمات پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔وہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور احمد مانیکا کی رہائش گاہ ای ایم ای کالونی میں ان کی عیادت کے بعد اہلخانہ سے گفتگو کر رہے تھے۔گورنر پنجاب نے میاں منظور مانیکا اور ان کے خاندان کی پیپلز پارٹی کے لئے خدمات کا اعتراف کیا اور پاکپتن کی کسان تحریک و ضلع میں تنظیم سازی پر خصوصی مشاورت کی۔
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ بات یہ ہے کہ ان بے چاروں کو احتجاج کا رائٹ تو دے دیں اگر وہ کرنا چاہتے ہیں تو ان کو کرنے دیں، مولانا تو بہت اچھے آدمی ہیں،نوید صاحب کہہ رہے تھے کہ گورنمنٹ ان کو سیریس نہیں لے گی، یقین کریں گورنمنٹ بہت سیریس لے گی گورنمنٹ کے اس احتجاج کو اور اس کے بعد آپ کو یہ آنیاں اور جانیاں پھر نظر آنا شروع ہو جائیں گی،کبھی پرائم منسٹر صاحب جا رہے ہوں گے، کبھی بلاول صاحب جا رہے ہوں گے اور پھر 73 کے آئین کے تناظر میں مولانا مان جائیں گے. ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شہریوں کے لیے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ سے پہلے اور عید کے دنوں میں ملک کے مختلف بالائی علاقوں میں گرج چمک، آندھی اور بارش کی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق 2 جون کی شام یا رات سے 5 جون تک کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، چترال، دیر، سوات، ملاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔3 اور 4 جون کو اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گرد آلود آندھی، بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقوں ہری پور، پشاور، مردان،...
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا میں بھی مجموعی طور پر موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرمی اور خشکی کا راج برقرار رہے گا، تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اسی طرح بہاولنگر، ملتان، ساہیوال، پاکپتن، خانیوال اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سندھ کے...
خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور گورنر فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹوز گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی زبان ریاستی وحدت اور آئینی تقاضوں کے منافی ہے۔جاری کیے گئے بیان میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کے بیانات پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ریاست کے خلاف بات کرنے والا شخص عوامی نمائندگی کا اہل نہیں ہو سکتا۔ وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور گورنر فیصل کریم کنڈی نے کن باتوں پر اتفاق کیا؟وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے حلف برادری تقریب میں شرکت کے لیے گورنر ہاؤس پہنچے جہاں پر گورنر...
اسلام آباد: وزارت داخلہ کے حکام نے ضلع پنجگور میں انٹرنیٹ کی بندش کے معاملے پر کہا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے اگلے 6 ماہ تک کلیئرنس نہیں دی، بی ایل اے کے دہشت گرد جو استعمال کررہے ہیں وہ کچھ اور ہے دہشت گرد ہمارا انٹرنیٹ استعمال نہیں کررہے۔ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن امین الحق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وزارت داخلہ حکام نے پنجگور میں انٹرنیٹ سروس کی بندش پر قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 22 مارچ کو ہم نے خط لکھا کہ ہمیں سیکورٹی کلیئرنس دی جائے مگر سیکیورٹی ایجنسیوں نے...
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، کشمیر، خیبرپختونخوا ، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کو سمندری طوفان کا خطرہ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش اٹک میں 48، اسلام آباد(سٹی 38، گولڑہ 13، بوکرا 6،ائرپورٹ5، سید پور...