کراچی میں عید پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر موسم کیسا رہے گا؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے اپنی پیش گوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ عید قرباں کے موقع پر کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق عید کے تینوں روز موسم گرم رہے گا اور شہر کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کر سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق نمی کا تناسب صبح کے وقت 60 فیصد جب کہ شام کے وقت 70 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے، جس کے باعث درجہ حرارت کی شدت زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کے دوران سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی، جو جزوی حد تک موسم کی شدت کو کم کر سکتی ہیں، تاہم گرمی اور حبس کی کیفیت برقرار رہنے کا امکان ہے۔
اُدھرمحکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے حوالے سے بھی تازہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہر کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 29.
شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
دوسری جانب سندھ کے دیگر شہروں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات پیش گوئی
پڑھیں:
کراچی: آج بھی موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان
— فائل فوٹوشہرِ قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
شہرِ قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔