ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار، چند علاقوں میں بارش کی توقع
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں بھی گرمی کا زور برقرار رہے گا، البتہ دن کے وقت مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز بھی ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
پنجاب:
 ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان سمیت جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ دیگر اضلاع میں گرمی اور خشکی برقرار رہے گی۔
سندھ:
 موسم انتہائی گرم اور خشک رہے گا۔ تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی ہے، خاص طور پر کراچی، سکھر، لاڑکانہ اور حیدرآباد سمیت بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔
خیبرپختونخوا:
 بیشتر اضلاع میں موسم گرم و خشک، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا امکان ہے۔
بلوچستان:
 بارکھان اور گردونواح میں شام یا رات کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ دن کے وقت گرمی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی ہے۔
کشمیر و گلگت بلتستان:
 دونوں علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم:
گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار اور وسطی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
بارش کے اعداد و شمار (ملی میٹر):
* کاکول: 09
 * راولاکوٹ: 09
 * مظفرآباد: 02 (سٹی)، 01 (ایئرپورٹ)
 * اسلام آباد: 06 (ایئرپورٹ)، 01 (گولڑہ)
 * مری: 06
 * اٹک: 05
 * اوکاڑہ: 01
 * کوٹلی، گڑھی دوپٹہ: 01
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو شدید گرمی کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، دھوپ میں غیر ضروری باہر نہ نکلنے اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آندھی طوفان بارش محمکہ موسمیات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ندھی طوفان محمکہ موسمیات گرج چمک کے ساتھ بارش گرم اور خشک علاقوں میں رہے گا
پڑھیں:
بارش کے باعث تاخیر، بھارت اور جنوبی افریقہ کی خواتین ورلڈ کپ فائنل کا نیا وقت مقرر
نوی ممبئی کے ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی میں جاری خواتین ون ڈے ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں بارش کے باعث پیدا ہونے والی تاخیر کے بعد نیا ٹاس اور آغاز کا وقت طے کر لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بارش رکنے کے بعد گراؤنڈ اسٹاف نے کور ہٹا دیے ہیں، اور اب میدان کو خشک کرنے کا کام جاری ہے۔
منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ اگر کھیل مقامی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 8 منٹ تک شروع ہو گیا اور بغیر رکاوٹ جاری رہا تو نتیجہ آج ہی طے کیا جائے گا۔ بصورتِ دیگر میچ کل، پیر کے روز ریزرو ڈے پر مکمل کیا جائے گا۔
یہ فائنل تاریخی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ نہ بھارت اور نہ ہی جنوبی افریقہ نے آج تک کسی خواتین ون ڈے ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا ہے۔ اس لیے جیسے ہی کھیل کا آغاز ہوگا، کرکٹ دنیا کو ایک نئی چیمپئن ٹیم ملے گی۔
شائقین کی بڑی تعداد اس اہم مقابلے کے منتظر ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ موسم مزید مداخلت نہیں کرے گا تاکہ ورلڈ کپ کا فیصلہ آج ہی ممکن ہو سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں