آزاد کشمیرحکومت کا موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
مظفرآباد(اوصاف نیوز)آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مورخہ 10 جون 2025ء تا 11 اگست 2025ء تک موسم گرما کے جملہ تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ، آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن کے زیر انتظام جملہ سرکاری پرائیویٹ گرمائی تعلیمی ادارہ جات میں موسم گرما کی تعطیلات از مورخہ10جون 2025 سے 11 اگست 2025 تک کیئے جانے کی منظوری دی ہے جبکہ سرمائی تعلیمی ادارے بدستور کھلے رہیں گے۔
محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر انتظام جملہ تعلیمی ادارہ جات میں مورخہ 14 اگست 2025ء کے حوالہ سے یوم آزادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے منائی جائیں گی۔
لبیک اللھم لبیک… میدان عرفات میں حجاج کی آمد جاری، رکن اعظم وقوفِ عرفہ آج ادا کیا جائے گا
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ جو 5 سٹریٹجک ستونوں، 9کلیدی اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز، 915 سٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ہے۔اس پالیسی کے تحت حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور Citizen-Centric بنائے جائیں گی۔ پیپر لیس گورننس کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ گرین آئی سی ٹی، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری پر کام کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل اصلاحات سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔