WE News:
2025-07-23@20:07:45 GMT

مکہ مکرمہ: حج فراڈ کے الزام میں 2 رہائشی گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT

مکہ مکرمہ: حج فراڈ کے الزام میں 2 رہائشی گرفتار

مکرمہ میں سیکیورٹی گشت نے 2 باشندوں کو متاثرین کو رقم کے عوض ان کی طرف سے حج کرنے کا دعویٰ کرنے اور جعلی دستاویزات جاری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:عازمین حج کی خدمت: مسجد نمرہ کو ہزاروں مربع میٹر قالین سے سجا دیا گیا

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق مشتبہ افراد کو مقدس شہر کے ایک ہوٹل کے سامنے سے گرفتار کیا گیا۔ حکام نے آپریشن میں استعمال ہونے والے کمپیوٹر، موبائل ٹیلی فون اور جعلی ڈاک ٹکٹ قبضے میں لے لیے۔

دونوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا، اور پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کرنے سے پہلے قانونی کارروائی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:حج 2025: سعودی شعبہ صحت اب تک کتنے عازمین کو طبی سہولیات فراہم کرچکا ہے؟ اعداد و شمار جاری

پبلک سیکیورٹی نے تمام شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ حج کے ضوابط کی تعمیل کریں اور مکہ، مدینہ، ریاض، اور مشرقی علاقوں میں 911 یا مملکت کے دیگر علاقوں میں 999 پر کال کرکے خلاف ورزیوں کی اطلاع دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

حج فراڈ سعوی عرب سیکیورٹی گشت گرفتار مکہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: حج فراڈ سعوی عرب سیکیورٹی گشت گرفتار مکہ

پڑھیں:

ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت، پولیس اور میڈیکو لیگل ٹیم کا رہائشی فلیٹ کا ایک اور دورہ



کراچی:

شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کی رہائشی عمارت سے ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی 9 ماہ پرانی لاش ملنے کے معاملے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس اور میڈیکولیگل ٹیم پیر کو ایک بار پھر متوفیہ کے فلیٹ پر پہنچ گئی، جہاں بیڈ روم سمیت گھر کے دیگر حصوں کی تلاشی لی گئی۔

تفتیشی حکام کے مطابق حمیرا اصغر کے کمروں اور کچن میں مختلف کپ اور پیالوں میں نمک رکھا ہوا پایا گیا۔ نمک کمروں کے کونوں سمیت بیڈ اور کچن کیبنیٹس کے نیچے رکھا ہوا ملا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ نمک ممکنہ طور پر کیڑے مکوڑوں سے بچاؤ کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ میڈیکل ٹیم نے پیالوں اور کپ سے نمونے حاصل کرلیے ہیں تاکہ مزید تجزیہ کیا جا سکے۔

ادھر سی ٹی ڈی نے بھی ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی جانب ڈیٹا ریکوری کیلئے  بھیجے گئے موبائل فونز کی ٹیکنیکل جانچ شروع کردی۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ حمیرا اصغر کے موبائل فونز اور ایک ٹیبلٹ کی ٹیکنیکل  جانچ کا عمل بھی جاری ہے۔ تفتیش کے مطابق اداکارہ کے موبائل فونز 28 اکتوبر کے بعد سے اتحاد کمرشل میں واقع رہائشی فلیٹ کی ایک ہی لوکیشن پر فعال رہے۔

ذرائع کے مطابق حمیرا نے اکتوبر میں ہی نیا موبائل فون خریدا اور پرانے فونز سے ڈیٹا نئے موبائل فون میں منتقل کرنے کے بعد اسے پرانے موبائل فون سے ڈیلیٹ کر دیا تھا۔ 

ذرائع انسدادِ دہشتگردی سیل کے مطابق تین موبائل فونز اور ایک ٹیبلٹ سے ڈیلیٹ شدہ ڈیٹا کی ریکوری کا عمل جاری ہے، جس کے بعد مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔ اداکارہ کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی 9 ماہ پرانی لاش ڈیفنس فیز 6 میں واقعے اتحاد کمرشل کی رہائشی عمارت پر چوتھی منزل کے فلیٹ سے  8 جولائی کو ملی تھی۔ واقعے کی تفتیش خصوصی ٹیم کررہی ہے۔

TagsShowbiz News Urdu

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاریوں سمیت 9 ملزمان گرفتار
  • میرپور خاص میں شہریوں سے آن لائن فراڈ کا انکشاف
  • بتایاجائے کس نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دی، کس کس نے برآمد کی؟.پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی
  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی: چینی کی درآمد کیلئے ٹیکسز کو 18 فیصد سے کم کرکے 0.2 فیصد کرنے کا انکشاف
  • مکہ مکرمہ کا ’العمودی میوزیم‘ سیاحوں کے لیے کیوں پُرکشش مقام ثابت ہو رہا ہے؟
  • پی آئی اے کا ملازم کراچی ایئرپورٹ پر سامان چوری کے الزام میں گرفتار
  • ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت، پولیس اور میڈیکو لیگل ٹیم کا رہائشی فلیٹ کا ایک اور دورہ
  • لاہور: پاکستان ریلویز کے رہائشی کوارٹرز موت کے کنویں لگنے لگے
  • لاہور: فیملی کو ہراساں کرنے کے الزام میں 3 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
  • متعلقہ اداروں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت