بمبئی (اوصاف نیوز)بھارتی پولیس نے ایک اور یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا.

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس نے روپنگر سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر اسپیشل اسٹیٹ آپریشنز سیل (ایس ایس او سی) موہالی نے جسبیر سنگھ کی سرگرمیوں کی تفصیلی تفتیش شروع کر دی ہے، جو ’جان محل‘ کے نام سے یوٹیوب چینل چلاتے ہیں۔

پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) گورو یادو نے سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا ’ایس ایس او سی موہالی نے جسبیر سنگھ سے منسلک ایک اہم جاسوسی نیٹ ورک کا انکشاف کیا جو گاؤں مہلان، روپنگر کے رہائشی ہیں‘۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا جسبیر سنگھ نے دہلی میں منعقدہ یومِ پاکستان کی تقریب میں دانش کی دعوت پر شرکت کی، جہاں ان کی ملاقات پاکستانی فوجی افسران اور وی لاگرز سے ہوئی۔

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ یوٹیوبر 3 بار (2020، 2021، 2024) میں پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں اور ان کے الیکٹرانک آلات میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے متعدد نمبرز پائے گئے ہیں، جن کی اب فرانزک جانچ کی جا رہی ہے۔

پنجاب پولیس کی جانب سے الزام عائد کیا کہ یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کی گرفتاری کے بعد جسبیر سنگھ نے اپنے اور پاکستانی ایجنسیوں کے درمیان رابطے کے تمام ثبوت مٹانے کی کوشش کی تاکہ خود کو بچا سکے، اس معاملے میں موہالی کے ایس ایس او سی تھانے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

ڈی جی پی پنجاب پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے میں تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس بڑے جاسوسی نیٹ ورک کو ختم کیا جاسکے اور تمام معاونین کی شناخت کی جاسکے۔

The #PunjabPolice has arrested a YouTuber for allegedly spying for Pakistan’s Inter-Services Intelligence (ISI).

The accused, identified as Jasbir Singh alias Jaan Mahal, was reportedly using his #YouTube channel as a front to share sensitive information on Indian Army… pic.twitter.com/4elqezvXP1

— All India Radio News (@airnewsalerts) June 4, 2025


چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: جسبیر سنگھ

پڑھیں:

9 افراد کے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

راولپنڈی:

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 9 شہریوں کے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔

ملزم صدام علی کو اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر کے ایف آئی اے امیگریشن نے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدام علی 2019ء  میں عید کے موقع پر 9 افراد کو قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا اور گزشتہ 6 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ قتل کے مقدمے کی دفعات کے تحت اس کے خلاف تھانہ صدر جلالپور پیر والا میں مقدمہ درج تھا۔

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، جس کے بعد انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول ریاض کے درمیان قریبی رابطے کے ذریعے ملزم کی حوالگی ممکن ہوئی۔ حکام کے مطابق ملزم سے مزید تحقیقات پنجاب پولیس کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • لاپتہ طالبہ کی لاش ایک ماہ بعد ملی، اسکول ٹیچر گرفتار
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی انتہا: تشدد کے بعد کشمیری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • سکھوں نے کینیڈا میں بھارتی قونصلیٹ کے گھیراؤ کا اعلان کیوں کیا؟
  • جاپان: ائر پورٹ کا سیکورٹی افسر چوری کے الزام میں گرفتار
  • جرمنی؛ گستاخِ اسلام کو چاقو مارنے کے الزام میں افغان نژاد شخص کو عمر قید
  • شنگھائی: صدر آصف علی زرداری کی معروف چینی آٹو موبائل کمپنی چیری ہولڈنگ کے وفد سے ملاقات
  • معروف بھارتی اداکار سائبر حملے کا شکار، ہیکرز نے کیا مطالبہ کیا؟
  • پاکستان کے معروف چائلڈ انفلوئنسر کے انتقال کا سبب ڈاکٹرز نے بتا دیا
  • 9 افراد کے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
  • بھارتی ٹیم کے رویے پر محسن نقوی برہم، کھیل کی روح مجروح کرنے کا الزام