مودی سرکار بوکھلا گئی؛ ایک اور یوٹیوبر پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
پاک آرمی سے شرمناک شکست کے بعد بھارت کی مودی سرکار بوکھلا گئی اور خفگی مٹانے کی کوشش میں بے سروپا اقدامات پر اتر آئی ہے۔
بھارتی ریاست پنجاب کے ایک ملین سے زیادہ فالورز رکھنے والے معروف یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو غداری اور جاسوسی سمیت سنگین مقدمات پر حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جسبیر سنگھ کے قبضے سے کمپیوٹر، موبائل اور دیگر الیکٹرانک آلات ملے ہیں ان میں پاکستانی نمبرز پائے گئے ہیں۔
موہالی پولیس کا کہنا ہے کہ یوٹیوبر کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا تاکہ جلد از جلد وسیع جاسوسی اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کے باقی کارندوں کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے جسبیر سنگھ 2020 سے 2024 کے درمیان تین بار پاکستان جا چکا ہے اور جیوتی کی طرح اس نے بھی اپنے اور پاکستانی ایجنسیوں کے درمیان رابطے کے تمام ثبوت مٹانے کی کوشش کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں : بھارت میں مسلمان پروفیسر اور یوٹیوبر پر جاسوسی کے الزامات! اصل کہانی کیا ہے؟
بھارتی پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ یوٹیوبر جسبیر سنگھ بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات آفیسر احسان الرحیم عرف دانش سے رابطے میں تھا۔
خیال رہے کہ بھارت نے حال ہی میں پاکستانی ہائی کمیشن آفیسر احسان الرحیم عرف دانش کو بے دخل کر دیا تھا۔
بھارتی پولیس نے جسبیر سنگھ پر بھی ایک پاکستانی انٹیلی جنس آفیسر شاکر عرف جٹ رندھاوا کے ساتھ تعلق کا الزام بھی عائد کیا۔
پولیس کی جانب سے بنائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جسبیر سنگھ نے دانش کی دعوت پر دہلی میں پاکستان کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ یاد رہے کہ اس گرفتاری سے چند روز قبل ہی بھارت میں ایک اور ٹرویولر ولاگر جیوتی ملہوترا کو بھی حراست میں لیا گیا تھا اور اُن پر بھی پاکستان کے لیے بھارت کی جاسوسی کرنے کا الزام ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جسبیر سنگھ
پڑھیں:
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاک بھارت کھلاڑیوں کا مصافحہ
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں مدِ مقابل پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں نے میچ کے آغاز سے پہلے روایتی مصافحہ کیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف پہلا گول کر دیا گیا۔ پاکستان کے حنان شاہد نے ٹیم کو برتری دلائی۔
واضح رہے گزشہ ماہ ہونےو الے ایشیا کرکٹ کپ میں بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔ جبکہ ویمنز ورلڈ کپ میں بھی بھارتی ٹیم نے پاکستانی کرکٹرز سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔