اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ضلع کشمور، شکارپور، جیکب آباد، گھوٹکی، کچے کے ڈاکوؤں کے، جبکہ بلوچستان کے متعدد علاقے اس وقت کالعدم تنظیموں کے رحم و کرم پر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کشمور، شکارپور اور بلوچستان میں بدترین بدامنی،  جعلی مینڈٹ کی حامل حکومت اور ریاستی ادارے قیام امن میں ناکام ہو چکے ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ضلع کشمور میں بڑھتی ہوئی بدامنی، مسلح ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری اور ریاستی اداروں کی مسلسل ناکامی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کشمور، شکارپور، جیکب آباد، گھوٹکی، کچے کے ڈاکوؤں کے، جبکہ بلوچستان کے متعدد علاقے اس وقت کالعدم تنظیموں کے رحم و کرم پر ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ضلع کشمور میں ایک ہی دن میں مسافر بسوں کو روک کر 300 سے زائد مسافروں کو دن دیہاڑے لوٹا گیا۔ اسی روز کجلی کے مقام پر ایک کار سوار نڈو شیخ کو ڈاکوؤں نے گاڑی نہ روکنے پر گولیاں مار دیں، جبکہ آج ہی نیشنل ہائی وے پر بخشاپور تھانے سے محض ایک کلومیٹر کے فاصلے پر گاڑیوں کو روک کر آرام سے لوٹتے رہے۔ ایسا لگتا ہے کہ سندھ حکومت، سندھ پولیس اور ریاستی اداروں نے سندھ ڈاکوؤں کے سپرد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف ڈاکو راج ہے جسے حکومت سندھ پولیس اور ریاستی اداروں کی مکمل سرپرستی حاصل ہے، تو دوسری طرف عوام کو قبائلی جھگڑوں کے نام پر قاتلوں کے سپرد کیا گیا ہے۔ آج چکھرانی اور بگٹی قبائل کے درمیان قبائلی جھگڑا شدت اختیار کر چکا ہے، اور بھاری اسلحے کا آزادانہ استعمال ہو رہا ہے۔ حکومت اور ریاستی ادارے یہ سب تماشا بڑے اطمینان سے دیکھ رہے ہیں۔ علامہ ڈومکی نے کہا کہ کشمور کی صورتحال اب مقبوضہ کشمیر سے بھی بدتر ہو چکی ہے۔ شکارپور میں روزانہ لوٹ مار اور اغوا برائے تاوان کے واقعات ہو رہے ہیں، لیکن سندھ حکومت، وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ "سب اچھا ہے" کی جھوٹی رپورٹیں پیش کر رہے ہیں۔ چھ ارب روپے سالانہ رینجرز پر خرچ ہونے کے باوجود رینجرز کی کارکردگی صفر کے برابر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاڑکانہ بینچ کے معزز جج نے بھی آئی جی سندھ سے سوال کیا ہے کہ اربوں روپے کے بجٹ کے باوجود سندھ میں امن و امان کی صورتحال بد سے بدتر کیوں ہوتی جا رہی ہے، اور کچے کے ڈاکوؤں پر قابو کیوں نہیں پایا جا سکا؟

انہوں نے کہا کہ سندھ میں قبائلی سردار اور با اثر وڈیرے ڈاکوؤں کی سرپرستی کر رہے ہیں اسی ہفتے ضلع کشمور میں ایک نام نہاد سردار نے جرگہ کرکے پولیس کانسٹیبل پر 38 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ کیونکہ پولیس کانسٹیبل نے ایک ڈاکو کو مارا تھا۔ جب با اثر سردار اور وڈیرے ڈاکوؤں کو سپورٹ کریں گے تو اس سے ڈاکوؤں کے حوصلے بلند ہوں گے اور پولیس کا مورال مزید ڈاؤن ہوگا۔ تعجب ہے کہ اس غیر قانونی غیر انسانی جرگے پر اعلیٰ عدالتیں، پولیس اور ریاستی ادارے کیوں خاموش ہیں؟ انہوں نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ والی حکومتوں نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا ہے۔ پورا ملک بدامنی، لاقانونیت، قتل و غارت، لوٹ مار اور ریاستی بے حسی کا شکار ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ میں ڈاکو راج کے خلاف فوری آپریشن، ڈاکوؤں اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے، اور ریاستی اداروں کو جوابدہ بنایا جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اور ریاستی اداروں انہوں نے کہا کہ کہ ضلع کشمور ڈاکوؤں کے رہے ہیں

پڑھیں:

انور مقصود ، مسکراہٹ، معنویت اور میراث کا ایک لازوال سفر

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • کیا کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ ختم ہو گئی؟
  • عوام سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو; وزیراعلیٰ بلوچستان
  • عوام سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا سنجاوی میں 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کرنے کا اعلان
  • مدارس کو مشکوک بنانے کی سازشیں ناکام ہوں گی، علامہ راشد سومرو
  • انور مقصود ، مسکراہٹ، معنویت اور میراث کا ایک لازوال سفر
  • تعلیم یافتہ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ اور مستقبل ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • ریاستی درجہ کی بحالی سے بی جے پی حکومت مُکر رہی ہے، بے اختیاروزیراعلیٰ کی دہائی
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا شہید ایس ایچ او کے اہلِ خانہ سے تعزیت، اعزازات اور مالی امداد کا اعلان
  • دنیا کی زندگی عارضی، آخرت دائمی ہے، علامہ رانا محمد ادریس قادری